کیا امریکی عالمی بالادستی خطرے میں ہے؟
اشاعت کی تاریخ: 18th, March 2025 GMT
(گزشتہ سے پیوستہ)
ایرانی دفاعی وزیر بریگیڈیر جنرل محمد رضا آشتیانی نے کہا کہ یہ مشقیں خطے میں استعماری قوتوں (امریکا)کی مداخلت کوناکام بنانے کا پیغام ہیں۔ ایرانی بحریہ کے کمانڈر ایڈمرل شاہرام ایران نے زور دیا کہ چابہار بندرگاہ کی حفاظت ہماری قومی سلامتی کا حصہ ہے۔ایک بیان میں امریکا کو تنبیہ کی گئی ہے کہ خارجی فوجی اڈوں کی تعمیر ہمارے لیے قابلِ قبول نہیں۔
جبکہ چین کی سرکاری میڈیا آرگنائزیشن گلوبل ٹائمز چین نے جون 2024 ء ان مشقوں کی اہمیت کو ایک تجزیاتی مضمون کی تفصیلات شائع کرتے ہوئے واضح کیا کہ چابہار’’ بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو ‘‘کا اہم حصہ ہے جو چین کو مشرقِ وسطیٰ، افریقا اور یورپ سے جوڑتا ہے۔چین ان مشقوں کو بیلٹ اینڈ روڈ جیسے اہم اقتصاداتی منصوبہ کے تحفط کے لئے ضروری سمجھتا ہے۔ تجزیہ نگار وانگ ژیو نے لکھا کہ یہ مشقیں چین کی غیرجنگی سلامتی پالیسی کا عکاس ہیں۔ مضمون میں امریکہ پر الزام لگایا گیا کہ امریکی بحری بیڑہ علاقائی امن کے لئے خطرہ ہے جو آبنائے ہرمز میں غیر مستحکم صورتحال پیدا کر رہا ہے۔ چینی ماہرِ دفاع لی جو نے کہا کہ روس-چین تعلقات اور فوجی تعاون کو مغربی پابندیوں کے خلاف جوابی اقدام ہیں اور یہ مشقیں ہماری مشترکہ سلامتی کی سوچ کو فروغ دیتی ہیںجبکہ ایران ان مشقوں کو امریکی ممکنہ مداخلت کے خلاف اپنی قومی سلامتی کے لئے ضروری سمجھتا ہے تاکہ ایران بروقت اپنی مقامی طاقت کے کردار کو اچھی طرح اجاگر کر دے کہ وہ اپنی سلامتی کے لئے کہاں تک جا سکتا ہے۔
ٹرمپ کے روس کی طرف جھکاؤکو عالمی سیاست میں مختلف زاویوں سے دیکھا جا رہا ہے۔ کچھ تجزیہ کاروں کا ماننا ہے کہ یہ ایک سوچا سمجھا منصوبہ ہے جس کا مقصد چین اور روس کے درمیان اختلافات کو ہوا دینا ہے، تاکہ امریکہ کو ایک سفارتی برتری حاصل ہو سکے۔روس اور چین گزشتہ دہائی میں اقتصادی اور عسکری تعاون میں اضافہ کر چکے ہیں، جسے امریکہ اپنی عالمی بالادستی کے لیے خطرہ سمجھتا ہے۔ ٹرمپ کی روس کے لیے نرم پالیسی، جیسے کہ نیٹو اتحادیوں پر دبائوڈالنا اور روس پر عائد کچھ پابندیوں میں نرمی کرنا، اسی حکمت عملی کا حصہ ہو سکتی ہے۔دوسری جانب، کچھ ماہرین کا کہنا ہے کہ ٹرمپ کی خارجہ پالیسی روایتی امریکی حکمت عملی سے ہٹ کر ہے، اور وہ امریکہ کی پرانی دشمنیوں کو نظر انداز کرتے ہوئے نئے اتحاد قائم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ تاہم، اس کے نتیجے میں یورپ اور امریکہ کے تعلقات میں دراڑ پیدا ہو رہی ہے، جو عالمی سیاست کے توازن کو متاثر کر سکتی ہے۔
