تربیلا ڈیم ڈیڈ لیول پر پہنچ گیا، منگلا ڈیم بھی ڈیڈ لیول کے قریب WhatsAppFacebookTwitter 0 19 March, 2025 سب نیوز

اسلام آباد(آئی پی ایس) پانی کے حوالے سے خطرے کی گھنٹی بج گئی، تربیلا ڈیم ڈیڈ لیول پر پہنچ گیا۔

واپڈا کے ذرائع کے مطابق تربیلا ڈیم میں پانی کا قابلِ استعمال ذخیرہ صفر ہو گیا ہے، ڈیم کا ڈیڈ لیول 1402 فٹ پر ہے۔

دوسری جانب منگلا ڈیم بھی ڈیڈ لیول کے قریب ہے جہاں پانی کی سطح 1054 فٹ پر ہے۔

ذرائع واپڈا کے مطابق منگلا ڈیم کا ڈیڈ لیول 1050 فٹ پر ہے۔

منگلا ڈیم میں قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 77 ہزار ایکڑ فٹ ہے۔

.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: تربیلا ڈیم منگلا ڈیم ڈیڈ لیول

پڑھیں:

شمسی توانائی میں پاکستان کی پیش رفت، توانائی کے شعبے میں اہم سنگ میل عبور

 پاکستان میں شمسی توانائی کا استعمال تاریخی سنگ میل عبور کرگیا جب کہ پالیسی ریسرچ انسٹیٹیوٹ فار اکویٹ ایبل ڈیولپمنٹ کی رپورٹ کے مطابق ملک موسم گرما کے دوران قومی گرڈ سے بجلی کا حصول 28 سے 30 گیگا واٹ رہا جبکہ صارفین نے قومی گرڈ کے مقابلے میں 33گیگا واٹ شمسی توانائی کی صلاحیت کو استعمال کرکے بجلی استعمال کی۔ رپورٹ کے مطابق پاکستان میں شمسی توانائی کے پینلز 50 گیگا واٹ تک درآمد کیے گئے جبکہ قومی بجلی گرڈ کی کُل نصب شدہ صلاحیت تقریبا 46 گیگا واٹ ہے۔ رپورٹ کے مطابق صوبوں میں پنجاب شمسی توانائی کے استعمال میں سرفہرست رہا ہے، شمسی توانائی کے استعمال میں سندھ دوسرے، خیبر پختونخوا تیسرے اور بلوچستان چوتھے نمبر پر ہے۔ رپورٹ کے مطابق شمسی توانائی میں رہائشی شعبہ 16.66 گیگا واٹ کے استعمال کے ساتھ سب سے آگے ہے جبکہ تجارتی شعبہ 3.73 گیگاواٹ، صنعتی شعبہ 7.91 گیگاواٹ اور زرعی شعبے میں 5.04 گیگاواٹ سولر کا استعمال ہے۔ رپورٹ کے مطابق توانائی کی ضروریات کو پورا کرنے کیلئے 77فیصد صارفین اپنے شمسی نظام پر انحصار کرتے ہیں جبکہ نیشنل گرڈ سے بجلی کے حصول کیلئے 23فیصد صارفین انحصار کررہے ہیں

متعلقہ مضامین

  • اینٹی اسموگ گنز سے لاہور میں پانی کا بحران مزید گہرا ہونے کا خدشہ، ماہرین نے خبردار کردیا
  • شمسی توانائی میں پاکستان کی پیش رفت، توانائی کے شعبے میں اہم سنگ میل عبور
  • اینٹی اسموگ گنز کے استعمال سے لاہور میں پانی کی قلت کا خطرہ
  • جامشورو میں گیسٹرو وباء سے 6 افراد کی ہلاکت، وزیراعلیٰ سندھ کا نوٹس
  • جامشورو میں آلودہ پانی سے ڈائریا کی وبا، 9 افراد جاں بحق
  • جامشورو کے کوہستانی علاقے میں گیسٹرو وباء سے 6افراد کی ہلاکت، وزیراعلیٰ سندھ کا نوٹس
  • کراچی: ریسٹورنٹ کے قریب فائرنگ کے نتیجے میں زخمی نوجوان دوران علاج دم توڑ گیا
  • یو اے ای: مالی سال 2026 کیلئے ملکی تاریخ کا سب سے بڑا بجٹ منظور
  • فضائی آلودگی کم دکھانے کیلیے مودی سرکار کے ہتھکنڈے بے نقاب
  • آئی ایم ایف سے اسٹاف لیول معاہدہ مضبوط معاشی کارکردگی کا اعتراف ہے، وزارت خزانہ