صدر مملکت آصف زرداری کا کہنا ہے کہ دہشت گرد قوم کو تقسیم کرنا چاہ رہے ہیں، ہم ان دہشت گرد عناصر کو ہر قیمت پر شکست دیں گے، صورت حال واضح ہے، ریاست نے قائم رہنا ہے، دہشت گردی کےخلاف جنگ جیتنی ہے۔بدھ کو صدر مملکت آصف علی زرداری ایک روزہ دورہ پر کوئٹہ پہچنے جہاں انہوں نے  امن و امان کی صورتحال پر اہم اجلاس کی صدارت کی جبکہ انہوں نے بلوچستان کی پارلیمانی پارٹیوں کے اراکین سے ملاقات بھی کی۔صدر مملکت آصف علی زرداری کی زیر صدارت کوئٹہ میں امن و امان کی صورتحال پر اہم اجلاس ہوا جس میں چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے خصوصی شرکت کی۔اجلاس میں وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے شرکا کو خصوصی بریفنگ دی۔صدر زرداری نے کہا کہ دہشت گرد عناصر کو ہر قیمت پر شکست دیں گے، دہشت گرد قوم کو تقسیم کرنا چاہ رہے ہیں، صورتحال واضح ہے ریاست نے رہنا ہے،دہشت گردی کے خلاف جنگ جیتنی ہے۔صدر مملکت کا کہنا تھا کہ انسداد دہشت گردی ونگ کو جدید اسلحہ فراہم کریں گے، بلوچستان دل کے قریب ہے،صوبے کی ترقی اور پائیدار امن چاہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ وہ بلوچستان کے ہر بچے کو اسکول میں دیکھنا چاہتے ہیں، جدید ٹیکنالوجی سے بچوں کو روشناس کروانا وقت کی ضرورت ہے۔اجلاس میں قائم مقام گورنربلوچستان عبدالخالق اچکزئی،چیف سیکرٹری شکیل قادر، آئی جی بلوچستان سمیت اعلیٰ حکام بھی شریک ہوئے صدر آصف زرداری سے بلوچستان کی پارلیمانی پارٹیوں کے اراکین نے ملاقات بھی کی۔ اس موقع پرصدر مملکت نے کہا کہ ہم سب کو ان کا حق دینا چاہتے ہیں، حقوق چھیننا نہیں چاہتے،حقوق دیکر ہی لوگوں کا دل جیتیں گے، عید کے بعد بلوچستان میں کیمپ لگائیں گے، تفصیل سے ہر کسی کو سنیں گے۔صدر مملکت نے کہا کہ ہمارے اقدامات بلوچستان کی تاریخ میں سنہرے الفاظ میں یاد رکھے جائیں گے۔اس کے علاوہ پارلیمانی لیڈرز نے صوبے کو درپیش مسائل اور عوامی بہبود پر مختلف تجاویز بھی پیش کیں۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: صدر مملکت نے کہا کہ

پڑھیں:

صدر مملکت آصف علی زرداری سے چین کے سفیر کی ملاقات،دوطرفہ تعلقات اور علاقائی تعاون پر تبادلہ خیال

چین کے سفیر جیانگ زائی دونگ نے ایوانِ صدر میں صدر مملکت آصف علی زرداری سے ملاقات کی جس میں دوطرفہ تعلقات، باہمی دلچسپی کے امور اور علاقائی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان چین کے ساتھ اپنے تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے، دونوں ملکوں کے درمیان تجارت، معیشت، ثقافت اور علاقائی روابط کے فروغ کے وسیع مواقع موجود ہیں۔خطے میں امن، سلامتی اور خوشحالی کے لیے مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ چین نے ہر مشکل وقت میں پاکستان کا بھرپور ساتھ دیا ہے۔ پاکستانی عوام اپنے آہنی بھائی چین کی مستقل حمایت پر شکر گزار ہیں۔چین پاکستان کی سماجی و اقتصادی ترقی میں کلیدی کردار ادا کر رہا ہے۔ چینی سفیر جیانگ زائی دونگ نے صدر مملکت کی آنے والی سالگرہ کے موقع پر صدر شی جن پنگ کی جانب سے دلی نیک خواہشات کا خصوصی پیغام بھی پہنچایا۔

متعلقہ مضامین

  • صدر مملکت آصف علی زرداری سے سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی کی اہم ملاقات
  • سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی کی صدر زرداری سے ملاقات
  • صدر آصف علی زرداری سے چینی سفیر کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات، علاقائی تعاون پر تبادلہ خیال
  • دہشت گردوں کیخلاف آپریشن، صدر مملکت کا سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین
  • صدر مملکت آصف علی زرداری سے چین کے سفیر کی ملاقات،دوطرفہ تعلقات اور علاقائی تعاون پر تبادلہ خیال
  • تیل کی قیمت نیچے لانا چاہتے ہیں، امریکا میں کاروبار نہ کھولنے والوں کو زیادہ ٹیرف دینا پڑے گا، ٹرمپ
  • کیا نریندر مودی امریکی صدر ٹرمپ کی غلامی کرنا چاہتے ہیں، ملکارجن کھڑگے
  • صدر مملکت سے آسٹریا کی سبکدوش سفیر کی الوداعی ملاقات
  • قلات میں سینیٹائزیشن آپریشن کے دوران مزید 4 دہشتگرد ہلاک
  • صدرِ مملکت کا بلوچستان میں سیکورٹی فورسز کو دہشت گردوں کے خاتمے پر خراجِ تحسین