رمضان المبارک کا مہینہ شروع ہوتے ہی مختلف ٹی وی چینلز پر سحر وافطار کی ٹرانسمیشنز کا سلسلہ شروع ہو جاتا ہے جسے عوام بہت شوق سے دیکھتے ہیں لیکن اکثر ان نشریات کو عوام کی جانب سے خوب تنقید کا نشانہ بھی بنایا جاتا ہے کیونکہ اس میں متنازعہ سوالات کو شامل کیا جاتا ہے۔

رمضان شوز میں ایک خصوصی سیگمنٹ ہوتا ہے جس میں لوگ فون کر کے اسلامی سکالرز سے وظائف اور مسائل کے حل پوچھ سکتے ہیں۔ لیکن ان سیگمنٹس میں کچھ عجیب و غریب اور غیر مناسب کالز کا رجحان بڑھتا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: رمضان ٹرانسمیشنز سے پہلے زندگی کیسی ہوتی تھی؟ اداکارہ بشریٰ انصاری کی بے لاگ گفتگو وائرل

اداکارہ و ٹی وی میزبان جویریہ سعود کی رمضان ٹرانسمیشن کو خاص طور پر صارفین کی جانب سے آڑے ہاتھوں لیا جا رہا ہے جس کی وجہ پروگرام میں شامل کیے جانے والے کالرز ہیں، کیونکہ ان کے پروگرام میں متنازعہ سوالات پوچھے جاتے ہیں جس کا مولانا آزاد جمیل جواب دیتے ہیں جو خوب وائرل ہوتے ہیں۔

حال ہی میں ان کے پروگرام میں ایک شہری کی جانب سے بجلی کم کرنے کا وظیفہ مانگا گیا۔ جواب میں مولانا آزاد جمیل نے بجلی کا بل کم آنے کا وظیفہ بتایا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔

مولانا آزاد جمیل نے تاکید کی جن لوگوں کے ہاں بجلی کا بل زیادہ آتا ہے وہ اپنی شہادت کی انگلی سے میٹر پر ’زم زم‘ لکھیں تو بجلی کا بل کم آئے گا اور یہ وظیفہ ایک مہینے میں 2 بار (ہر 15 دن بعد) کریں۔

https://Twitter.

com/PakForeverIA/status/1902774327269114358

انٹرنیٹ پر ان کالز کو جعلی اور پلانٹڈ قرار دیا جا رہا ہے اور صارفین کی جانب سے انہیں تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ سعدیہ احمد نے سوال کیا کہ کیا جویریہ عباسی اور مولانا آزاد جمیل خود بھی یہ وظیفہ کرتے ہیں ؟ یا بس عوام ہی ملی ہے پاگل بنانے کو؟

https://Twitter.com/SadiaTheSadia/status/1902755860075401399

ایک صارف نے لکھا کہ ان پڑھ اور شعور سے عاری معاشرے میں اسی طرح کے شاہکار جنم لیتے ہیں۔

https://Twitter.com/_MT__46/status/1902745748120211945

عمران نامی صارف نے طنزاً لکھا کہ یہ وظیفہ بالکل درست ہے۔ ایک دن میں نے ہمسائے کی گاڑی کے فیول ٹینک پر انگلی سے زم زم لکھ دیا اس کی فیول لائن جیم ہو گئی۔ ایک برف والا جون جولائی کے مہینے میں برف کے پھٹے پر زم زم لکھ بیٹھا وہ آج تک برف پگھلنے کا انتظار کر رہا ہے۔

https://Twitter.com/ideas2025/status/1902702409933115581

ایک صارف نے لکھا کہ وہ سوچ رہی ہیں کہ جن لوگوں کو وہ جانتی ہیں انہیں وظیفہ بتائیں وہ بیچارے ایسے ہی 20 ہزار کا بل دیتے ہیں۔

https://Twitter.com/OfficialDadiAmi/status/1902779900919971876

ایک ایکس صارف نے مولانا آزاد جمیل سے درخواست کی کہ وہ وظیفہ بتائیں جس سے بجلی نان اسٹاپ چلتی رہے اور بل بھی نہ آئے۔

https://Twitter.com/KhanPtipak/status/1902775856411320437

سعود نامی صارف نے مذاق اڑاتے ہوئے کہا کہ مجھے لگتا ہے کسی نے گیس کے بل پر ’زم زم‘ لکھ دیا ہے، 2 دن سے گیس ہی نہیں آ رہی۔

مجھے لگتا ہے کسی نے گیس کے بل پر لکھ دیا ہے
زم زم

دو دن سے گیس ہی نہیں آرہی!! ????

