ناگپور میں مغل بادشاہ اورنگزیب کا مقبرہ گرانے کے مطالبے پر شدید ہنگامے، کرفیو نافذ
اشاعت کی تاریخ: 18th, March 2025 GMT
بھارتی شہر ناگپور میں ہندو انتہا پسند گروہ کی جانب سے مغل بادشاہ اورنگزیب کے مزار کو گرانے کے مطالبے پر پرتشدد جھڑپیں شروع ہوگئیں، جس کے بعد حکام نے غیر معینہ مدت کے لیے کرفیو نافذ کر دیا۔
پولیس کے مطابق، پیر کے روز ہونے والے فسادات میں متعدد گاڑیوں کو نذرِ آتش کر دیا گیا، جبکہ پندرہ سے زائد پولیس اہلکار زخمی ہوئے، جن میں سے ایک کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔
مہاراشٹرا کے وزیراعلیٰ دیویندر فڈنویس نے ایک ویڈیو پیغام میں تشدد کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ قانون اور امن و امان کی بحالی کے لیے سخت اقدامات کیے جائیں گے۔
پولیس رپورٹ کے مطابق، وشو ہندو پریشد (VHP) کے کارکنان نے اورنگزیب کے مزار کا پتلا جلایا اور شدید نعرے بازی کرتے ہوئے اس کے خاتمے کا مطالبہ کیا۔ صورتحال اس وقت مزید بگڑ گئی جب مسلم گروہوں کے افراد پولیس اسٹیشن کے قریب احتجاج کے لیے نکلے اور جھڑپیں شروع ہو گئیں۔
عینی شاہدین کے مطابق، ہجوم میں شامل بعض افراد نے نقاب پہن رکھے تھے اور تیز دھار ہتھیاروں سے لیس تھے۔ تاہم، VHP نے کسی بھی تشدد میں ملوث ہونے کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ وہ مزار کی جگہ مراٹھا حکمرانوں کی یادگار تعمیر کرانا چاہتے ہیں۔
ناگپور وہی شہر ہے جہاں راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (RSS) کا مرکزی دفتر واقع ہے، جو کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی جماعت، بی جے پی کی نظریاتی تنظیم ہے۔ مودی مخالفین ان پر اکثر مسلمانوں کے خلاف جانبداری اور انتہا پسندوں کے خلاف کارروائی نہ کرنے کا الزام عائد کرتے ہیں، تاہم ان کی حکومت ان دعوؤں کی تردید کرتی ہے۔
.
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
بھارت کی دوبارہ سبکی، امریکی صدر نے 5 طیارے گرانے کا ذکر پھر چھیڑ دیا
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ری پبلکن اراکین سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت اور پاکستان کے درمیان حالیہ جھڑپوں میں 5 لڑاکا طیارے مار گرائے گئے۔
یہ بھی پڑھیں:ٹرمپ انتظامیہ کی پاک بھارت کشیدگی میں کردار کا دعویٰ، مودی سرکار کا ہزیمانہ ردعمل
انہوں نے ایک بار پھر یہ بیان دہرایا کہ اگر وہ جنگ نہ رکواتے تو ایٹمی جنگ چھڑ سکتی تھی۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے پاک بھارت جنگ رکوانے کا کریڈٹ اپنے نام کرتے ہوئے کہا کہ ’میں نے دونوں ملکوں سے کہا کہ جنگ نہ روکی تو امریکا آپ سے تجارت نہیں کرے گا‘۔
امریکی صدر کے اس بیان کے بعد بھارت کا ناکام ’آپریشن سندور‘ ایک بار پھر جھوٹا ثابت ہوا اور بھارت کو سبکی کا سامنا کرنا پڑا۔
یاد رہے کہ امریکی صدر اس سے قبل بھی بھارتی طیارے مار گرائے جانے اور پاک بھارت کشیدگی کے دوران جنگ بندی میں کردار ادا کرنے کے بیانات دے چکے ہیں، جنہیں بھارت میں شدید ردعمل کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
آپریشن سندور امریکی صدر بھارت پاکستان صدر ٹرمپ