22 سالہ حسن نواز نے بابر کا ٹی 20 ریکارڈ توڑ دیا، سب سے تیز سنچری بنانیوالے پاکستانی کرکٹر بن گئے
اشاعت کی تاریخ: 21st, March 2025 GMT
پاکستانی بیٹر حسن نواز نے بابر اعظم کے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں تیز ترین سنچری بنانے والے پاکستانی کرکٹر ہونے کا ریکارڈ توڑ دیا۔22 سالہ حسن نواز نے آکلینڈ میں کھیلے گئے تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں 44 گیندوں پر سنچری بنائی، ان کی اننگز میں 10 چوکے اور 7 چھکے شامل تھے۔حسن نواز نے 105 رنز کی ناقابلِ شکست اننگز کھیلی اور وہ شاندار بیٹنگ کارکردگی پر پلیئر آف دی میچ قرار پائے۔یہاں یہ بات بھی قابلِ ذکر ہے کہ یہ میچ حسن نواز کے کیرئیر کا تیسرا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل تھا۔واضح رہے کہ اس سے قبل بابراعظم نے 2021 میں 49 گیندوں پر جنوبی افریقا کے خلاف سنچری اسکورکی تھی۔خیال رہے کہ تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان نے کیویز کو 9 وکٹوں سے شکست دی، 5 میچز کی سیریز میں دو میچز نیوزی لینڈ جب کہ ایک پاکستان کے نام رہا۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: حسن نواز نے ٹی ٹوئنٹی
پڑھیں:
پیاز نے بھی ڈبل سنچری مکمل کر لی، عوام کے آنسو نکل آئے
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
پاکستان میں مہنگائی کا سیلاب مسلسل عوام کو اپنی لپیٹ میں لے رہا ہے۔ پہلے چینی اور ٹماٹر کی قیمتوں نے عوام کی جیبوں پر کاری ضرب لگائی، اور اب پیاز کی قیمت بھی 200 روپے فی کلو سے تجاوز کر کے عام آدمی کی پہنچ سے باہر ہو گئی ہے۔
ضروری اشیائے خوردونوش کی بڑھتی قیمتوں نے گھریلو بجٹ درہم برہم کر دیا ہے، جبکہ حکومت کی جانب سے قیمتوں پر قابو پانے کے لیے کوئی مؤثر حکمت عملی تاحال سامنے نہیں آئی۔
کچھ عرصہ قبل جب چینی 200 روپے فی کلو تک جا پہنچی تو عوام کی زندگی سے مٹھاس ہی ختم ہو گئی۔ اس کے بعد ٹماٹر کی قیمتوں نے تمام ریکارڈ توڑ دیے اور 500 روپے فی کلو سے تجاوز کرتے ہی شہریوں کے چہروں پر حیرت اور غصے کے لال رنگ نمایاں ہو گئے۔ اب پیاز — جو ہر باورچی خانے کی بنیادی ضرورت سمجھی جاتی ہے — نے بھی ڈبل سنچری مکمل کر کے عوام کی آنکھوں سے واقعی آنسو بہا دیے ہیں۔
تازہ رپورٹوں کے مطابق کراچی میں پیاز کی فی کلو قیمت 200 روپے سے تجاوز کر گئی ہے، جبکہ پشاور، لاہور اور ملتان سمیت دیگر بڑے شہروں میں بھی قیمتوں میں تیزی سے اضافہ جاری ہے۔ دکانداروں کے مطابق سپلائی میں کمی اور ٹرانسپورٹ اخراجات بڑھنے کے باعث قیمتیں قابو میں نہیں آرہیں۔ دوسری جانب شہریوں کا کہنا ہے کہ حکومت کی نااہلی اور منڈیوں میں منافع خوروں کی من مانیوں نے روزمرہ کی ضروریات کو بھی ایک عیاشی بنا دیا ہے۔
ماہرین معاشیات کے مطابق اگر انتظامیہ نے بروقت اقدامات نہ کیے تو سبزیوں کی قیمتوں میں مزید اضافہ متوقع ہے، جس سے عام شہریوں کے لیے کھانے کی میز سجانا مزید دشوار ہو جائے گا۔