ایف بی آر کے ٹیکس دفاتر کے اوقات کار میں اضافہ
اشاعت کی تاریخ: 19th, March 2025 GMT
کلیم اختر : ایف بی آر کے ٹیکس دفاتر کے اوقات کار بڑھا دئیے گئے
رمضان میں ایف بی آر نے ٹیکس دفاتر کے اوقات کار مزید 2گھنٹے بڑھا دئیے،تمام ٹیکس دفاتر کو 3بجے کی بجائے 5 بجے تک کھلے رکھنے کی ہدایت جاری کی گئی ، ٹیکس اہداف حاصل کرنے کے پیش نظر اوقات کار میں ا ضافہ کیا گیا،اس سے قبل ٹیکس دفاتر کی ٹائمنگ صبح 9 سے دوپہر 3 بجے تک رکھی گئی تھی،مقررہ اوقات میں افسران کی دفاتر میں موجودگی یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ، ٹیکس دہندگان کی سہولت کیلئےتمام تروسائل بروئےکار لانے کی ہدایت کردی گئی
بیٹے نے کھانے میں معمولی تاخیر پر ماں کو قتل کردیا
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: اوقات کار
پڑھیں:
31 اکتوبر تک 59 لاکھ ٹیکس ریٹرنز جمع تاریخ میں توسیع نہیں ہوگی، ایف بی آر
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) ایف بی آر نے ٹیکس سال 2025ء کیلئے انکم ٹیکس ریٹرنز جمع کرانے میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا ہے۔ 31 اکتوبر تک 2025ء کل 59 لاکھ ٹیکس ریٹنز جمع کرائے گئے۔ جو گزشتہ سال اسی مدت کے دوران جمع کرائے گئے 50 لاکھ ریٹرنز کے مقابلے میں 17.6 فیصد اضافہ ظاہر کرتے ہیں۔ ان میں سے 36 لاکھ ٹیکس دہندگان نے اپنے ریٹرنز کے ساتھ ٹیکس کی ادائیگی بھی کی، جو پچھلے سال کے مقابلے میں 18.6 فیصد اضافہ ہے۔ مزید یہ کہ انفرادی ٹیکس دہندگان کی جانب سے گزشتہ سال کے مقابلے میں تقریباً 9 ارب روپے زیادہ ٹیکس ادا کیا گیا جو 60 ارب روپے سے بڑھ کر 69 ارب روپے ہو گیا جو کہ 15 فیصد اضافہ ظاہر کرتا ہے۔ بیان کے مطابق وزیرِاعظم کی ہدایات کے مطابق ریٹرن جمع کرانے کی تاریخ میں کوئی عمومی توسیع نہیں کی گئی۔ تاہم، ایسے ٹیکس دہندگان جو حقیقی مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں، وہ ایف بی آر کے آئی آر آئی ایس نظام کے ذریعے متعلقہ فیلڈ فارمیشن سے رابطہ کر کے ریٹرن جمع کرانے میں توسیع کی درخواست کر سکتے ہیں۔