ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق پولیس اہلکاروں کے الرٹ ہونے پر تھرمل امیج کیمروں سے دہشت گردوں کی فوری نشاندہی کر لی گئی، پولیس کے جوانوں کی بھرپور جوابی کاروائی سے دہشت گرد چیک پوسٹ کے قریب پہنچنے میں ناکام رہے۔ اسلام ٹائمز۔ پنجاب پولیس نے ڈیرہ غازی خان میں سرحدی چیک پوسٹ پر خارجی دہشتگردوں کا ایک اور حملہ ناکام بنا دیا، دہشت گردوں نے تھانہ وہوا کی لکھانی چیک پوسٹ پر رواں ماہ پانچواں حملہ کیا۔ رپورٹ کے مطابق ترجمان پنجاب پولیس کا کہنا ہے کہ 10 سے 12 خارجی دہشت گرد سحری کے وقت چیک پوسٹ لکھانی پر 3 اطراف سے حملہ آور ہوئے اور راکٹ لانچرز سمیت دیگر بھاری ہتھیاروں کا استعمال کیا۔ ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق پولیس اہلکاروں کے الرٹ ہونے پر تھرمل امیج کیمروں سے دہشت گردوں کی فوری نشاندہی کر لی گئی، پولیس کے جوانوں کی بھرپور جوابی کاروائی سے دہشت گرد چیک پوسٹ کے قریب پہنچنے میں ناکام رہے اور 2 گھنٹے جاری رہنے والے مقابلے کے بعد بھاری نقصان اٹھا کر فرار ہو گئے۔ ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق آر پی او ڈیرہ غازی خان کیپٹن (ر) سجاد حسن خان نے آپریشن کی کمانڈ کی، ڈی پی او ڈیرہ غازی خان سید علی کی زیرِ کمانڈ کیو آر ایف ٹیمیں بروقت لکھانی چوکی پہنچیں، سرحدی علاقے میں پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کا سرچ آپریشن جاری ہے۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے دہشت گردوں کا بہادری سے مقابلہ کرنے والے اہلکاروں کو شاباش دیتے ہوئے کہا ہے کہ خارجی دہشت گرد بزدلانہ حملوں سے ہمارے عزم کو متزلزل نہیں کر سکتے، پنجاب پولیس خارجی دہشت گردوں کے سامنے سیسہ پلائی دیوار ہے۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: ترجمان پنجاب پولیس ڈیرہ غازی خان پولیس کے کے مطابق چیک پوسٹ

پڑھیں:

پاک ایران تفتان بارڈر پر صورتحال معمول پر

—فائل فوٹو

بلوچستان کے ایران سے ملحقہ تفتان بارڈر پر صورتِ حال معمول کے مطابق ہے۔

ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ کوئٹہ سے ضلعی انتطامیہ کے مطابق تفتان بارڈر پر پاک ایران دو طرفہ سرحدی تجارت معمول کے مطابق چل رہی ہے۔

ایران سے تفتان بارڈر پر پاکستان کی جانب لوگوں کی آمد کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ 

ضلعی انتطامیہ کے مطابق پاک ایران سرحدی علاقے تفتان میں اس وقت زائرین موجود نہیں ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • ڈی آئی خان: موبائل فون افغانستان اسمگل کرنیوالے گروہ کا سرغنہ گرفتار
  • حسین میلہ لقمان خیل چیک پوسٹ پر طالبان کا حملہ
  • وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا خیبرپختونخوا میں بھارتی سپانسرڈ دہشت گردوں کے خلاف کامیاب آپریشنز پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
  • وزیراعظم کا ضلع پشاور اور شمالی وزیرستان میں فتنہ الخوارج کے 5 دہشت گردوں کو جہنم رسید کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
  • مشہد مقدس پر اسرائیل کا حملہ ناکام، حرم امام رضا علیہ السلام مکمل محفوظ
  • پاک ایران تفتان بارڈر پر صورتحال معمول پر
  • پنجاب اور خیبرپختونخوا کے سرحدی علاقے میں آپریشن، خوارجی دہشت گرد مولوی نذیر کمانڈر ہلاک
  • پنجاب اور خیبرپختونخوا کے سرحدی علاقے میں آپریشن، خوارجی دہشتگرد مولوی نذیر ہلاک
  • ڈیرہ بگٹی: سوئی میں پولیس گاڑی پر دستی بم حملہ، 2 اہلکار شہید
  • ڈیرہ بگٹی میں گَشتی پولیس پر دہشت گردوں کا حملہ: 2 اہلکار شہید، 2 زخمی