ترکیہ ، صدارتی امیدوار اکرم امام اعولوکی گرفتاری کیخلاف عوام کا سمندر امڈ آیا،شدید نعرے بازی
اشاعت کی تاریخ: 20th, March 2025 GMT
انقرہ (نیوزڈیسک)ترک صدر رجب طیب اردوان کے حریف اور آئندہ کے صدارتی امیدوار میئر استنبول اکرم امام اعولو کو صدارتی امیدوار بننے سے چند دن قبل گرفتار کر لیا گیا۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق استنبول کے میئر اکرم امام اعولو کو بدھ کی صبح حراست میں لیا گیا۔
سیکولر رپبلکن پیپلز پارٹی سے تعلق رکھنے والے اکرم امام اعولو کو ترک صدر اردوان کے مضبوط سیاسی حریفوں میں شمار کیا جاتا ہے،انہیں 23 مارچ کو ری پبلکن پیپلزپارٹی کا صدارتی امیدوار نامزد کیا جانا تھا۔
رپورٹ کے مطابق اکرم امام اعولو پر بدعنوانی اور ایک دہشت گرد گروہ کی مدد کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ پولیس نے تحقیقات کے دوران 100 افراد کو حراست میں لیا ہے، جن میں سیاستدان، صحافی اور کاروباری شخصیات شامل ہیں۔
امام اعولو نے آن لائن بیان میں کہا کہ عوام کی مرضی کو خاموش نہیں کرایا جا سکتا۔ دوسری جانب میئر استنبول کی گرفتاری پر ترکیے کی سڑکوں، یونی ورسٹی کیمپسز اور ٹرین اسٹیشنوں پر حکومت مخالف مظاہرے شروع ہو گئے ہیں۔ استنبول میں مظاہرین اور پولیس کے درمیان جھڑپوں کی اطلاعات ہیں۔
ادھر حکومت نے استنبول میں چار روزہ پابندیوں کے تحت عوامی اجتماعات پر پابندی عائد کر دی ہے، لیکن ملک بھر میں مزید احتجاج کا خدشہ ہے۔
ترک اپوزیشن کا کہنا ہے کہ امام اعولو کو حراست میں لینا ہمارے مستقبل کے صدر کو راستے سے ہٹانے کی کوشش ہے۔میئر استنبول کو حراست میں لیے جانے کے بعد سوشل میڈیا رسائی محدود ہوگئی۔ ترکیے میں سوشل میڈیا ویب سائٹس کی سروسز میں خلل آرہا ہے۔
واضح رہے کہ میئر استنبول اکرم امام اعولو کا یونیورسٹی ڈپلومہ بھی منگل کو منسوخ کیا گیا تھا۔دوسری جانب عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ امکان ہے ڈپلومہ منسوخی سے امام اعولو صدارتی الیکشن کے لیے نامزدگی سے محروم ہو سکتے ہیں۔
دریائے سندھ میں پانی کی کمی کا 25 سال کا ریکارڈ ٹوٹ گیا،پاکستان میں قحط سالی کا خدشہ
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: اکرم امام اعولو صدارتی امیدوار امام اعولو کو میئر استنبول
پڑھیں:
کراچی میں ایک اور بچہ ٹرک کی زد میں آکر زندگی کی بازی ہار گیا، ڈرائیور فرار
کراچی:شہر قائد میں ٹرک اور ٹینکرز کی ٹکر یا کچلے جانے سے ہلاکتوں کا سلسلہ تھمنے کا نام نہیں لے رہا، تازہ واقعے میں ایک اور کمسن بچہ ٹرک کی زد میں آکر زندگی کی بازی ہار گیا جب کہ ڈرائیور فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔
رزاق آبادعبداللہ گوٹھ کے علاقے میں گاربیج ٹرک کی زد میں آکر 3سالہ کمسن بچہ جاں بحق ہوگیا۔
جمعرات کی صبح شاہ لطیف ٹاؤن تھانے کےعلاقےرزاق آبادعبداللہ گوٹھ میں گاربیج ٹرک کی زد میں آکر 3سالہ کمسن بچہ جاں بحق ہو گیا جس کی لاش ایدھی ایمبولینس کے ذریعے قریبی اسپتال منتقل کی گئی۔
اسپتال میں کمسن بچے کی شناخت 3 سالہ عادل شاہ ولد عابد علی شاہ کے نام سے کی گئی ۔
ایس ایچ او شاہ لطیف ٹاؤن صدرالدین میرانی کے مطابق کمسن بچہ گلی میں کھیل رہا تھا کہ ریورس کرتے ہوئے گاربیج ٹرک کی زد میں آکر جاں بحق ہوگیا۔
حادثے کے بعد گاربیج ٹرک کا ڈرائیور موقع سے فرارہوگیا۔
پولیس نے قانونی کارروائی کے بعد متوفی بچے کی لاش ورثا کے حوالے کردی اور ٹرک کو قبضے میں لے کر اس کے ڈرائیور کی تلاش شروع کردی ہے۔