صدر مملکت کا ڈیرہ اسماعیل خان میں آپریشن میں سیکیورٹی فورسز کی جانب سے 10 خوارج جہنم واصل کرنے پر فورسز کو خراج تحسین
اشاعت کی تاریخ: 21st, March 2025 GMT
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 مارچ2025ء)صدر مملکت آصف علی زرداری نے ڈیرہ اسماعیل خان میں آپریشن میں سیکیورٹی فورسز کی جانب سے 10 خوارج جہنم واصل کرنے پر فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے ۔ اپنے بیان میں صدر مملکت نے انٹیلی جنس پر مبنی کارروائی کے دوران فتنة الخوارج کے دہشت گردوں کا قلع قمع کرنے پر سکیورٹی فورسز کی بہادری کو سراہا۔
(جاری ہے)
صدر مملکت نے کارروائی کے دوران جامِ شہادت نوش کرنے والے کیپٹن حسنین اختر شہید کو خراجِ عقیدت پیش کیا ۔ انہوںنے کہاکہ قوم اپنے بہادر شہداء کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھے گی۔صدر مملکت نے کیپٹن حسنین اختر شہید کی بہادری اور جذبہ حب الوطنی کو سراہا۔صدر مملکت نے شہید کے لواحقین کے ساتھ اظہار ہمدردی، صبر جمیل کی دعا ء کی ۔ صدر مملکت نے کہاکہ دہشت گردوں کے مکمل خاتمے تک سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں جاری رہیں گی،دہشت گرد عناصر کے خاتمے، ملکی دفاع کیلئے ہمارا عزم غیر متزلزل رہے گا۔صدر مملکت نے فتنة الخوارج کے مکمل خاتمے کے قومی عزم کا اظہار کیا ۔.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے صدر مملکت نے فورسز کی
پڑھیں:
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے باجوڑ میں باقاعدہ آپریشن کی تردید کر دی
علی امین گنڈا پور نے باجوڑ میں باقاعدہ آپریشن کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ باجوڑ میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائی جاری ہے۔ انہیں آبادیوں میں کسی صورت چھپنے نہیں دیں گے۔ یقینی بنائیں گے کہ عوام کا نقصان نہ ہو۔ دہشت گردی ترقیاقی کاموں میں بڑی رکاوٹ ہے۔
وزیراعلی علی امین گنڈا پور نے امن و مان کی صورتحآل پرایپکس کمیٹی کے بعد وڈیو پیغام جاری کیا، وزیر اعلی نے باجوڑ میں جاری آپریشن کو دہشت گردوں کے خلاف کارروائی قرار دے دیا۔
ویڈیو پیغام میں علی امین گنڈا پور نے کہا کہ دہشت گرد ایک پالیسی کے تحت عوام کو اداروں سے متنفر کرنے کے لئے آبادیوں میں پناہ لیتے ہیں اور آبادیوں سے فورسز پر حملہ کرتے ہیں۔ فورسز کی جوابی کاروائی سے کولیٹرل ڈمیج ہوتا ہے۔
وزیراعلی خیب پختون خوا نے کہا کہ ایک سازش کے تحت اداروں اور عوام میں فاصلے پیدا کیے جا رہے ہیں۔ دہشت گردون کا مقصد حکومت اور اداروں کے درمیان خلیج پیدا کرنا ہے۔ ہماری فورسزز ہماری مہمان ہیں۔ ہماری سرزمین پر ہمارے مہمان کو نقصان پہنچانا ہماری روایت کے خلاف ہے۔
علی امین گنڈا پور نے ویڈیو پیغام میں مزید کہا کہ مائنز اینڈ منرل ہمارا اثاثہ ہے اور اس کا اختیار ہمارے پاس ہے۔ آج تک کسی نے نہ ہم سے یہ اختیارمانگا ہے اور نہ میں دوں گا۔