انسانی اسمگلنگ، ویزا فراڈ میں ملوث 3 ملزمان گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 19th, March 2025 GMT
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ایف آئی اے ہیومن ٹریفکنگ سرکل پشاور نے کارروائی کرتے ہوئے ویزا فراڈ اور انسانی اسمگلنگ میں ملوث 2 اشتہاریوں سمیت 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ گرفتار ملزمان کی شناخت خلیل اللہ، مرجان علی اور حارث خان خلیل کے نام سے ہوئی۔ اسلام ٹائمز۔ فیڈرل انویسٹیگیشن ایجنسی ( ایف آئی اے) نے انسانی اسمگلنگ اور ویزا فراڈ میں ملوث 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ایف آئی اے ہیومن ٹریفکنگ سرکل پشاور نے کارروائی کرتے ہوئے ویزا فراڈ اور انسانی اسمگلنگ میں ملوث 2 اشتہاریوں سمیت 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ گرفتار ملزمان کی شناخت خلیل اللہ، مرجان علی اور حارث خان خلیل کے نام سے ہوئی۔ ترجمان کے مطابق ملزم خلیل اللہ اور مرجان علی کو چھاپہ مار کارروائی میں اسلام آباد سے گرفتار کیا گیا۔ گرفتار ملزمان 2024 میں درج کیے گئے مقدمات میں مطلوب ہیں۔ ملزمان شہریوں کو امریکی ورک ویزا فراہم کرنے کا جھانسہ دے کر لاکھوں روپے بٹورنے میں ملوث پائے گئے۔ ایف آئی اے ترجمان کے مطابق پشاور میں واقع ٹریول ایجنسی کے دفتر پر بھی چھاپہ مارا گیا اور ملزم حارث خان خلیل کو گرفتار کیا گیا۔ ملزم بغیر لائسنس ٹریول ایجنسی چلا رہا تھا۔ کارروائی کے دوران ملزم سے 4 پاکستانی پاسپورٹ برآمد ہوئے۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: انسانی اسمگلنگ ایف آئی اے ویزا فراڈ کو گرفتار کے مطابق میں ملوث
پڑھیں:
بینک فراڈ کیس، نادیہ حسین کے شوہر کی درخواست ضمانت پر سماعت ملتوی
کراچی: سندھ ہائیکورٹ نے نجی کمپنی میں 53 کروڑ سے زائد کا بینک فراڈ کے مقدمے میں اداکارہ نادیہ حسین کے شوہر ملزم عاطف خان اور دیگر کی درخواست ضمانت کی سماعت ملتوی کردی۔
رپورٹ کے مطابق ہائیکورٹ میں نجی کمپنی میں 53 کروڑ سے زائد کا بینک فراڈ کے مقدمے میں اداکارہ نادیہ حسین کے شوہر ملزم عاطف خان اور دیگر کی درخواست ضمانت کی سماعت ہوئی۔
جونئیر وکیل نے موقف دیا کہ ملزم کے وکیل کی طبیعت ناساز ہے، سماعت ملتوی کی جائے۔
جسٹس محمود اے خان نے ریمارکس دیئے کہ ہم تینوں ملزموں کی درخواست ضمانت کو ایک ساتھ سنیں گے۔ عدالت نے ملزم عاطف خان اور دیگر کی درخواست ضمانت کی سماعت 13 اگست تک ملتوی کردی۔
ٹرائل کورٹ نے عاطف خان، امتیاز اور فیصل کی درخواست ضمانت مسترد کردی تھی۔
یاد رہے کہ عاطف خان جیل میں ہیں جبکہ ملزم امتیاز اور فیصل احاطہ عدالت سے فرار ہوگئے تھے۔ امتیاز اور فیصل نے گرفتاری سے بچنے کے لیے سندھ ہائیکورٹ سے ضمانت حاصل کرلی تھی۔
TagsShowbiz News Urdu