ٹرمپ کی ’’پوتن جیسی سوچ‘‘ اور ان کی یکطرفہ خارجہ پالیسی سے مغربی عالمی نظام کے مستقبل پر سوالات اٹھ رہے ہیں۔ دوسری جنگ عظیم کے بعد امریکہ اور یورپ نے ایک ایسا عالمی نظام قائم کیا تھا جس میں نیٹو، اقوام متحدہ، عالمی بینک، اور آئی ایم ایف جیسے ادارے شامل تھے۔ ٹرمپ کی پالیسیوں نے ان اداروں کی حیثیت کو چیلنج کیا ہے۔یورپی ممالک کے ساتھ بڑھتی ہوئی خلیج، نیٹو میں اختلافات، اور کثیر القومی معاہدوں سے علیحدگی (جیسے کہ پیرس ماحولیاتی معاہدہ اور ایران جوہری معاہدہ)یہ ظاہر کرتے ہیں کہ امریکہ مغربی عالمی نظام سے خود کو الگ کر رہا ہے۔ اس سے چین اور روس جیسے ممالک کو اپنی عالمی پوزیشن مستحکم کرنے کا موقع مل سکتا ہے۔اگر یہ رجحان جاری رہا، تو مغربی عالمی نظام کمزور ہو سکتا ہے، اور ایک نیا عالمی سیاسی و اقتصادی توازن جنم لے سکتا ہے جس میں امریکہ کی طاقت محدود ہو جائے گی۔
ٹرمپ اور یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی کی ملاقات کے دوران پیدا ہونے والی تکرار نے سفارتی حلقوں میں ہلچل مچا دی۔ یوکرین کے ساتھ امریکہ کے تعلقات کشیدہ ہوتے جا رہے ہیں اور اس کے خطے پر گہرے اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔ یوکرین کی جنگ میں امریکہ اور روس کے درمیان سعودی عرب میں مذاکرات اہم پیش رفت ہے۔ یہ مذاکرات اس بات کی علامت ہیں کہ دونوں فریق تنازعات کے حل کے لیے سفارتی راستہ اختیار کرنا چاہتے ہیں، لیکن اس کے نتائج غیر یقینی ہیں۔چین، روس اور ایران کی فوجی مشقیں نہ صرف مشرق وسطی بلکہ عالمی سیاست میں بھی ایک اہم موڑ ثابت ہو سکتی ہیں۔ امریکہ اور اسرائیل کے لیے یہ ایک واضح پیغام ہے کہ ایران خطے میں کمزور ہونے کے بجائے مزید مضبوط ہو رہا ہے۔ ان مشقوں سے ظاہر ہوتا ہے کہ امریکہ کی یکطرفہ پابندیوں اور عسکری دبا ئوکے باوجود ایران، چین اور روس کا اتحاد ایک نئی جغرافیائی حقیقت بن کر ابھر رہا ہے۔
ان اہم نکات کا خلاصہ یہ ہے کہ ایران، روس اور چین کی باہم فوجی مشقیں امریکی دبائو کے خلاف مزاحمت اور خطے میں اتحادکو مضبوط کرنے کے لیے ہیں۔ مشقوں کو بیلٹ اینڈ روڈ کی کامیابی اور غیرمغربی اتحاد (روس،چین،ایران)کو فروغ دینے کے لئے استعمال کیا جا رہا ہے۔لہٰذا یہ مشقیں خطے کے تمام ممالک کی طرف سے امریکا اور نیٹو کی یک قطبی دنیا کے خاتمے کے لئے ایک مشترکہ پیغام ہے کہ آئندہ کسی بھی قسم کی مداخلت کا انجام کیا ہو سکتا ہے۔
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: عالمی نظام یہ مشقیں کہ ایران سکتا ہے اور روس ٹرمپ کی کے لیے کے لئے رہا ہے
پڑھیں:
تعلیمی خودمختاری کیلئے ہارورڈ کی جدوجہد
اسلام ٹائمز: ہارورڈ یونیورسٹی کی ٹرمپ حکومت کے خلاف جدوجہد درحقیقت یونیورسٹی کی طاقت اور سیاسی طاقت کے درمیان بنیادی ٹکراو کا مظہر ہے۔ یہ جدوجہد امریکہ اور دنیا بھر میں اعلی تعلیم کے مستقبل اور تعلیمی آزادی پر گہرے اثرات کا باعث بن سکتی ہے۔ اگر یونیورسٹیاں سیاسی دباو کے خلاف مزاحمت کر کے اپنی خودمختاری کی حفاظت کرنے میں کامیاب ہو جائیں تو وہ تنقیدی طرز فکر، علم کی پیدائش اور سماجی تبدیلی کے مراکز کے طور پر اپنا کردار ادا کر پائیں گی۔ لیکن اگر یونیورسٹیاں سیاسی دباو کے سامنے گھٹنے ٹیک دیں تو وہ تسلط پسندانہ نظام کے آلہ کار میں تبدیل ہو جائیں گی جس کے نتیجے میں جمہوریت کمزور اور عدم مساوات اور بے انصافی فروغ پا جائے گی۔ تحریر: علی احمدی
