ملزم ارمغان کے والد کو کیوں گرفتار کیا گیا؟ پولیس نے بتادیا
اشاعت کی تاریخ: 20th, March 2025 GMT
ایس ایس پی اے وی سی سی انیل حیدر کا کہنا ہے کہ مصطفیٰ عامر قتل کے ملزم ارمغان کے والد ملزم کامران اصغر قریشی کو مصطفی عامر قتل کیس میں گرفتار نہیں کیا گیا، کامران قریشی کو اسلحے اور پولیس مقابلے کے پرانے مقدمے میں گرفتار کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:مصطفیٰ عامر قتل کیس میں اہم پیشرفت، ارمغان کے اعترافی بیان کی ویڈیو ریکارڈ
انیل حیدر کے مطابق ملزم کامران قریشی کے خلاف ایک نائن ایم ایم پستول اور منشیات کی برآمدگی کے نئے مقدمات درج کیے گئے ہیں۔ ارمغان سے پولیس مقابلے کے بعد گھر سے ملنے والا تمام اسلحہ کامران قریشی نے خریدا تھا۔
ایس ایس پی انیل حیدر کا کہنا ہے کہ اسلحے کی خریداری سے متعلق شواہد بھی پولیس کو مل گئے ہیں، ملزم کے موبائل فون سے اسلحے کی خریداری کے وقت کی وڈیوز بھی ملی ہیں۔
ایس ایس پی کے مطابق کامران قریشی سے ارمغان کے غیر قانونی کاروبار کے حوالے سے بھی تفتیش کی جائے گی، ملزم کامران قریشی نے ارمغان سے پولیس مقابلے کے بعد ملنے والے کسی بھی اسلحے کا لائسنس پیش نہیں کیا ہے۔
ایس پی اے وی سی سی انیل حیدر کا کہنا ہے کہ کامران قریشی کے قبضے سے ملنے والا نائن ایم ایم پستول بھی غیر قانونی ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
انیل حیدر ایس ایس پی کامران اصغر قریشی مصطفیٰ عامر ملزم ارمغان.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: انیل حیدر ایس ایس پی کامران اصغر قریشی مصطفی عامر کامران قریشی ایس ایس پی انیل حیدر ارمغان کے
پڑھیں:
کراچی؛ اسٹیل مل سے لوہا، تانبا و قیمتی سامان چوری کرنے والا ملزم گرفتار
کراچی:بن قاسم پولیس کی جانب سے اسٹیل مل سے لوہا، تانبا و قیمتی سامان چوری کرنے والے عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔
ترجمان ملیر پولیس کے مطابق بن قاسم پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے تھانہ بن قاسم کی حدود سے لوہا و اسکریپ کی چوری میں ملوث ایک ملزم کو گرفتار کرلیا۔
گرفتار ملزم کی شناخت اسد علی کے نام سے ہوئی، جس کے قبضے سے چوری شدہ لوہا اور اسکریپ برآمد ہوا۔ گرفتار ملزم چوری شدہ اسکریپ کو مختلف گوداموں میں فروخت کرتا تھا۔
پولیس نے گرفتار ملزم کے خلاف ضابطے کے تحت کارروائی کا آغاز کر دیا اور مزید تفتیش جاری ہے۔