— SuaadHashmat#804 (@SuaadHashmat) March 20, 2025

واضح رہے کہ یہ پہلا موقع نہیں ہے جب ان کی رمضان ٹرانسمیشن میں اس طرح کے سوالات پوچھے گئے ہوں یا ان کے متنازعہ جواب نہ دیے گئے ہوں۔ اس سے پہلے ان کے پروگرام میں ایک کال آئی جس میں خاتون یہ سوال کرتی سنائی دیں کہ ‘میں اسکول میں کام کرتی ہوں، وہاں ایک پرنسپل ہیں شادی شدہ مجھے ان سے محبت ہوگئی ہے لیکن ان کی پہلی اہلیہ راضی نہیں ہیں’۔

پھر ایک شخص نے کال کی اور کہا کہ وہ پہلے سے ہی چار بیویاں رکھتے ہیں اورپانچویں بیوی کے لیے وظیفہ مانگ رہے تھے۔

جویریہ سعود نے اپنے پروگرام کے حوالے سے وضاحت بھی پیش کی اور کہا کہ ہمارے پاس جو کالز آتی ہیں ہم وہی کالز اٹھاتے ہیں، حالانکہ ہماری ٹیم پہلے ان سے سوال کرتی ہے کہ وہ آن ایئر کیا پوچھنا چاہتے ہیں اور وہ بتاتے بھی ہیں لیکن کال آن ایئر آتے ہی وہ کچھ اور بات شروع کردیتے ہیں۔ کالرز کی اس حرکت پر ہماری ٹیم یا مولانا صاحب کا کوئی قصور نہیں ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

بجلی کا بل جویریہ عباسی رمضان ٹرانسمیشن مولانا آزاد جمیل

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: بجلی کا بل جویریہ عباسی مولانا ا زاد جمیل مولانا ا زاد جمیل پروگرام میں کی جانب سے بجلی کا بل جا رہا ہے

پڑھیں:

ایف بی آر افسر کی وائرل بدتمیزی کی ویڈیو پر فیصل واوڈا کا رد عمل سامنے آگیا

کراچی:

ایف بی آر افسر کی کالے شیشے اور بغیر نمبر پلیٹ لگی گاڑی چلانے اور میڈیا سے بدتمیزی کرنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی، سینیٹر فیصل واوڈا نے ویڈیو ایکس پر پوسٹ کرتے ہوئے افسر کو فوری طور پر برطرف کرنے کا مطالبہ کردیا۔

سماجی ویب سائٹ ایکس (ٹویٹر) پر پوسٹ کی گئی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کراچی میں ٹریفک پولیس اہلکاروں نے کالے شیشے والی ایک گاڑی کو روکا جس پر نمبر پلیٹ بھی نہیں تھی بعدازاں گاڑی سے ایف بی آر کا ایک افسر نکل آیا جس نے غیرقانونی اقدامات کے باوجود بازپرس پر میڈیا کو دیکھ کر ان سے بدتمیزی کی، کیمرا چھیننے کی کوشش کی، بدتمیزی کی جو میڈیا ورکرز نے ریکارڈ کرلی۔

ویڈیو سامنے آنے پر سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ میں حیران ہوں کہ ابھی تک وزیراعظم پاکستان اور خصوصی طور پر وزیر خزانہ اور چئیرمین ایف بی آر جن سے میرا ملک کی بہتری کیلئے بہت اچھا تعلق ہے انہوں نے اس ایف بی آر کے افسر کو نوکری سے نکالا کیوں نہیں۔

انہوں نے کہا کہ واضح کردوں کہ اس افسر کو صرف معطل نہیں بلکہ نوکری سے برخاست کرنا ہوگا جو عوام کا نوکر ہوتے ہوئے عوام سے جانوروں کی طرح سلوک کررہا ہے جسے کسی صورت برداشت نہیں کیا جا سکتا۔

فیصل واوڈا نے کہا کہ میں ملک سے باہر ہوں، وطن واپسی تک اگر اس افسر کو نوکری سے برخاست کرنے کی کارروائی شروع نہیں کی گئی تو سینیٹ کی فنانس کمیٹی میں جس کا میں خود ممبر ہوں، میں اسے سینیٹ میں بلا کر جو کروں گا پھر کوئی گلہ نہ کرے۔

متعلقہ مضامین

  • ایف بی آر افسر کی وائرل بدتمیزی کی ویڈیو پر فیصل واوڈا کا رد عمل سامنے آگیا
  • ’بلیک پرل‘ نامی گھوڑا پیانو بجا کر بچی کو ہوش میں لے آیا، سوشل میڈیا پر وڈیو وائرل
  • بھارتی سوشل میڈیا انفلوئنسر کو چلتی کار پر ڈانس کرنا مہنگا پڑ گیا
  • عائزہ خان کے نیدرلینڈز میں سیر سپاٹے، دلکش تصاویر وائرل
  • ہانیہ عامر اور عاشر وجاہت کی متنازع ویڈیو وائرل ہونے کے بعد دوستی ختم ہوگئی؟
  • 41 سالہ ڈی ویلیئرز کے ’’ریلے کیچ‘‘ کی سوشل میڈیا پر دھوم، ویڈیو وائرل
  • سوتیلی ماں سے بڑھ کر ظالم
  • غریب بجلی صارفین کو سبسڈی کی مد میں نقد رقم دینے کا فیصلہ
  • اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کی پیرا گلائیڈنگ کرتے ویڈیو وائرل
  • کومل میر کی کاسمیٹک سرجری سے متعلق سوشل میڈیا پر تبصرے