کراچی، گھر میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر دادی اور پوتا شدید زخمی، ملزم گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 18th, March 2025 GMT
کراچی:
گلبہار حاجی مرید گوٹھ میں ایک گھر میں چوری کے دوران مزاحمت کرتے ہوئے شور مچانے پر ڈکیتوں نے تیز دھار آلے کے وار سے دادی اور پوتے کو شدید زخمی کر دیا تاہم پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا۔
کراچی کے علاقے گلبہار میں مزاحمت پر تیز دھار آلے کے وار سے دادی اور پوتا زخمی ہوگئے جنہیں فوری طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کردیا گیا۔
ایس ایچ او گلبہار ہدایت اللہ نے بتایا ایک ملزم چوری کی نیت سے حاجی مرید گوٹھ خاموش کالونی میں واقع ایک گھر میں داخل ہوا تھا کہ اہل خانہ نے شور مچا دیا جس پر ملزم نے تیز دھار آلے کے وار سے 90 سالہ دادی اور ان کے پوتے وشال رامو کو زخمی کردیا۔
انہوں نے بتایا کہ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور فرار ملزم کو تعاقب کے بعد گرفتار کرلیا۔
ایس ایچ او گلبہار کے مطابق گرفتار ملزم کی شناخت شاہ میر عرف شیمو کے نام سے کی گئی جس سے پولیس مزید معلومات حاصل کر رہی ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: دادی اور
پڑھیں:
غزہ، مزاحمت کاروں کے حملے میں ایک اسرائیلی فوجی ہلاک، 7 زخمی
اسرائیلی ہیلی کاپٹروں نے مزاحمتی حملہ کے بعد زخمیوں کو علاقے سے نکالا۔ چند روز قبل غزہ کی پٹی کے شمال میں بیت حانون میں القسام بریگیڈز کی جانب سے گھات لگا کر کیے گئے حملے میں ایک اسرائیلی افسر ہلاک اور پانچ دیگر زخمی ہو گئے تھے۔ اسلام ٹائمز۔ شمالی غزہ کی پٹی میں مزاحمت کاروں اور قابض اسرائیلی فوج کے درمیان جھڑپوں میں ایک اسرائیلی فوجی ہلاک اور سات دیگر زخمی ہو گئے۔ اسرائیلی میڈیا نے اطلاع دی ہے کہ غزہ کی پٹی میں جھڑپوں میں ایک اسرائیلی فوجی ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے ہیں۔ اسرائیلی ہیلی کاپٹروں نے مزاحمتی حملہ کے بعد زخمیوں کو علاقے سے نکالا۔ چند روز قبل غزہ کی پٹی کے شمال میں بیت حانون میں القسام بریگیڈز کی جانب سے گھات لگا کر کیے گئے حملے میں ایک اسرائیلی افسر ہلاک اور پانچ دیگر زخمی ہو گئے تھے۔