پی آئی اے کا طیارہ بڑے حادثے سے بچ گیا
اشاعت کی تاریخ: 20th, March 2025 GMT
سٹی 42 : قومی ایرلائن پی آئی اے کا طیارہ بڑے حادثے سے بال بال بچ گیا ۔
ذرائع کے مطابق پی آئی اے کی جدہ سے لاہور آنے والی پرواز پی کے 860 کے طیارے سے لاہور ایرپورٹ پر پرندہ ٹکرا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پرندہ بوئنگ 777 طیارے کے انجن نمبر 2 سے ٹکرایا ہے، جس کی وجہ سے پی آئی اے کے بوئنگ 777 طیارے کے انجن کو نقصان پہنچا ہے۔ انسپکشن کے بعد طیارے کو گرائونڈ کردیا گیا، طیارے میں 300 سے زائد مسافر سوار تھے ۔
خبردار ! رات گئے تک جاگنا اچھا نہیں۔۔
ملک بھر کے کسی بھی ایرپورٹ پر طیاروں کو پرندوں سے محفوظ رکھنے کے لیے برڈ ریپلنٹ سسٹم نصب نہیں کیا گیا۔ پرندے ٹکرانے سے ہر سال ایرلاینز کو کروڑوں روپے کا نقصان برداشت کرنا پڑتا ہے۔ ایوی ایشن حکام کا کہنا ہے کہ پرندے طیارے کے لیے بڑے حادثے کا سبب بن سکتے ہیں۔
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: پی آئی اے
پڑھیں:
سرگودھا، اوورٹیکنگ کے دوران 2 ٹرک الٹ گئے، 3 افراد جاں بحق
فائل فوٹوسرگودھا میں کانڈیوال روڈ پر اوور ٹیکنگ کے دوران 2 ٹرک الٹ گئے، حادثے میں 2 خواتین سمیت 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔
ریسکیو حکام کے مطابق حادثے میں 7 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں، زخمی اور جاں بحق افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے۔
پولیس کا بتانا ہے کہ لاشوں اور زخمیوں کو ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