اجے دیوگن کے ساتھ افیئر کی افواہوں پر ایشا دیول کا ردِعمل
اشاعت کی تاریخ: 19th, March 2025 GMT
اجے دیوگن کے ساتھ افیئر کی افواہوں پر ایشا دیول نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ یہ سب کچھ بہت عجیب تھا۔
حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران انہوں نے اپنے کیریئر کے ابتدائی دنوں میں مختلف اداکاروں کے ساتھ جوڑی بنائے جانے پر بات کی، جن میں اجے دیوگن کا نام بھی شامل تھا۔
لیجنڈری اداکار دھرمیندر اور ہیما مالنی کی بیٹی ایشا دیول سے جب پوچھا گیا کہ ان کے بارے میں پھیلنے والی سب سے عجیب افواہ کون سی تھی، تو انہوں نے جواب دیا، "اس وقت میرا نام کئی اداکاروں کے ساتھ جوڑا گیا تھا۔ کچھ سچ ہو سکتی تھیں لیکن زیادہ تر بے بنیاد تھیں۔ یہاں تک کہ میرا نام اجے دیوگن کے ساتھ بھی جوڑنے کی کوشش کی گئی۔"
انہوں نے مزید کہا، "اجے کے ساتھ میرا ایک بہت خوبصورت اور منفرد تعلق تھا جو احترام، محبت اور تعریف پر مبنی تھا۔ اس افواہ سے بہت عجیب سا لگا تھا۔"
ایشا دیول اور اجے دیوگن نے ماضی میں کئی فلموں میں ایک ساتھ کام کیا ہے، جن میں 2005 کی فلم "کال" شامل ہے۔ان افواہوں کی وجہ شاید یہ تھی کہ وہ اور اجے دیوگن اس وقت ایک ساتھ کئی فلموں میں کام کر رہے تھے۔
ایشا دیول 14 سال بعد فلمی دنیا میں واپسی کے لیے تیار ہیں اور ان کی فلمی دنیا میں واپسی کے اعلان کے بعد ان کے مداح انہیں دوبارہ ایکشن میں دیکھنے کے منتظر ہیں۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: اجے دیوگن ایشا دیول کے ساتھ
پڑھیں:
شادی نہیں کروں گا لیکن باپ بننا چاہتا ہوں؛ سلمان خان
بالی ووڈ کے دبنگ اسٹار اور ہم سب کے بجرنگی بھائی، سلمان خان کو اب خواب میں ننھے قدموں کی چاپ سنائی دیتی ہے۔
اس بات کا انکشاف سلمان خان نے اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں کرکے ایک بار پھر مداحوں کو حیران کر دیا ہے۔
سلمان خان عمومی طور پر شادی کے سوال پر ہمیشہ ایک ہی جواب دیتے ہیں یعنی "نو کمنٹس" لیکن اس بار جواب علیحدہ بھی تھا اور چونکا دینے والا بھی ہے۔
بجرنگی بھائی جان نے اعتراف کیا کہ وہ اب بھی شادی کی تمنا نہیں رکھتے لیکن باپ بننے کے خیال کو سنجیدگی سے دیکھ رہے ہیں۔
شادی نہ ہونے سے متعلق سلمان نے بلا جھجک مان لیا کہ اگر کسی کو الزام دینا ہے تو قصوروار وہ خود ہیں لیکن ساتھ ہی انہوں نے اشارہ دیا کہ اگر شادی نہ بھی ہو تو بچے ضرور ہو سکتے ہیں۔
جی ہاں! لگتا ہے کہ کنوارہ خان اب صرف کنوارہ ہی نہیں رہنا چاہتے، بلکہ "ڈیڈی خان" بننے کی تیاری میں ہیں۔
سلمان خان نے رشتوں پر اپنی فلسفیانہ رائے دیتے ہوئے کہا کہ اگر ایک ساتھی تیز بھاگنے لگے اور دوسرا پیچھے رہ جائے، تو یہیں سے تعلقات میں دراڑیں پڑتی ہیں۔
انھوں نے مزید کہا کہ ساتھ ساتھ بڑھو، ایک دوسرے پر بوجھ نہ بنو، ورنہ معاملہ خراب ہو جاتا ہے۔