ڈی آئی خان: بچے کی تشدد زدہ لاش برآمد، بدفعلی کی تصدیق
اشاعت کی تاریخ: 21st, March 2025 GMT
— فائل فوٹو
ڈی آئی خان میں عید گاہ کےقریب سے بچے کی تشدد زدہ لاش ملی ہے، واقعے کا مقدمہ نامعلوم ملزمان کے خلاف درج کر لیا گیا ہے۔
تھانہ کینٹ میں پولیس کی مدعیت میں نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا۔
پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ میڈیکل رپورٹ میں قتل سے پہلے بچے سے بدفعلی کی بھی تصدیق ہوئی ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم اپنے دونوں بچوں پر تشدد کرتا تھا،6 سال کی بیٹی زمل چائلڈ پروٹیکشن بیورو میں ہے۔
میڈیکل رپورٹ کے مطابق تشدد اور سانس گھٹنے سے بچے کی موت ہوئی، ڈی ایس پی حافظ محمد عدنان کی سربراہی میں تفتیش جاری ہے۔
گزشتہ روز سحری میں بچے کی لاش مرکزی عیدگاہ کی دیوار سے ملی تھی۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: بچے کی
پڑھیں:
کراچی؛ گینگ وار سربراہ عزیر بلوچ کے خلاف 2 مقدمات کا فیصلہ مؤخر
کراچی:جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت نے غیر قانونی اسلحہ کی برآمدگی اور سہولت کاری کے گینگ وار کے سربراہ عزیر بلوچ کو ملزمان کو سہولت فراہم کرنے کے 2 مقدمات کا فیصلہ موخر کردیا۔
ملزم عزیر بلوچ کے خلاف مقدمات کا فیصلہ اس ماہ کے آخر میں سنایا جائے گا۔
پولیس کے مطابق ملزمان شمس الدین اور عبد الغفار بگٹی نے اقبالی بیان میں کہا تھا کہ عزیر بلوچ اور نور محمد عرف بابا لاڈلہ نے اسلحہ کی ترسیل میں سہولت فراہم کی۔ ملزم کے بیان پر عزیر بلوچ کیخلاف دفعہ 109 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ ملزم سے بارود اور گولیاں برآمد کی گئیں تھی۔ ملزمان کیخلاف تھانہ سی آئی ڈی میں 2012 میں درج کیا گیا تھا۔