ڈیرہ غازی خان: پنجاب پولیس نے سرحدی چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کا پانچواں حملہ ناکام بنا دیا WhatsAppFacebookTwitter 0 21 March, 2025 سب نیوز

لاہور(آئی پی ایس)پنجاب پولیس نے ڈیرہ غازی خان میں سرحدی چیک پوسٹ پر خارجی دہشت گردوں کا ایک اور حملہ ناکام بنا دیا، دہشت گردوں نے تھانہ وہوا کی لکھانی چیک پوسٹ پر رواں ماہ پانچواں حملہ کیا۔

ترجمان پنجاب پولیس کا کہنا ہے کہ 10 سے 12 خارجی دہشت گرد سحری کے وقت چیک پوسٹ لکھانی پر 3 اطراف سےحملہ آور ہوئے اور راکٹ لانچرز سمیت دیگر بھاری ہتھیاروں کا استعمال کیا۔

ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق پولیس اہلکاروں کے الرٹ ہونے پر تھرمل امیج کیمروں سے دہشت گردوں کی فوری نشاندہی کر لی گئی، پولیس کے جوانوں کی بھرپور جوابی کارروائی سے دہشت گرد چیک پوسٹ کے قریب پہنچنے میں ناکام رہے اور 2 گھنٹے جاری رہنے والے مقابلے کے بعد بھاری نقصان اٹھا کر فرار ہو گئے۔

ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق آر پی او ڈیرہ غازی خان کیپٹن (ر) سجاد حسن خان نے آپریشن کی کمانڈ کی، ٹی پی او ڈیرہ غازی خان سید علی کی زیرِ کمانڈ کیو آر ایف ٹیمیں بروقت لکھانی چوکی پہنچیں، سرحدی علاقے میں پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کا سرچ آپریشن جاری ہے۔

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے دہشت گردوں کا بہادری سے مقابلہ کرنے والے اہلکاروں کو شاباش دیتے ہوئے کہا ہے کہ خارجی دہشت گرد بزدلانہ حملوں سے ہمارے عزم کو متزلزل نہیں کر سکتے، پنجاب پولیس خارجی دہشت گردوں کے سامنے سیسہ پلائی دیوار ہے۔

.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: ڈیرہ غازی خان پنجاب پولیس چیک پوسٹ پر

پڑھیں:

سکھ لیڈر کا پاکستان بھارت کشیدگی کے دوران بڑا بیان

سٹی42:   مشرقی پنجاب میں مقیم دو کروڑ سکھ پاکستان کے ساتھ ہیں، بھارتی فوج کو پنجاب سے گزر کر پاکستان پر حملہ نہیں کرنے دیں گے۔ یہ باتیں ایک ممتاز سکھ لیڈر نے پاکستان کو بھارتی وزیراعظم نریندر مودی اور ان کی ھکومت کی حالیہ دھمکیوں کے پس منظر میں کہی ہیں۔ 

کینیڈا میں مقیم سکھ کمیونٹی کے  سینئیر لیڈر گورپتونت سنگھ پنوں نے کہا ہے کہ 2 کروڑ سکھ پاکستان کے ساتھ ہیں، بھارتی فوج کو بھارتی پنجاب سے گزر کر پاکستان پر حملہ نہیں کرنے دیں گے۔

لاہور شہر بھر میں ہائی الرٹ، ڈکیتی و چوری کی وارداتوں میں ملوث 14 ملزمان گرفتار

انہوں نے کہا کہ  پاکستان کا نام ہی پاک ہے، بھارت کی اتنی ہمت نہیں کہ وہ پنجاب کو عبور کرکے پاکستان پر حملہ کرے۔

گرپتونت سنگھ نے کہا کہ اقلیتوں بالخصوص سکھوں پر ‎بھارتی مظالم سب پر عیاں ہیں، وہ نریندر مودی ، امت شاہ، جے شنکر اور اجیت دوول کو عالمی قوانین کے تحت انصاف کے کٹہرے میں لائیں گے ۔

Waseem Azmet

متعلقہ مضامین

  • صدر ایس یو سی خیبر پختونخوا وسیم ترابی کا دورہ ڈیرہ اسماعیل خان
  • زیارت:سکیورٹی فورسز کی کارروائی، فائرنگ کےتبادلے میں 7دہشتگرد ہلاک
  • کراچی، غازی گوٹھ میں صدوق سے خاتون کی تشدد زدہ لاش برآمد
  • سکیورٹی فورسز کا پاک افغان سرحد پر کامیاب فالو اپ آپریشن،17 خارجی ہلاک
  • بنوں، پولیس نے دہشت گردوں کا تھانے پر حملہ ناکام بنا دیا
  • بنوں: پولیس نے دہشت گردوں کا تھانے پر حملہ ناکام بنا دیا، ترجمان  
  • سکھ لیڈر کا پاکستان بھارت کشیدگی کے دوران بڑا بیان
  • دہشتگردوں کی فنڈنگ کاکھلا ثبوت ، بہت بڑا حملہ، 54 دہشت گرد مارے گئے
  • پاک افغان سرحد پر خوارج کی دراندازی کی کوشش ناکام، سیکیورٹی فورسز نے 54 دہشتگرد ہلاک کردیے
  • خیبرپختونخوا: سیکیورٹی فورسز کی کارروائیوں میں 15 خارجی دہشتگرد ہلاک، 2 جوان شہید