تاجر رہنما خواجہ سلیمان صدیقی نے کہا کہ مظلوم طبقہ کو جلد انصاف کی فراہمی کے لیے وکلا برادری کی کاوشیں لائق تحسین ہیں، جو صرف مظلوم طبقہ کے لیے ہی نہیں بلکہ ازاد عدلیہ اور عوام کے مسائل کے حل کے لیے بھی اپنی ذمہ داری کو نبھانے کے لیے بھرپور کردار ادا کر رہے ہیں۔  اسلام ٹائمز۔ ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن ملتان کے صدر میاں اظہر خان مغل نے کہا ہے کہ معاشرے میں پسے مظلوم طبقات کو جلد انصاف کی فراہمی کے لیے تجارت سے وابستہ کاروباری طبقہ، تاجر برادری کا کردار لائق تحسین ہے، جو وکلا برادری کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں، مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کے مرکزی چیئرمین خواجہ سلیمان صدیقی نے کہا کہ آج بھی پوری قوم کی نگاہیں وکلا اور عدلیہ پر ہیں کہ ظلم کا شکار مظلوم عوام کو جلد انصاف کی فراہمی ممکن ہو، تاجر برادری نے ہمیشہ حق کی خاطر آواز اُٹھائی اور عدلیہ بحالی تحریک میں بھی بھرپور ساتھ دیا، تاجر برادری آج بھی وکلا کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔
 
ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کے مرکزی چیئرمین خواجہ سلیمان صدیقی اور دیگر تاجر رہنماوں جنوبی پنجاب کے چیئرمین جاوید اختر خان، ملتان کے صدر خالد محمود قریشی، ملتان کے جنرل سیکرٹری مرزا نعیم بیگ، ضلع ملتان کے نائب صدر شیخ فصیل محمود کو اپنے دفتر میں مبارکباد کے موقع پر کیا۔ اس موقع پر تاجر رہنماوں نے محمد اظہر خان مغل کو ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن ملتان کا صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دی، پھولوں کا گلدستہ پیش کیا اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ خواجہ سلیمان صدیقی نے کہا کہ مظلوم طبقہ کو جلد انصاف کی فراہمی کے لیے وکلا برادری کی کاوشیں لائق تحسین ہیں، جو صرف مظلوم طبقہ کے لیے ہی نہیں بلکہ ازاد عدلیہ اور عوام کے مسائل کے حل کے لیے بھی اپنی ذمہ داری کو نبھانے کے لیے بھرپور کردار ادا کر رہے ہیں۔ 
 

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: کو جلد انصاف کی فراہمی خواجہ سلیمان صدیقی تاجر برادری مظلوم طبقہ ملتان کے نے کہا کے لیے

پڑھیں:

