دیہی خواتین کو ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کے ذریعے بااختیار بنائیں گے: وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز
اشاعت کی تاریخ: 21st, March 2025 GMT
---فائل فوٹو
وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ خواتین کے لیے ٹیکنالوجی ایجوکیشن محض ہنر نہیں، ٹیکنالوجی ایجوکیشن روشن مستقبل کو خود لکھنے کا ذریعہ بنے گی۔
انہوں نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ دیہی خواتین کوآئی ٹی اور ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کے ذریعے معاشی طور پر بااختیار بنائیں گے، دیہی خواتین کی آن لائن ٹریننگ سے فاصلوں کی رکاوٹیں ختم ہوں گی۔
مریم نواز کا کہنا ہے کہ دیہی خواتین گھر چھوڑے بغیر باعزت اور باوقار روزگار کما سکیں گی، پنجاب کی خاتون دیہات میں بیٹھ کر انٹرنیشنل آئی ٹی مارکیٹ میں مسابقت کر سکیں گی، دیہات کی 27 ہزار خواتین پنجاب میں ڈیجیٹل انقلاب کی بانی بن سکیں گی۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے اسپیشل چلڈرن کےلیے رائزنگ اسٹار کارڈ متعارف کرانے کا فیصلہ کرلیا۔
انہوں نے کہا کہ تعلیم، صنفی مساوات، باعزت روزگار، معاشی عدم مساوات میں کمی جیسے اہداف حاصل ہوں گے، آن لائن ٹریننگ کے دوران دیہی خواتین کو اسکالر شپ بھی دیا جائے گا۔
مریم نواز نے مزید کہا ہے کہ آن لائن ٹریننگ کی تکمیل پر ڈیسک ٹاپ کمپیوٹر اور فری وائی فائی ڈیوائس ملے گی، پنجاب اسکلز ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کے زیرِ اہتمام دیہی خواتین کو 6 ماہ آن لائن ٹریننگ دی جائے گی۔
ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ دیہی خواتین کو مکمل آئی ٹی، ویب ڈیولپمنٹ اور کوڈنگ کی آن لائن ٹریننگ دی جائے گی۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: آن لائن ٹریننگ مریم نواز
پڑھیں:
زمین صرف ہماری نہیں، آنے والی نسلوں کی بھی امانت ہے: مریم نواز
لاہور(نیوز ڈیسک) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ زمین صرف ہماری نہیں، آنے والی نسلوں کی بھی امانت ہے۔
ارتھ ڈے (Earth Day) پر اپنے پیغام میں وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کا کہنا تھا کہ زمین کے تحفظ کیلئے ہمیں قدرتی وسائل اور درختوں کو بچانا ہے، زمین کو محفوظ بنانے کیلئےآلودگی اور موسمیاتی تبدیلیوں کے چیلنجز کا مقابلہ کرنا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت قدرتی مسکن کی حفاظت کے مشن میں سب سے آگے ہے، حکومت پنجاب نے زمینی ماحولیاتی تحفظ کو اپنی پالیسی کا مرکزی حصہ بنایا ہے، زمین کے تحفظ کیلئے سرسبز پنجاب مہم کے تحت لاکھوں درخت لگائے جا چکے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ پنجاب میں پاکستان کی پہلی سمارٹ انوائرمنٹ فورس قائم کر دی گئی ہے، کارخانوں کی نگرانی کی جا رہی ہے، فصلوں کی باقیات جلانے کی روک تھام کیلئے سپر سیڈر دیئے جا رہے ہیں۔
مریم نواز نے مزید کہا کہ پنجاب نے پاکستان کی پہلی جامع کلائمیٹ پالیسی متعارف کرائی ہے، صنعتی آلودگی پر قابو پانے کیلئے خودکار مانیٹرنگ سسٹم لا رہے ہیں، مل جل کر اپنی زمین کو بہتراور سرسبز بنانے کا عزم کرتے ہیں۔
Post Views: 2