غزہ پر حالیہ اسرائیلی حملے؛ جماعت اسلامی کا کل ملک بھر احتجاج کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 20th, March 2025 GMT
غزہ پر حالیہ اسرائیلی حملے؛ جماعت اسلامی کا کل ملک بھر احتجاج کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 20 March, 2025 سب نیوز
لاہور(آئی پی ایس) غزہ میں حالیہ اسرائیلی حملوں کے خلاف جماعت اسلامی نے کل بھر میں نماز جمعہ کے بعد ملک بھر میں فلسطینیوں کے حق میں احتجاجی مظاہروں کا اعلان کر دیا۔
منصورہ لاہور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ بڑے شہروں میں امریکی سفارت خانوں اور قونصل خانوں کی طرف پرامن مارچ کیا جائے گا۔ لاہور میں مسجد شہداء سے امریکی قونصلیٹ تک احتجاجی مارچ کیا جائے گا۔
انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ بڑی تعداد میں سڑکوں پر نکل کر فلسطینیوں کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کریں اور حکومت و اپوزیشن کو بھی اس معاملے پر مؤثر موقف اختیار کرنے پر مجبور کریں۔
حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ اسرائیل کی جانب سے غزہ میں جنگ بندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے کی جانے والی تازہ بمباری میں سیکڑوں فلسطینی شہید ہو چکے ہیں، جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔ علاقے کی ناکہ بندی کر کے اشیائے خورونوش کی ترسیل روکنے کے بعد بمباری کی گئی، جس کے نتیجے میں کئی عمارتیں زمین بوس ہوگئیں اور متعدد لاشیں ملبے تلے دبی ہوئی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ امریکا نے اس بمباری کو اپنی مشاورت سے کیا گیا حملہ قرار دے کر ثابت کر دیا ہے کہ وہ براہ راست اس دہشت گردی میں شریک ہے۔
حافظ نعیم الرحمٰن نے افسوس کا اظہار کیا کہ مسلم ممالک بالخصوص عرب قیادت کی مجرمانہ خاموشی اسرائیل کی جارحیت کو تقویت دے رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پوری دنیا کے مسلمان، خاص طور پر پاکستان کی طرف دیکھ رہے ہیں کہ وہ فلسطینی عوام کے حق میں کیا عملی اقدام اٹھاتا ہے۔
انہوں نے حکومت اور اپوزیشن جماعتوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بدقسمتی سے پاکستانی سیاست دان امریکی خوشنودی حاصل کرنے میں مصروف ہیں اور فلسطینیوں کے حق میں مؤثر آواز بلند نہیں کر رہے۔ اگر پاکستان کوئی جارحانہ پالیسی اختیار کرے تو عالمی برادری اس کی بات سننے پر مجبور ہو جائے گی، لیکن ہمارے حکمرانوں نے ہمیں کمزور اور بے اثر بنا دیا ہے۔
پاک افغان کشیدگی
افغانستان کے حوالے سے بات کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان جاری کشیدگی دونوں ممالک کے مفاد میں نہیں ہے۔ عالمی طاقتیں، خاص طور پر امریکا، دونوں ممالک کو آپس میں لڑانے کی کوشش کر رہی ہیں تاکہ خطے میں بدامنی برقرار رہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کو افغانستان کے ساتھ اپنے معاملات بات چیت کے ذریعے حل کرنے چاہئیں، جبکہ افغان حکومت کو بھی اس معاملے میں اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ دہشت گردی کے خاتمے کے لیے صرف آپریشن کافی نہیں بلکہ اس کے بنیادی اسباب کو سمجھنا اور ختم کرنا بھی ضروری ہے، ورنہ یہ مسئلہ جڑ سے ختم نہیں ہوگا۔
