ترجمان نے کہا ہے کہ جب تک غزہ میں ہمارے بھائیوں کے خلاف یہ جرائم بند نہیں ہوتے، ہم مظلوم فلسطینی عوام کے دفاع اور حمایت کے لیے اپنی تمام طاقت اور وسائل استعمال کریں گے۔ اسلام ٹائمز ۔ یمنی فوج کے ترجمان نے اسرائیلی حکومت کے "ناواتیم" فضائی اڈے پر میزائل حملے کا اعلان کیا ہے۔ یمنی فوج کے ترجمان نے ایک سرکاری بیان میں مقبوضہ علاقوں میں گہرائی میں فوجی اہداف پر میزائل حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔ یمنی مسلح افواج کے ترجمان یحیی ساری نے اعلان کیا کہ ہم نے "فلسطین 2" سپرسونک بیلسٹک میزائل سے ناواتیم ایئر بیس کو نشانہ بنایا، جس نے اپنے ہدف کو کامیابی سے نشانہ بنایا۔ یمنی مسلح افواج کے ترجمان نے غزہ پر صیہونی حکومت کی جارحیت کے خاتمے تک حملوں کی شدت پر تاکید کرتے ہوئے خبردار کیا کہ جب تک غزہ کے خلاف جنگ ختم نہیں ہو جاتی، وہ آنے والے گھنٹوں اور دنوں میں مقبوضہ فلسطین میں اہداف کا دائرہ وسیع کرے گی۔

فوج کے ترجمان نے یہ بھی کہا کہ جب تک غزہ میں ہمارے بھائیوں کے خلاف یہ جرائم بند نہیں ہوتے، ہم مظلوم فلسطینی عوام کے دفاع اور حمایت کے لیے اپنی تمام طاقت اور وسائل استعمال کریں گے۔ اس بیان میں یحیی ساری نے امریکہ اور صیہونی حکومت کی مشترکہ جارحیت کا مقابلہ کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ جب تک جارحیت بند نہیں ہوتی، محاصرہ ختم نہیں کیا جاتا اور امداد کو غزہ کی پٹی میں داخل نہیں ہونے دیا جاتا، ہم امریکی دشمن کا مقابلہ کرتے رہیں گے اور اسرائیلی جہازوں کو روکیں گے۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: کے ترجمان نے کہ جب تک

پڑھیں:

یمن، صعدہ و صنعا امریکی دہشتگردی کی زد میں

المسیرہ نے اعلان کیا ہے کہ جارح امریکی فوج نے یمنی صوبے صعدہ کو 6 بار جارحانہ حملوں کا نشانہ بنایا ہے اسلام ٹائمز۔ یمنی میڈیا نے خبر دی ہے کہ ملک کے خلاف جارح امریکی فوج کے دہشتگردانہ و مجرمانہ حملوں کا سلسلہ جاری ہے جبکہ امریکی لڑاکا طیاروں نے اپنی تازہ ترین جارحیت میں صوبہ صعدہ اور دارالحکومت صنعاء کو متعدد ہوائی حملوں کا نشانہ بنایا ہے۔ اس بارے یمن کے شمال میں واقع صوبہ صعدہ سے المسیرہ کے نامہ نگار نے وضاحت کی کہ جارح امریکی لڑاکا طیاروں نے ضلع آل سلم کے سھلین نامی علاقے پر 6 بار بمباری کی ہے۔ بعد ازاں المسیرہ نے ہی اطلاع دی کہ جارح امریکی جنگی طیاروں نے یمنی دارالحکومت صنعا کو بھی نشانہ بنایا ہے۔ المسیرہ کا کہنا ہے کہ جارح امریکی فوج نے اس دوران براش نامی علاقے پر 6 جبکہ یمنی دارالحکومت کے مشرق میں واقع کوہ نقم پر 3 بار وحشیانہ بمباری کی۔

متعلقہ مضامین

  • امریکہ سب سے بڑا دہشت گرد ہے، حافظ نعیم الرحمان
  • پی ٹی آئی کا بھارتی جارحیت کے حوالے سے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کا مطالبہ
  • جب اسرائیل نے ایران کی جوہری تنصیبات پر حملے کا نادر موقع ضائع کر دیا؛ رپورٹ
  • روس کا یوکرینی دارالحکومت کیف پر حملہ، 9 افراد ہلاک، 63 زخمی
  • یمن، صعدہ و صنعا امریکی دہشتگردی کی زد میں
  • روس کا یوکرینی دارالحکومت کیف پر حملہ، 9 افراد ہلاک
  • لازم ہے کہ فلسطین آزاد ہو گا
  • مجلس اتحادِ امت کا 27 اپریل کو مینار پاکستان اسرائیل مردہ باد کانفرنس کامیاب بنانے کا عزم
  • سندھ حکومت کینالز منصوبہ رکوانے میں کامیاب ہے، مراد علی شاہ
  • جولانی حکومت نے فلسطین اسلامی جہاد کے دو سینیئر اہلکاروں کو گرفتار کر لیا