اب ایک مہینہ ہو گیا، ہمیں عمران خان سے ملنے نہیں دیا گیا:علیمہ خان

پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان نے جیل حکام پر سنگین الزامات عائد کیے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کو قیدِ تنہائی میں رکھا جا رہا ہے اور فیملی و وکلا سے ملاقات میں رکاوٹیں پیدا کی جا رہی ہیں۔اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان نے الزام لگایا کہ جیل حکام ملاقات نہ ہونے کا یہ بہانہ بنانے کے لیے پولیس کو جیل سے ڈیڑھ کلومیٹر پہلے ناکہ لگانے کی ہدایت دیتے ہیں تاکہ کہا جا سکے کہ کوئی ملاقات کے لیے آیا ہی نہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ہمیں سمجھ نہیں آتی عورتوں سے کیا خوف ہے؟ ہم تو صرف اپنے بھائی سے ملنے آئے ہیں۔ اب ایک مہینہ ہو گیا، ہمیں عمران خان سے ملنے نہیں دیا گیا۔ اگر وکلا اور فیملی کو روکا جائے گا تو وہ اپنے کیس کس سے ڈسکس کریں گے؟علیمہ خان نے واضح کیا کہ ان کے وکلا سلمان اکرم راجہ، بیرسٹر سلمان صفدر اور ظہیر عباس کیسز کی پیروی کر رہے ہیں، اور انہیں ملاقات کی اجازت نہ دینا ناانصافی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کے حکم پر صرف بیرسٹر سلمان صفدر کو ملاقات کی اجازت ملی، لیکن چیف جسٹس کے حکم کے برعکس انہیں صرف 35 منٹ بعد ہی اٹھا دیا گیا. حالانکہ ایک گھنٹے کی اجازت دی گئی تھی۔انہوں نے مزید کہا کہ ہم یہ نہیں کہتے کہ صرف ہم ملیں، اگر 100 لوگ بھی عمران خان سے ملاقات کریں تو کریں. لیکن ہمارے وکلا کو تو ملاقات کی اجازت دی جائے۔ اگر ہمیں نہیں ملنے دیا جا رہا تو میری دو بہنوں کو بھیج دیں، وہ مجھ سے زیادہ ذہین ہیں. بانی کا پیغام ان کے ذریعے بھی آ جائے گا۔علیمہ خان نے کہا کہ وہ جیل کے باہر ہی بیٹھے رہیں گی اور واپس نہیں جائیں گی جب تک ملاقات نہ ہونے دی جائے۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ جیل انتظامیہ جان بوجھ کر ان کے وکلا کو ریپلیس کرکے غیر متعلقہ افراد کو بھیجتی ہے .تاکہ اصل قانونی ٹیم کو عمران خان سے رابطہ نہ ہو سکے۔

ادھر بانی پی ٹی آئی سے وکلاء کی ملاقات ختم ہونے کے بعد فیصل چوہدری، فیصل ملک، عثمان گل واپس اڈیالہ جیل سے باہر آ گئے۔بانی پی ٹی آئی کی بہنیں فیملی تاحال گیٹ 5 کے باہر موجود ہیں، کزن قاسم زمان خان کو اندر جانے کی اجازت مل گئی۔پی ٹی آئی کے تین ایم ایم ایز، ایک ایم پی اے اڈیالہ جیل گیٹ 1 پر پہنچ گئے، گیٹ ایک پر پہنچنے والوں میں ایم این اے ارشد ساہی، جمال احسن خان، ایم پی اے عبدالسلام آفریدی، ملک انور تاج شامل ہیں۔

دوسری جانب سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے عمران خان سے عدالتی احکامات کے باوجود ملاقات نہ ہونے پر اسلام آباد ہائیکورٹ میں توہینِ عدالت کی درخواست دائر کر دی ہے، جب کہ علیمہ خان، شبلی فراز اور عمر ایوب کی جانب سے دائر کردہ درخواستیں بھی تاحال زیر التوا ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • مقدمات کے جلد فیصلوں کیلئے جدید طریقہ کار اپنایا جائے: چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ
  • پی ایس ایل 10: اسلام آباد یونائیٹڈ کی ملتان سلطانز کیخلاف شاندار کامیابی
  • تمام بھارتی سفارتی عملے کو ناپسندیدہ شخصیات قرار دے کر ملک بدر کیا جائے، سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن
  • وزیراعلیٰ پنجاب کو مہنگائی میں کمی پر مبارکباد کس نے دی؟
  • متنازع کینالز کے معاملہ پر دھرنا، رانا ثنا اللہ اور شرجیل میمن نے وکلا کو ملاقات کیلئے بلا لیا
  • بلوچستان ہائیکورٹ نے بی این پی کے کارکنان کی رہائی کا حکم دے دیا
  • کینال منصوبہ ختم نہ کیا گیا تو بندرگاہیں بھی بند کرسکتے ہیں، سندھ کے وکلا
  • اب ایک مہینہ ہو گیا، ہمیں عمران خان سے ملنے نہیں دیا گیا:علیمہ خان
  • بلوچستان میں انٹرمیڈیٹ کے امتحانات 3 ہفتوں کے لیے کیوں ملتوی ہوئے؟
  • پی ایف یو جے دستور گروپ کی پیکا ایکٹ میں ترمیم کیخلاف درخواست پر نوٹس جاری