نیوزی لینڈ کے خلاف اگلا ٹی 20، قومی ٹیم میں تبدیلیوں کا امکان
اشاعت کی تاریخ: 20th, March 2025 GMT
نیوزی لینڈ کے خلاف آکلینڈ میں ہونے والے ٹی 20 سیریز کے تیسرے میچ کے لیے چند تبدیلیوں کا عندیہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارا اصل ہدف ایشیاکپ اور ٹی 20 ورلڈکپ مقابلے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: نیوزی لینڈ سے شکست کے باوجود مثبت چیزیں ہوئی، سلمان علی آغا
عاقب جاوید کا کہنا تھا کہ مشکل کنڈیشنز میں کھیل کر برصغیر میں شیڈول ایشیاکپ اور ٹی 20 ورلڈکپ میں اچھی پرفارمنس کا یقین ہے۔
انہوں نے کہا کہ ٹیم میں نئے کرکٹرز ضرور موجود ہیں لیکن ہم ان کے ساتھ ہی سیریز جیتنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اسی ٹیم میں صائم ایوب اور فخر زمان شامل ہوں گے تو اچھا کمبینیشن بن سکتا ہے۔
نیوزی لینڈ کے خلاف پاکستان کی مسلسل شکستوں پر انہوں نے اپنی مایوسی کا بھی اعتراف کیا تاہم انہوں نے اس پر شائقین کو صبر کی تلقین بھی کی۔
مزید پڑھیے: نیوزی لینڈ کے خلاف پاکستانی ٹیم کو ایک اور شکست، ’کلب لیول کا بولر بھی شاہین آفریدی سے اچھی بالنگ کرلیتا‘
انہوں نے کہا کہ ہم 2 میچ ہار گئے اور اس پر لوگ پریشان ہیں لیکن ظاہر ہے کہ ہر کوئی ہر وقت جیتنا چاہتا ہے اور ہم بھی یہی چاہتے ہیں لیکن کبھی کبھار اس میں وقت لگتا ہے۔
ہیڈ کوچ نے کہا کہ نیوزی لینڈ کی کنڈیشنز میں میچ جیتنا ضرور مشکل ہوتا ہے لیکن کم بیک کی کوشش کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ تیسرے میچ کے لیے ٹیم میں ایک یا 2 تبدیلیاں کی جاسکتی ہیں۔
عاقب جاوید نے کہا کہ پاکستان کی ٹی20 میں بہتر پرفارمنس کو 2 سال ہوچکے ہیں۔
مزید پڑھیں: نیوزی لینڈ کیخلاف پہلے ٹی20 میچ میں کون سا ناپسندیدہ ریکارڈ پاکستان کے نام رہا؟
انہوں نے امید ظاہر کی کہ ایشیا کپ اور ورلڈ کپ کے لیے پاکستان ایک مضبوط ٹیم تیار کرنے میں کامیاب ہوگا۔
ان کا کہنا تھا کہ ٹی 20 میں 4 چھکے لگ جانا اتنی بڑی بات نہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ شاہین شاہ آفریدی کو بھی اپنی پرفارمنس بہتر کرنی ہوگی۔
عاقب جاوید نے کہا کہ شاہین شاہ آفریدی کا آغاز بہت شاندار تھا لیکن انجری کےبعد ان کو مسائل درپیش ہوئے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
پاکستان کرکٹ ٹیم میں تبدیلیاں عاقب جاوید ہاک نیوزی لینڈ ٹی 20.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: پاکستان کرکٹ ٹیم میں تبدیلیاں عاقب جاوید نیوزی لینڈ کے خلاف عاقب جاوید نے کہا کہ انہوں نے ٹیم میں کے لیے
پڑھیں:
ریاست کے خلاف کوئی جہاد نہیں ہو سکتا، پیغام پاکستان اقلیتوں کے تحفظ کا ضامن ہے ،عطاء تارڑ
اسلام آباد: وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نےکہا ہےکہ پیغام پاکستان” ملک کی نظریاتی سرحدوں کے دفاع کا نام ہے اور اس نے پورے ملک میں یہ واضح پیغام دیا ہے کہ ریاست پاکستان کے خلاف کسی بھی قسم کا جہاد ممکن نہیں۔
قومی پیغام امن کمیٹی کے پہلے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے اجلاس کے دوران کمیٹی کے تمام ارکان کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ پیغام پاکستان میں علما کرام کے متفقہ فتوے موجود ہیں جنہوں نے ریاست کے خلاف مسلح کارروائی کو غیر شرعی قرار دیا۔ عطاء اللہ تارڑ نے زور دیا کہ پیغام پاکستان نہ صرف دہشت گردی کے خلاف قومی بیانیہ ہے بلکہ اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کا بھی علمبردار ہے۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان 27 ویں رمضان المبارک کی بابرکت شب کو وجود میں آیا، اور آج کے دور میں دو قومی نظریے کی اہمیت پہلے سے کہیں زیادہ بڑھ چکی ہے۔ اُن کا کہنا تھا کہ بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ میں غیر مسلم کمیونٹی کا کردار تاریخ میں سنہری حروف سے لکھا جائے گا۔
عطاء اللہ تارڑ نے عزم ظاہر کیا کہ قومی پیغام امن کمیٹی کے پیغام کو ملک کے ہر کونے تک پہنچایا جائے گا تاکہ امن، برداشت اور ہم آہنگی کو فروغ دیا جا سکے۔ اُن کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں کا کوئی مذہب، رنگ یا نسل نہیں ہوتا اور ان کے سہولت کار بھی دہشت گردی کے مجرم ہیں۔
وزیر اطلاعات نے کہا کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں 90 ہزار قیمتی جانوں کا نذرانہ پیش کیا ہے، اور ریاست ملک کے دفاع اور سالمیت کے لیے کسی بھی حد تک جانے کے لیے تیار ہے۔ اُن کا کہنا تھا کہ ملک میں دہشت گردوں کے لیے کوئی جگہ نہیں اور دہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکا جائے گا۔