ڈی آئی خان، فورسز کے آپریشن میں 10 خوارج ہلاک، کیپٹن شہید
اشاعت کی تاریخ: 21st, March 2025 GMT
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آپریشن کے دوران مارے گئے خوارج سے ہتھیار اور گولا بارود برآمد کیا گیا، ہلاک دہشت گرد متعدد دہشت گرد کارروائیوں میں ملوث تھے، دہشت گرد بے گناہ شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ میں بھی ملوث تھے۔ اسلام ٹائمز۔ ڈیرہ اسماعیل خان میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 10 خوارج ہلاک جبکہ دہشت گردوں کی فائرنگ سے پاک فوج کا کیپٹن شہید ہوگیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے ڈیرہ اسماعیل خان میں خفیہ اطلاعات پر آپریشن کیا جس میں 10 خوارج ہلاک ہوگئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں کیپٹن حسنین اختر شہید ہوئے۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آپریشن کے دوران مارے گئے خوارج سے ہتھیار اور گولا بارود برآمد کیا گیا، ہلاک دہشت گرد متعدد دہشت گرد کارروائیوں میں ملوث تھے، دہشت گرد بے گناہ شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ میں بھی ملوث تھے۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہےکہ علاقے میں دیگر ممکنہ خوارج کے خاتمےکے لیےکلیئرنس آپریشن جاری ہے۔ کیپٹن حسنین اختر شہید کا تعلق ضلع جہلم سے ہے۔کیپٹن حسنین اختر شہید نے 4 سال دفاع وطن کا فریضہ سرانجام دیا۔ کیپٹن حسنین اختر شہید نے سوگواران میں والدین اور بہن بھائی چھوڑے ہیں۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: کیپٹن حسنین اختر شہید ئی ایس پی ملوث تھے
پڑھیں:
امریکہ نے پہلگام فالس فلیگ آپریشن کو دہشت گردی قرار دیدیا
ترجمان امریکی محکمہ خارجہ ٹیمی بروس نے پریس بریفنگ میں کہا کہ جموں و کشمیر کے معاملے پر فوری طور پر کوئی پوزیشن نہیں لے رہے، دونوں ممالک کے درمیان صورتحال تیزی سے تبدیل ہو رہی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی حکام نے کہا ہے کہ پاک بھارت معاملات کو بہت قریب سے دیکھ رہے ہیں۔ ترجمان امریکی محکمہ خارجہ ٹیمی بروس نے پریس بریفنگ میں کہا کہ جموں و کشمیر کے معاملے پر فوری طور پر کوئی پوزیشن نہیں لے رہے، دونوں ممالک کے درمیان صورتحال تیزی سے تبدیل ہو رہی ہے۔ ٹیمی بروس نے کہا کہ بھارت میں ہونے والے دہشت گردی کے واقعے کی مذمت کرتے ہیں، امریکا بھارت کے ساتھ کھڑاہے، حملے میں ملوث عناصر کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔ ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا تھا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ پاکستان اور بھارت کے درمیان امن کیلئے کوئی کردار ادا کریں گے یا نہیں اس بارے میں ابھی کچھ نہیں کہا جا سکتا۔