دوسری عالمی جنگ کے بعد کے عشروں میں مارکسزم اور سرمایہ داری کے خلاف نظریات کی جانب محققین کے ممکنہ رجحان کے خوف کے باعث امریکی حکومت اور پرائیویٹ سیکٹر نے وسیع پیمانے پر یونیورسٹیوں پر پیسہ خرچ کیا۔ اس مالی امداد کا مقصد ایک ایسے "پرامن" اور "کنٹرول شدہ" تعلیمی ماحول کی فراہمی تھی جس میں محققین مخالف نظریات اور مکاتب فکر کے خلاف علمی نظریات متعارف کروا سکیں۔ مثال کے طور پر امریکہ کے معروف فلاسفر نوام چامسکی کے بقول 1960ء اور 1970ء کے عشروں میں MIT کا زیادہ تر بجٹ امریکی وزارت دفاع فراہم کرتی تھی جبکہ یہ بجٹ وصول کرنے والے زیادہ تر محققین ویت نام جنگ کے مخالف تھے۔ یہاں سے ظاہر ہوتا ہے کہ یہ مالی امداد دراصل محققین کو امریکہ کے سیاسی اور اقتصادی مفادات سے ہمسو کرنے کے لیے انجام پا رہی تھی۔
لیکن چونکہ علمی اداروں اور ماہرین کی ذات میں تنقیدی انداز اور سوالات جنم دینا شامل ہوتا ہے لہذا اس خصوصیت نے ہمیشہ سے سماجی تبدیلیاں اور تحولات پیدا کرنے میں اہم اور مرکزی کردار ادا کیا ہے۔ 1960ء اور 1970ء کے عشروں میں بھی امریکہ کی مین اسٹریم یونیورسٹیاں جنگ مخالف تحریک کا مرکز بن چکی تھیں اور یونیورسٹی طلبہ اور اساتید جنگ مخالف مظاہروں، دھرنوں اور وسیع احتجاج کے ذریعے ویت نام میں امریکہ کی جارحانہ پالیسیوں کو چیلنج کر رہے تھے۔ اس تحریک کے نتیجے میں نہ صرف ویت نام میں امریکہ کے جنگی جرائم منظرعام پر آئے بلکہ امریکی معاشرے کی رائے عامہ میں جنگ کے خلاف نفرت پیدا ہوئی اور حکومت جنگ ختم کرنے کے لیے شدید عوامی دباو کا شکار ہو گئی۔ اس جنگ مخالف طلبہ تحریک کا واضح اثر حکومتی پالیسیوں پر ظاہر ہوا اور امریکی حکومت ویت نام جنگ ختم کرنے پر مجبور ہو گئی۔
ریگن کا انتقام اور نولبرل ازم کا ظہور
ریگن حکومت نے یونیورسٹیوں میں جنگ مخالف تحریک کی طاقت اور اثرورسوخ کا مشاہدہ کرتے ہوئے یونیورسٹیوں سے انتقام لینے اور ان کا بجٹ بند کر کے اس کی جگہ طلبہ و طالبات کو قرضے دینے کا فیصلہ کیا۔ امریکی حکومت کے اس اقدام نے امریکہ کی اعلی تعلیم کو شدید دھچکہ پہنچایا۔ امریکی حکومت نے اپنے اس اقدام کا جواز نولبرل ازم پر مبنی پالیسیوں کے ذریعے پیش کیا اور دعوی کیا کہ وہ معیشت کے میدان میں مداخلت کم کر کے باہمی مقابلہ بازی کی فضا کو فروغ دینا چاہتی ہے۔ دوسری طرف یونیورسٹیوں کا بجٹ کم ہو جانے کا نتیجہ فیسوں میں بڑھوتری، تعلیمی معیار میں گراوٹ اور نچلے اور درمیانے طبقے کے لیے تعلیمی مواقع کم ہو جانے کی صورت میں ظاہر ہوا۔ مزید برآں، ریگن حکومت نے یونیورسٹیوں پر دباو ڈال کر امریکہ کے سیاسی اور اقتصادی مفادات سے ہمسو تحقیقات انجام دینے پر زور دیا۔
