کراچی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 20 مارچ 2025ء ) مصطفیٰ عامر قتل کیس میں پکڑے جانے والے ملزم ارمغان کے والد کامران قریشی کو منشیات فروشی کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق اے وی سی، سی سی آئی اے پولیس نے کراچی کے علاقے ڈیفنس میں کارروائی کرکے منشیات فروشی میں ملوث ملزم کامران قریشی کو گرفتار کیا، ملزم سے منشیات اور غیر قانونی اسلحہ بھی برآمد ہوا، اس سلسلے میں اے وی سی سی پولیس نے خفیہ اطلاع پر 7th سٹریٹ، بنگلہ نمبر 35، خیابان مومن فیز 5، گزری کراچی میں کارروائی کی۔

پولیس حکام نے بتایا کہ گرفتار ملزم کا نام کامران اصغر قریشی ولد اصغر قریشی ہے، ملزم کے قبضہ سے 200 گرام آئس اور ایک 9 ایم ایم پسٹل بمعہ 2 میگزین 10 گولیاں برآمد ہوئی، گرفتار ملزم کے خلاف کنٹرول آف نارکوٹیکس سبسٹینس ایکٹ اور بلا لائسنس اسلحہ رکھنے کے تحت مقدمہ درج کرنے کے بعد اس حوالے سے تفتیش کا آغاز کردیا گیا۔

(جاری ہے)

چند روز قبل مصطفیٰ عامر قتل کیس کے ملزم ارمغان کے والد نے پبلک پراسیکوٹر کو دھمکیاں بھی دی تھیں، مصطفیٰ عامر قتل کیس میں ملزم ارمغان کے والد کامران قریشی کی کیس کے سپیشل پبلک پراسیکیوٹر ذوالفقارعلی آرائیں کو مبینہ دھمکی کے حوالے سے متعلقہ حکام کو آگاہ کیا گیا، اس حوالے سے سپیشل پبلک پراسیکوٹر نے خود متعلقہ حکام کو بتایا کہ کامران اصفر قریشی نے گزشتہ سماعت پر ملزم ارمغان کی پیشی کے بعد اے ٹی سی جیل کے کمرہ عدالت میں دھکمی دی اور کہا ’میں تم لوگوں کو دیکھ لوں گا‘۔

بتایا گیا ہے کہ ملزم ارمغان جسمانی ریمانڈ پر پولیس کی تحویل میں ہے، عدالت نے ملزم ارمغان کے وکلاء کی درخواست پر والدین سے کمرہ عدالت میں ملاقات کی اجازت دی تھی جہاں دھمکی دی گئی، جس کے بعد سپیشل پبلک پراسیکیوٹر نے ملزم ارمغان کے والد کی دھکمی کے بارے میں حکام کو آگاہ کیا تاہم اس سلسلے میں پولیس حکام کی جانب سے کامران قریشی کے خلاف کوئی کارروائی عمل میں نہیں لائی گئی تھی۔.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے ملزم ارمغان کے والد کامران قریشی

پڑھیں:

اسلام آباد؛ شراب کے نشے میں دھت نوجوان کی ہلڑ بازی و پولیس اہلکاروں پر تشدد، ملزم گرفتار

اسلام آباد کے علاقے آئی 8 میں بگڑے نواب زادے نے شراب کے نشے میں ہلڑ بازی کرتے ہوئے پولیس اہلکاروں پر تشدد کیا جس پر نوجوان کو گرفتار کر لیا گیا۔

عینی شاہدین کے مطابق بگڑے نواب زادے نے شراب کے نشے میں دھت ہو کر ہلڑ بازی کی، ملزم نے ٹریفک پولیس اہلکاروں کو گالیاں اور دھمکیاں دیں جبکہ ایک اہلکار کو تھپڑ بھی رسید کیا

ٹریفک پولیس اہلکاروں پر تشدد اور ہلڑ بازی کرنے والے نوجوان کو رات گئے پولیس نے گرفتار کرلیا۔

تھانہ آئی نائن پولیس نے عاقب نعیم کو گاڑی سمیت گرفتار کرکے تھانے منتقل کر دیا۔ ملزم عاقب نعیم نے اسے سے قبل پی ڈبلیو ڈی ہاؤسنگ سوسائٹی میں ایک صحافی کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا تھا۔

ملزم کے خلاف تھانہ لوہی بھیر میں مقدمہ اندراج کے یئے صحافی نے درخواست دے رکھی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • اسلام آباد پولیس کی کارروائی، دہرے قتل کا مجرم گرفتار
  • چوہنگ میں ڈکیتی کی جھوٹی کال کرنے والا ملزم گرفتار
  • اسلام آباد؛ شراب کے نشے میں دھت نوجوان کی ہلڑ بازی و پولیس اہلکاروں پر تشدد، ملزم گرفتار
  • تعلیمی اداروں کے قریب منشیات فروشی میں ملوث ملزم سمیت 5 گرفتار
  • فرانس: دہشت گردی کا الزام، افغان شہری گرفتار
  • فرانس میں دہشت گردی کے الزام میں افغان شہری گرفتار
  • فرانس ، دہشتگردی کے الزام میں افغانی گرفتار، داعش خراسان سےرابطہ
  • راولپنڈی: اسکول وین ڈرائیور کے قتل میں ملوث ملزم گرفتار
  • انسداد اسمگلنگ کارروائیوں میں ایک کروڑ 12 لاکھ  سے زائد مالیت کی منشیات برآمد
  • سابق آئی جی پنجاب عامر ذوالفقار کے والد انتقال کر گئے