امیر جماعت اسلامی نے مزید کہا کہ پاکستان میں ایک مخصوص لابی اسرائیل کے ساتھ تعلقات قائم کرنے کی کوشش کر رہی ہے، جو نہ صرف قومی مفادات کے خلاف ہے بلکہ نظریہ پاکستان سے بھی متصادم ہے۔ قائداعظم محمد علی جناح نے اسرائیل کو ناجائز ریاست قرار دیا تھا اور واضح کیا تھا کہ پاکستان کبھی بھی اسے تسلیم نہیں کرے گا۔ اگر موجودہ حکمرانوں نے اسرائیل کے ساتھ کسی بھی طرح کے تعلقات قائم کرنے کی کوشش کی تو اس کے سنگین نتائج برآمد ہوں گے۔
مہنگائی
ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی اور عوام پر اضافی ٹیکسوں کے بوجھ پر تنقید کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ بجلی اور پیٹرول کی قیمتیں کم کی جائیں اور غیر ضروری ٹیکسوں کا خاتمہ کیا جائے تاکہ عام آدمی کو ریلیف مل سکے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے مہنگائی مسلسل بڑھ رہی ہے، لیکن حکمران اپنی عیاشیوں میں مصروف ہیں اور عوامی مسائل سے لاتعلق دکھائی دیتے ہیں۔ جماعت اسلامی عوام کے حقوق کے لیے ہر فورم پر آواز بلند کرتی رہے گی اور حکومت پر دباؤ ڈالے گی کہ وہ مہنگائی کے خاتمے کے لیے سنجیدہ اقدامات کرے۔
بلوچستان صورتحال
انہوں نے اعلان کیا کہ جماعت اسلامی 14 اپریل کو بلوچستان کی صورتحال پر ایک اہم اجلاس منعقد کر رہی ہے، جس میں تمام سیاسی جماعتوں اور بلوچ قیادت کو مدعو کیا جا رہا ہے۔
حافظ نعیم نے کہا کہ بلوچستان کے عوام کو ان کے بنیادی حقوق سے مسلسل محروم رکھا جا رہا ہے، جس کی وجہ سے وہاں احساسِ محرومی بڑھ رہا ہے۔
امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ اس اجلاس کا مقصد بلوچستان کے مسائل کو اجاگر کرنا اور ان کے حل کے لیے ایک مشترکہ حکمت عملی تیار کرنا ہے تاکہ وہاں کے عوام کو ان کے حقوق دیے جا سکیں اور ان کے مسائل کا منصفانہ حل نکالا جا سکے۔
.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: جماعت اسلامی
پڑھیں:
جماعت اسلامی کا اجتماع عام استحکام پاکستان اور عوامی بیداری کا باعث بنے گا، سیاسی ‘ مذہبی رہنما
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251117-01-16
کراچی (رپورٹ: واجد حسین انصاری) مختلف سیاسی و مذہبی جماعتوںکے رہنمائوںنے جماعت اسلامی پاکستان کے زیر اہتمام (21 تا 23 نومبر 2025ء) کو مینار پاکستان لاہور میں منعقد ہونے والے عظیم الشان اجتماع عام بعنوان’’ بدل دو نظام ‘‘کے حوالے سے اپنے خصوصی پیغامات میںکہا ہے کہ جماعت اسلامی کا اجتماع عام اور اس سلسلے میں روزنامہ جسارت کا شائع ہونے والا خصوصی ایڈیشن ملی وحدت اور قومی استحکام کے جذبے کے فروغ، اتحاد امت، استحکام پاکستان اور عوامی بیداری کا باعث بنے گا، یہ اجتماع پاکستان کو حقیقی اسلامی فلاحی ریاست بنانے کی جدوجہد میں سنگ میل ثابت ہوگا۔ سیاسی و مذہبی رہنمائوں نے روزنامہ جسارت کی انتظامیہ کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ اجتماع عام کے موقع پر جسارت کے خصوصی ایڈیشن کی اشاعت بھی اسی سلسلے کی کڑی ہے جو قابل ستائش ہے۔ امیر تنظیم اسلامی پاکستان شجاع الدین شیخ نے اپنے پیغام میںکہا کہ وہ قائدین، کارکنان اور شرکائے اجتماع کو دلی مبارک باد پیش کرتے ہیں، یہ اجتماع عام کارکنان و ارکان اور قائدین کی آپس میں ملاقات کا اہم موقع فراہم کرتا ہے۔ نیز یہ اجتماع امت مسلمہ میں دینی وفکری بیداری اور اجتماعی نظم و ضبط کے فروغ کا بھی اہم ذریعہ ہے۔ ہم دعا گو ہیں کہ اللہ جماعت اسلامی پاکستان کو اقامت دین، عدل و انصاف کے قیام اور ملک و ملت کی خدمت میں کامیابی عطا فرمائے، آمین اللہ ہم سب کو خلوص و اخلاص، تقویٰ اور باہمی تعاون کے جذبے سے سرشار فرمائے، آمین۔ جمعیت علمائے پاکستان (نورانی) کے رہنما اور ملی یکجہتی کونسل سندھ کی مرکزی شوریٰ کے رکن قاضی احمد نورانی صدیقی نے اپنے پیغام میںکہا کہ جماعت اسلامی کا شمار وطن عزیز کی مو ثر دینی و سیاسی جماعتوں میں ہوتا ہے، اپنے قیام سے لے کر آج تک جماعت اسلامی ملک میں اسلامی نظام کی جدو جہد میں مصروف عمل ہے،21 تا 23 نومبر 2025ء کو لاہور میں جماعت اسلامی کا ہونے والا اجتماع عام اسلامیان پاکستان کے لیے امید کی ایک کرن ہے، یقیناً اس اجتماع سے جہاں جماعت اسلامی سے وابستہ کارکنان کو ازسر نوصف بندی کا موقع ملے گا وہاں دوسری طرف انقلاب کی راہ پر گامزن لاکھوں کارکنان راستے کا ایک اور سنگ میل عبور کریںگے‘ نئے حوصلے، نئے عزم سے بدی کی قوتوں کے مقابلے کے لیے صف بستہ ہوں گے‘ اس عظیم الشان اجتماع سے ملک میں نفاذ اسلام کی منزل قریب ہوگی اور اسلام دشمنوں کے عزائم بے نقاب ہوں گے‘ امید قوی ہے کہ اجتماع اسلامیان پاکستان کو وطن عزیز کے روشن مستقبل کی منظر کشی کرنے میں مدد دے گا، اللہ پاکستان کی تمام دینی جماعتوں کو یکجہت ہوکر عالم کفر کی سازشوں کا مقابلہ کرنے کی توفیق عطا فرمائے،آمین۔ امیر مرکزی جمعیت اہلحدیث سندھ مفتی محمد یوسف قصوری نے اپنے پیغام میںکہا کہ شعائر اسلام، ملی وحدت ، قومی استحکام اور حب الوطنی کے جذبے کو اجاگر کرنے کے لیے روزنامہ جسارت کا کردار ہمیشہ نمایاں رہا ہے‘ جماعت اسلامی پاکستان کے اجتماع عام ( 21، 22، 23 نومبر 2025ء) کے موقعے پر خصوصی ایڈیشن کی اشاعت بھی اسی سلسلے کی ایک مضبوط کڑی ہے، اسلام کے اس سنہری اصول ( نیکی و تقویٰ پر ایک دوسرے کی مدد کرو اور گناہ و زیادتی پر ایک دوسرے کی مددنہ کرو) کا مصداق یہ خاص ایڈیشن اور اجتماع عام ملی وحدت اور قومی استحکام کے جذبے کو فروغ دینے کا ذریعہ بنے گا۔ پیپلز پارٹی سندھ کے صدر، سندھ اسمبلی کی پبلک اکائونٹس کمیٹی کے سربراہ نثار احمد کھوڑونے اپنے پیغا م میںکہا کہ اسلام آباد، کراچی اور حیدرآباد سے بیک وقت شائع ہونے والے روزنامہ جسارت اخبار کی انتظامیہ کو خصوصی ایڈیشن شائع کرنے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں، روزنامہ جسارت گزشتہ 5 دہائیوں سے جمہوری اصولوں کے تحت جمہور کے مسائل کو ایوانوں اور ارباب اختیار تک پہنچانے کی جدو جہدکر رہا ہے، امید ہے کے روزنامہ جسارت مستقبل میں بھی جمہوری اصولوں کے تحت عوام کی آواز بنے گا۔ مسلم لیگ فنکشنل سندھ کے جنرل سیکرٹری اور جی ڈی اے کے مرکزی رہنما سردار عبدالرحیم نے اپنے پیغام میںکہا کہ روزنامہ جسارت اس جدوجہد کا فکری اور صحافتی ترجمان ہے جو ہمیشہ سچائی، انصاف اور اصولی صحافت کے عزم کی نمائندگی کرتا رہا ہے،ہم دعاگو ہیں کہ جماعت اسلامی کا یہ اجتماع اتحاد امت ، استحکامِ پاکستان اور عوامی بیداری کا باعث بنے، اللہ کرے روزنامہ جسارت اسی طرح مثبت اور باکردار صحافت کے ذریعے قوم کی رہنمائی کا فریضہ انجام دیتا رہے۔ مرکزی مسلم لیگ سندھ کے صدر فیصل ندیم نے اپنے پیغا م میںکہا کہ امید ہے کہ جماعت اسلامی کا مینار پاکستان پر ہونے والا اجتماع قوم میں اجتماعیت، اتحاد اور اصلاح معاشرے کا پیغام ثابت ہوگا، اجتماع اور مثبت سرگرمیاں جماعتوں میں تحریک اور عوامی بیداری کا بنیادی جزو ہوتی ہیں، بدقسمتی سے پاکستان طویل عرصے سے اختلافات، انتشار اور بیرونی سازشوں کی زد میں رہا ہے، مرکزی مسلم لیگ نے ہمیشہ اپنے اسٹیج اور پلیٹ فارم سے اتحاد، اخوت اور رواداری کا پیغام دیا ہے، ہم خدمت کی سیاست اور معاشرتی تربیت کے خواہاں ہیں۔ مسلم لیگ (ق) کے مرکزی سیکرٹری جنرل، وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی اور سابق نائب ناظم کراچی سٹی محمد طارق حسن نے پیغام میںکہا کہ جماعت اسلامی نظریاتی جماعت ہے جو ملک کی سیاست میں اہم مقام رکھتی ہے، امید کرتا ہوں کہ یہ اجتماع نظریہ پاکستان، ملک کی ترقی و خوشحالی اور ریاستی اداروں کو مضبوط کرنے کے لیے صف بندی کرئے گا‘ جسارت جمہوری تقاضوں، نظریہ کا امین ہے اور اصولی صحافت میں اس کا اولین کردار کسی سے پوشیدہ نہیں ہے۔ فلسطین فائونڈیشن پاکستان کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر صابر ابو مریم نے پیغام میں کہا کہ یہ اجتماع محض ایک سیاسی یا تنظیمی اجتماع نہیں بلکہ امت مسلمہ کی بیداری، شعور اور مزاحمتی فکر کا مظہر ہے۔ میری دعا ہے کہ یہ اجتماع پاکستان میں عدل و انصاف کے قیام، امتِ مسلمہ کے اتحاد اور فلسطین و کشمیر کے مظلوموں کے لیے بیداری و مزاحمت کی نئی لہر کا نقطہ آغاز بنے۔ اہلِ حدیث رابطہ کونسل پاکستان کے صدر ڈاکٹر عامر عبداللہ محمدی نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ میں جماعتِ اسلامی پاکستان کے تین روزہ اجتماعِ عام کے موقع پر دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ یہ اجتماع امتِ مسلمہ میں بیداری، اتحاد اور اصلاحِ معاشرہ کے جذبے کو تقویت دینے کا سبب بنے گا۔ دعا ہے کہ یہ اجتماع قرآن و سنت کی روشنی میں پاکستان کو ایک حقیقی اسلامی فلاحی ریاست بنانے کی جدوجہد میں سنگِ میل ثابت ہو۔اللہ تعالیٰ اجتما ع کے تمام شرکا کے اخلاص، کوششوں اور دعوتی جدوجہد کو قبول فرمائے۔