یوں ریگن حکومت نے یونیورسٹی طلبہ اور محققین کی فکری خودمختاری اور عمل میں آزادی کو محدود کرنے کی کوشش کی۔ ان پالیسیوں سے ظاہر ہوتا ہے کہ امریکی حکومتوں نے یونیورسٹیوں کو تسلط پسندانہ نظام کے آلہ کار میں تبدیل کرنے اور تنقیدی طرز فکر ختم کرنے کی کوشش کی ہے۔
غزہ اور طلبہ تحریک کا احیاء
غزہ پر اسرائیلی جارحیت اور اس کے نتیجے میں وسیع پیمانے پر عام شہریوں کا قتل عام امریکہ میں طلبہ تحریکوں کے احیاء کا باعث بنا ہے۔ ملک بھر کی یونیورسٹیوں کے طلباء اور اساتید نے احتجاجی مظاہروں، دھرنوں اور کانفرنسوں کے ذریعے غزہ میں اسرائیل کے مجرمانہ اقدامات کی مذمت کی ہے اور امریکی حکومت سے اس جرائم پیشہ رژیم کی حمایت ترک کر دینے کا مطالبہ کیا ہے۔ امریکہ میں یہ طلبہ تحریک دنیا بھر کی حریت پسند اور انصاف پسند تحریکوں سے متاثر ہوتے ہوئے ظلم و ستم کے خلاف مزاحمت اور قیام کی علامت بن گئی ہے۔
دوسری طرف امریکی حکومت نے یونیورسٹیوں پر دباو اور دھونس کے ذریعے اس تحریک کو کچلنے کی کوشش کی ہے۔ امریکی یونیورسٹیوں کو بجٹ روک دینے کی دھمکیوں، طلبہ کو نکال باہر کیے جانے اور قانونی پابندیوں کے ذریعے طلبہ تحریک ختم کرنے پر مجبور کیا جا رہا ہے۔ ان اقدامات سے ظاہر ہوتا ہے کہ امریکہ کے سیاسی اور اقتصادی مفادات اور جمہوری اقدار اور آزادی اظہار میں بہت زیادہ فاصلہ پایا جاتا ہے۔
ہارورڈ ٹرمپ آمنے سامنے، یونیورسٹی کی خودمختاری کی جدوجہد
ہارورڈ یونیورسٹی دنیا کی سب سے زیادہ قابل اعتماد اور امیر یونیورسٹی ہے اور اب وہ ٹرمپ حکومت کے خلاف مالی امداد روک دینے پر قانونی کاروائی کر کے حکومتی دباو کے خلاف مزاحمت کی علامت بن چکی ہے۔ اس قانونی کاروائی کا تعلق صرف یونیورسٹی کی خودمختاری اور آزادی اظہار سے ہی نہیں بلکہ اس نے ٹرمپ حکومت کی امتیازی اور آمرانہ پالیسیوں کو بھی چیلنج کیا ہے۔
ہارورڈ یونیورسٹی کی ٹرمپ حکومت کے خلاف جدوجہد درحقیقت یونیورسٹی کی طاقت اور سیاسی طاقت کے درمیان بنیادی ٹکراو کا مظہر ہے۔ یہ جدوجہد امریکہ اور دنیا بھر میں اعلی تعلیم کے مستقبل اور تعلیمی آزادی پر گہرے اثرات کا باعث بن سکتی ہے۔ اگر یونیورسٹیاں سیاسی دباو کے خلاف مزاحمت کر کے اپنی خودمختاری کی حفاظت کرنے میں کامیاب ہو جائیں تو وہ تنقیدی طرز فکر، علم کی پیدائش اور سماجی تبدیلی کے مراکز کے طور پر اپنا کردار ادا کر پائیں گی۔ لیکن اگر یونیورسٹیاں سیاسی دباو کے سامنے گھٹنے ٹیک دیں تو وہ تسلط پسندانہ نظام کے آلہ کار میں تبدیل ہو جائیں گی جس کے نتیجے میں جمہوریت کمزور اور عدم مساوات اور بے انصافی فروغ پا جائے گی۔ لہذا امریکہ میں یونیورسٹیوں کا موجودہ بحران معاشرے میں اس تعلیمی مرکز کے کردار میں گہری تبدیلی کا شاخسانہ ہے۔ یونیورسٹیاں عالمی سطح پر محققین کے کارخانے اور نرم طاقت کے آلہ کار سے سیاسی اور سماجی قوتوں کے درمیان جنگ کا میدان بن چکی ہیں۔ یہ جنگ امریکی یونیورسٹیوں کی تقدیر کا فیصلہ کرے گی۔