وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے مسجدِ نبویﷺ سے ویڈیو جاری کر دی
اشاعت کی تاریخ: 21st, March 2025 GMT
وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے مسجدِ نبوی ﷺ سے اپنے خاندان کے بچوں کے ہمراہ ویڈیو جاری کر دی۔
یاد رہے کہ وزیرِ اعظم شہباز شریف آج کل اعلیٰ سطح کے وفد کے ہمراہ سعودی عرب کے 3 روزہ دورے پر موجود ہیں۔
شہباز، شہزادہ محمد ملاقات، دفاع پر گفتگو، سعودی عرب سے شراکت داری نئی بلندیوں تک پہنچانے کے عزم کا اعادہ، آرمی چیف، ڈار، مریم نواز بھی موجوداسلام آبادوزیراعظم شہباز شریف اور سعودی ولی عہد.
وفد میں نائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار، وفاقی وزراء اور سینئر حکام سمیت وزیرِ اعلیