ڈی سی صوابی کو بغیر اجازت خواتین کی ٹک ٹاک ویڈیوز شیئر کرنا مہنگا پڑگیا
اشاعت کی تاریخ: 19th, March 2025 GMT
ڈی سی صوابی کو ٹک ٹاک ویڈیوز شیئر کرنا مہنگا پڑگیا جب کہ پشاور ہائیکورٹ نے ڈی سی صوابی کو نوٹس جاری کرکے جواب طلب کرلیا۔
رپورٹ کے مطابق بغیر اجازت کے ویڈیوز ڈی سی کے آفیشل پیج سے شیئر کرنے کے خلاف دائر درخواست پر سماعت ہوئی، سماعت جسٹس نعیم انور اور جسٹس ڈاکٹر خورشید اقبال نے کی۔
وکیل درخواست گزار نے مؤقف اپنایا کہ ڈی سی نے صوابی ویمن یونیورسٹی میں اسپورٹ گالا میں شرکت کی، ڈی سی نے وہاں پر ٹک ٹاک ویڈیوز بنائی اور پھر آفیشل پیچ پر شیئر کی، ویڈیوز بغیر اجازت کے شیئر کی گئی جس سے خواتین کی پرائیویسی متاثر ہوئی۔
وکیل درخواست گزار نے کہا کہ ڈی سی رمضان کے مہینے میں بھی ٹک ٹاک ویڈیوز بناکر انڈین اور پشتو گانوں کے ساتھ اپلوڈ کر رہے ہیں، ڈی سی اپنی ذاتی تشہیر کر رہے ہیں ، یہ اختیارات کا غلط استعمال ہے۔
وکیل درخواست گزار نے استدلال کیا کہ عدالت ڈی سی کو اس عمل سے روکے اور آفیشل پیچ سے ویڈیوز ڈیلیٹ کیے جائے، عدالت نے ابتدائی دلائل کے بعد ڈی سی کو نوٹس جاری کرکے جواب طلب کرلیا۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: ٹک ٹاک ویڈیوز
پڑھیں:
تنہائی میں ملاقات کروانے کی درخواست پر سماعت، فریقین کو نوٹس جاری
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)اسلام آباد ہائی کورٹ میں بانی پی ٹی آئی اوربشریٰ بی بی کی تنہائی میں ملاقات کروانے کی درخواست پرسماعت ہوئی ، عدالت نے فریقین کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے اگلے ہفتے تک جواب طلب کر لیا،،جسٹس ارباب محمد طاہر نے شہری شاہدیعقوب کی درخواست پر سماعت کی ،درخواست گزار کی جانب سے وکیل عاطف محمودعدالت میں پیش ہوئے،جسٹس ارباب محمد طاہر نے استفسار کیا کہ جی آپ کیاچاہ رہے ہیں؟درخواست گزارنے جواب دیا کہ ایک سال میں 3باراسپیشل میٹنگ ضروری ہے، جسٹس ارباب محمد طاہر نے سوال کیا کہ درخواست گزارکون ہے؟ کیا درخواست گزار پی ٹی آئی کے ممبر ہیں؟ عدالت نے فریقین کو اگلے ہفتے کیلئے نوٹسز جاری کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی
Post Views: 1