کے الیکٹرک صارفین کیلئے بجلی 4.84روپے فی یونٹ سستی ہونے کا امکان، نیپرا نے فیصلہ محفوظ کرلیا
اشاعت کی تاریخ: 20th, March 2025 GMT
کے الیکٹرک صارفین کیلئے بجلی 4.84روپے فی یونٹ سستی ہونے کا امکان، نیپرا نے فیصلہ محفوظ کرلیا nepra WhatsAppFacebookTwitter 0 20 March, 2025 سب نیوز
کراچی (سب نیوز)کے الیکٹرک کے صارفین کے لیے فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 4 روپے 84 پیسے فی یونٹ سستی ہونے کا امکان ہے، نیپرا اتھارٹی نے کے الیکٹرک کی درخواست پر سماعت مکمل کر کے فیصلہ محفوظ کرلیا، منظوری کی صورت میں 4 ارب 69 کروڑ روپے کا ریلیف ملے گا۔
کے الیکٹرک کی بجلی 4 روپے 84 پیسے سستی کرنے کی درخواست پر نیپرا اتھارٹی میں سماعت ہوئی، کراچی کے صارفین بھی مہنگی بجلی خریداری میں ہاتھ ہولا رکھنے لگے گروتھ 8 فیصد کم ہو گئی ۔دوران سماعت کے الیکٹرک حکام کی جانب سے اتھارٹی کو بتایا گیا کہ بجلی این ٹی ڈی سی اور سی پی پی اے سے خریداری کی وجہ سے بجلی کی قیمت کم پڑی جبکہ گزشتہ ماہ فرنس آئل سے بجلی پیدا ہی نہیں کی گئی۔
ممبر نیپرا رفیق احمد شیخ نے سوال کیا کہ سالانہ بنیادوں پر بجلی گروتھ میں 8 فیصد کمی ہوئی وجوہات کیا ہیں؟ جس پر کے ای حکام نے بتایا کہ درجہ حرارت کم ہونے کی وجہ سے بجلی کا استعمال کم ہوا جبکہ معاشی حالات کی وجہ سے بھی صنعتوں میں بجلی کا استعمال کم ہوااور سولر پینل بھی بجلی استعمال میں کمی کی وجہ ہے۔کے الیکٹرک کی بجلی کی قیمت میں کمی سے متعلق درخواست پر سماعت کے دوران نیپرا نے کے الیکٹرک سے بجلی استعمال میں کمی کی وجوہات بارے جبکہ بجلی استعمال کم ہونے بارے مفصل رپورٹ ایک ہفتے میں اتھارٹی کو پیش کرنے کی ہدایت کر دی اور تمام ڈسکوز سے نیٹ میٹرنگ صارفین کی رقم پر سود کی تفصیلات بھی طلب کر لیں۔
بعدازاں نیپرا اتھارٹی نے کے الیکٹرک کی عوامی سماعت مکمل کرنے کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا جو بعد میں جاری کیا جائے گا۔کے الیکٹرک نے جنوری کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 4 روپے 84 پیسے فی یونٹ کمی کی درخواست کی تھی جس کی منظوری پر کے الیکٹرک کے صارفین کو 4 ارب 69 کروڑ روپے کا ریلیف ملے گا۔واضح رہے کہ 13 مارچ کو نیپرا میں درخواست جمع کرائے جانے کے بعد کے الیکٹرک کے ترجمان نے بیان میں کہا تھا کہ مسلسل پانچویں بار ایف سی اے کے تحت کیالیکٹرک صارفین کو فائدہ پہنچا رہا ہے، نیپرا جانچ پڑتال اور منظوری کے بعد صارفین کے بلوں پر اطلاق کیا جاتا ہے۔ترجمان نے بتایا کہ عالمی سطح پر ایندھن کی قیمتیں کم ہونے پر صارفین اپنے بلوں میں کمی کافائدہ بھی اٹھاتے ہیں۔
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: کے الیکٹرک کی فی یونٹ سے بجلی کی وجہ
پڑھیں:
وزیراعظم آزاد کشمیر کیخلاف تحریک عدم اعتماد میں مسلسل تاخیر، اگلے 4 روز تک بھی پیش نہ ہونیکا امکان
وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوارالحق کے خلاف تحریک عدم اعتماد مسلسل تاخیر کا شکار ہے اور تحریک عدم اعتماد آج بھی پیش نہ ہونے کا امکان ہے۔ذائع کا بتانا ہے کہ پیپلز پارٹی تحریک عدم اعتماد پیش کرنے سے متعلق تاحال کوئی فیصلہ نہیں کر سکی ہے، فارورڈ بلاک سے پیپلز پارٹی میں شامل ہونے والے اراکین اسمبلی بھی پریشان ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ فارورڈ بلاک کے چند اراکین نے پیپلز پارٹی میں شمولیت کو جلد بازی کا فیصلہ قرار دیا، پیپلز پارٹی کے اراکین قیادت سے پوچھ رہے ہیں کہ حلقے میں کیسے جائیں۔ذرائع کے مطابق پی پی اراکین اسمبلی اپنی قیادت سے پوچھ رہے ہیں کہ کارکنوں کو کیا جواب دیں، ووٹر سوال کریں گے کیا فیصلہ کیا۔دوسری جانب پیپلز پارٹی کے ارکان اسمبلی نے کشمیر ہاؤس میں ڈیرے ڈال دیے ہیں۔ذرائع کا بتانا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری ہی تحریک عدم اعتماد پیش کرنے کے حوالے سے حتمی فیصلہ کریں گے تاہم آئندہ 3 سے 4 روز تک تحریک عدم اعتماد پیش کیے جانے کا امکان نہیں ہے۔خیال رہے کہ مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی نے آزاد کشمیر کے وزیراعظم چوہدری انوار الحق کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش کرنے پر اتفاق کیا ہے تاہم مسلم لیگ ن نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ حکومت سازی میں پیپلز پارٹی کا ساتھ نہیں دے گی، اگر پیپلز پارٹی کے پاس مطلوبہ اراکین کی تعداد پوری ہے تو پیپلز پارٹی کا حق ہے وہ حکومت بنائے، ن لیگ نے اپوزیشن میں بیٹھنے کا فیصلہ کیا ہے۔