وزیر خارجہ کی زیرصدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس، امریکی ناظم الامور بھی شر یک
اشاعت کی تاریخ: 20th, March 2025 GMT
اسلام آباد (نیوز ڈیسک)نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی زیرصدارت بدھ کو وزارت خارجہ میں ایک اعلیٰ سطحی اجلاس ہوا جس میں امریکہ میں پاکستانی سفارتخانے کے ناظم الامور نتالی بیکر اور خارجہ و داخلہ کے سیکریٹریز نے بھی شرکت کی۔
اجلاس میں دونوں ممالک کے قونصلر تعلقات کو مزید بہتر بنانے پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔
امریکی ناظم الامور نتالی بیکرنے وضاحت دی کہ داخلے پر پابندی کی کوئی فہرست موجود ہی نہیں، بتایا کہ صدر کے ایگزیکٹیو آرڈر کے تحت ویزہ پالیسی کا ازسرنو جائزہ لیا جارہا ہے، اس کے بعد تفصیلی بات چیت کی جائے گی۔
Post Views: 1.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
پہلگام وقعے کے بعد بھارت نے اٹھائے گئے اقدامات سے پاکستان کو تحریری طور پر آگاہ کردیا
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)بھارت نے دو روز قبل پہلگام میں پیش آنے والے واقعے کو جواز بنا کر اٹھائے گئے اقدامات سے پاکستان کو تحریری طور آگاہ کر دیا۔جیو نیوز کے مطابق بھارت نے ناپسندیدہ شخصیات قرار دینے والے فیصلے سے پاکستان کو تحریری طور پر آگاہ کر دیا ہے۔ بھارت نے نئی دلی میں پاکستانی ناظم الامور کو طلب کیا اور انہیں ناپسندیدہ شخصیات قرار دینے سے متعلق نوٹس حوالے کیے۔
ناپسندیدہ شخصیات کے نوٹس انھیں ایک ہفتے میں بھارت چھوڑنے کے لیےحکم دیا گیا ہے۔ بھارت نے پاکستانی ناظم الامور سعد احمد وڑائچ کو رات کو طلب کیا تھا۔یاد رہے کہ دو روز قبل مقبوضہ کشمیر کے ضلع پہلگام کے سیاحتی مقام پر فائرنگ کے واقعے میں 26 افراد ہلاک ہوئے تھے۔
کرم میں فریقین کے تمام بنکرز گرا دیے گئے: آئی جی خیبرپختونخوا
مزید :