غزہ میں صیہونی فوج کے ہاتھوں قتل عام، مزید 58 شہری شہید
اشاعت کی تاریخ: 19th, March 2025 GMT
جنوبی غزہ کی پٹی میں رفح کے شمال میں واقع موسابہ کے علاقے میں ایک عام شہری کی گاڑی پر اسرائیلی فضائی حملے میں پانچ شہری مارے گئے۔ وسطی غزہ کی پٹی میں نصیرات کیمپ کے شمال میں نیو کیمپ کے شمال مشرق میں الشبلی خاندان کے گھر پر بمباری میں ایک خاتون اور ایک بچہ شہید اور متعدد دیگر زخمی ہوئے، اسلام ٹائمز۔ غزہ کی پٹی میں صیہونی جارح فوج کے ہاتھوں قتل عام میں مزید 58 فلسطینی شہید ہو گئے جبکہ درجنوں زخمی ہیں۔ رپورٹ کے مطابق غزہ کی پٹی کے مختلف علاقوں پر قابض اسرائیل کے نئے فضائی حملوں میں بدھ کے روز بیالیس شہری شہید ہو گئے، جس کے بعد آج صبح سے جاری تباہی کی جنگ میں مرنے والوں کی تعداد 58 سے تجاوز کر گئی۔ جنوبی غزہ کی پٹی میں رفح کے شمال میں واقع موسابہ کے علاقے میں ایک عام شہری کی گاڑی پر اسرائیلی فضائی حملے میں پانچ شہری مارے گئے۔ وسطی غزہ کی پٹی میں نصیرات کیمپ کے شمال میں نیو کیمپ کے شمال مشرق میں الشبلی خاندان کے گھر پر بمباری میں ایک خاتون اور ایک بچہ شہید اور متعدد دیگر زخمی ہوئے، جن میں زیادہ تر خواتین اور بچے تھے۔ غزہ شہر کے مشرق میں التفاح محلے میں المہتا مسجد کے آس پاس کے علاقے کو نشانہ بنانے والی اسرائیلی بمباری میں تین شہری جاں بحق ہو گئے۔ مقامی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ جنوبی غزہ شہر کے الصبرہ محلے میں ایک گھر پر اسرائیلی حملے میں بچوں سمیت 25 شہری شہید اور متعدد زخمی ہو گئے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: غزہ کی پٹی میں کیمپ کے شمال کے شمال میں میں ایک ہو گئے
پڑھیں:
مستونگ میں فائرنگ،سیشن جج گن مین سمیت شہید،2 افراد زخمی
مستونگ میں فائرنگ سے سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ اوران کے گن مین شہید جبکہ ایڈیشنل سیشن جج طارق لاشاری سمیت دو افراد شدید زخمی ہوگئے.وزیراعلیٰ بلوچستان اور وزیر داخلہ نے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے فوری کارروائی کا حکم دیا۔ضلع مستونگ میں قومی شاہراہ پرنامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ اور ان کے گن مین شہید ہوگئے، جبکہ ایڈیشنل سیشن جج طارق لاشاری سمیت دو افراد شدید زخمی ہوگئے۔ڈپٹی کمشنر مستونگ بہرام سلیم کے مطابق سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ کوئٹہ سے مستونگ جا رہے تھے کہ راستے میں ان کی گاڑی پر نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کردی۔واقعے کے بعد لاشوں اور زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا گیا، جبکہ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات اور حملہ آوروں کی تلاش شروع کردی۔بلوچستان بار کونسل نے حملے کو نظام انصاف پر دہشت گرد حملہ قرار دیتے ہوئے شدید مذمت کی. واقعے کے خلاف صوبہ بھر میں دو روزہ عدالتی ہڑتال اور تین روزہ سوگ کا اعلان کیا، جبکہ ججز، وکلاء اور شہریوں کے تحفظ کے لیے مؤثر اقدامات اور ملوث عناصر کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا۔
دوسری جانب وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی اور صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو نے بھی واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے شہداء کے لواحقین سے اظہار تعزیت کیا اور حملہ آوروں کو جلد قانون کے کٹہرے میں لانے کی ہدایت کی۔