جوئے کے پلیٹ فارمز کو فروغ دینے پر نامور اداکاروں کے خلاف ایف آئی آر درج
اشاعت کی تاریخ: 20th, March 2025 GMT
جنوبی بھارتی فلموں کے معروف اداکار رانا دگوبتی، پرکاش راج، وجے دیورکونڈا اور منچو لکشمی سمیت 25 دیگر افراد کیخلاف بیٹنگ ایپ اشتہارات کرنے پر مقدمہ درج کرلیا گیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ان 25 مشہور شخصیات کو مبینہ طور پر غیر قانونی بیٹنگ ایپس کو فروغ دینے کے الزام میں تلنگانہ میں پولیس کیس کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ ان فنکاروں کیخلاف ایف آئی آر ایک تاجر پھنیندرا سرما کی شکایت کے بعد درج کی گئی ہے۔
ایف آئی آر میں نامزد مشہور شخصیات اور متاثر کن افراد میں پرنیتھا، ندھی اگروال، اننیا ناگلہ، سری ہنومنتھو، سری مکھی، ورشنی ساؤنڈراجن، وسانتی کرشنن، شوبا شیٹی، امروتھا چودھری، نیانی پوانی، نیہا پٹھان، پانڈو، پدھماوتی، عمران خان، ، سنیاو، وِیشا، وِسانتی و دیگر شامل ہیں۔
ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ یہ پلیٹ فارم مشہور شخصیات اور اثرورسوخ رکھنے والوں کی مدد سے سوشل میڈیا اشتہارات کے ذریعے اپنی ایپس اور ویب سائٹس کی تشہیر کرتے ہیں۔
ان غیر قانونی پلیٹ فارمز ( بیٹنگ ایپس) میں ہزاروں لاکھوں روپے کی بیٹنگ کی جاتی ہے اور یہ بہت سے خاندانوں کی بھی پریشانی کی وجہ بنی ہوئی ہیں خاص طور پر متوسط اور نچلے درمیانے طبقے کے لوگوں کیلئے، تاہم ایسی غیر قانونی ایپس کے اشتہارات میں کام کرنے اور بیٹنگ کو فروغ دینے پر ان تمام اداکاروں کیخلاف کارروائی کی جارہی ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: ایف آئی آر
پڑھیں:
ویمنز ورلڈ کپ فائنل: بھارت کا جنوبی افریقہ کو جیت کے لیے 299 رنز کا ہدف
آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ 2025 کے فائنل میں بھارت نے شاندار بیٹنگ پرفارمنس کی بدولت جنوبی افریقہ کو 299 رنز کا ہدف دیا ہے۔
میچ کا آغاز آؤٹ فیلڈ گیلا ہونے کے باعث 2 گھنٹے تاخیر سے ہوا، تاہم بیٹنگ کے لیے بلائے جانے کے بعد بھارتی اوپنرز نے انتہائی جارحانہ آغاز کیا۔ شفیلی ورما نے 87 رنز کی برق رفتار اننگز کھیلتے ہوئے ٹیم کو مضبوط بنیاد فراہم کی، جبکہ اسمرتی مندھانا نے 45 رنز بنا کر ان کا بھرپور ساتھ دیا۔ دونوں نے پہلی وکٹ کی شراکت میں 104 رنز جوڑے۔
شفیلی ورما نے 78 گیندوں پر 87 رنز اسکور کیے، جس میں 7 چوکے اور 2 چھکے شامل تھے۔ یہ ان کی تین سال بعد پہلی ون ڈے ففٹی اور مجموعی طور پر پانچویں نصف سنچری تھی۔
وسطی اوورز میں جنوبی افریقی بولرز نے واپسی کی کوشش کی, ایابونگا کھاکا نے 3 وکٹیں حاصل کرکے بھارتی بیٹنگ کی رفتار سست کی، جبکہ نونکولولیکو ملبا نے کپتان ہرمن پریت کور کو 20 رنز پر آؤٹ کر کے اہم کامیابی حاصل کی۔
آخر میں دیپتی شرما نے ذمہ دارانہ انداز میں بیٹنگ کرتے ہوئے 58 رنز بنائے اور اننگز کو سہارا دیا۔ رچا گھوش نے 24 گیندوں پر 34 رنز کی تیز رفتار اننگز کھیل کر ٹیم کا اسکور 298 تک پہنچانے میں اہم کردار ادا کیا۔
بھارت نے مقررہ 50 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 298 رنز بنائے، اور جنوبی افریقہ کو جیت کے لیے 299 رنز کا ہدف دے دیا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news بھارت جنوبی افریقہ فائنل ویمنز ورلڈ کپ