چین میں اتارچڑھاؤ کے باوجود روزگار کی صورتحال مستحکم رہی
اشاعت کی تاریخ: 18th, March 2025 GMT
چین میں اتارچڑھاؤ کے باوجود روزگار کی صورتحال مستحکم رہی WhatsAppFacebookTwitter 0 18 March, 2025 سب نیوز
بیجنگ (شِنہوا) چین میں موسم بہار کی تعطیلات کی وجہ سے شہری بے روزگاری کی شرح میں اتار چڑھاؤ کے باوجود روزگار کی مجموعی صورتحال مستحکم رہی۔
قومی ادارہ شماریات (این بی ایس) کے پیر کے روز جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق 2025 کے ابتدائی 2 ماہ کے دوران ملک کی سروے شدہ شہری بے روزگاری کی اوسطاً شرح 5.
سروے شدہ شہری بے روزگاری کی شرح فروری میں 5.4 فیصد تھی جس میں جنوری کی 5.2 فیصد کے مقابلے میں اضافہ ہوا۔
این بی ایس کے ترجمان فو لنگ ہوئی کا کہنا ہے کہ موسم بہار کی تعطیلات کی وجہ سے جنوری۔فروری کی مدت میں یہ شرح عمومی طور پر اتار چڑھاؤ کا شکار ہوتی ہے۔ رواں سال بہار تعطیلات 28 جنوری سے 4 فروری تک تھیں۔
فو نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ مقامی طلب کو فروغ دینے، اعلیٰ معیار میں پیشرفت ، روایتی صنعتوں کو بہتر بنانے اور ابھرتے شعبوں اور کاروباری ماڈلز کے فروغ سے متعلق چین کی کوششوں سے روزگار کی شرح نمو کو ایک مضبوط بنیاد فراہم ہونے کی توقع ہے۔
انہوں نے کہا کہ رواں سال روزگار کو مستحکم کرنے اور توسیع دینے کے لئے ابھی بھی اہم کوششیں درکار ہیں ۔ عالمی ماحول پیچیدہ اور مسائل سے بھرپور ہے جبکہ مقامی معیشت کی بحالی کی بنیادیں اب بھی مستحکم نہیں ہیں۔
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: روزگار کی
پڑھیں:
وزیر داخلہ کے نوٹس کے باوجود ڈیٹا تاحال بیچا جا رہا
اسلام آباد:وزیر داخلہ کے نوٹس لینے کے باوجود ڈیٹا بیچنے والی ویب سائٹس تاحال دھڑلے سے ڈیٹا فروخت کر رہی ہیں۔
نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی اور پی ٹی اے سمیت تمام متعلقہ ادارے سائٹس کو بند کروانے میں ناکام نظر آتے ہیں۔
ایکسپریس نیوز نے 7ستمبر کو ڈیٹا لیک کی خبر نشر کی تھی جس پر وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے نوٹس لیا تھا۔
وزیر داخلہ کی ہدایت پر نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی کی 7رکنی خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی تھی۔
دوسری جانب، ڈیٹا لیک معاملے کی تفتیش کرنے والی این سی سی آئی اے کے ڈائریکٹر جنرل کا ڈیٹا بھی ویب سائٹس پر بکنے لگا ہے۔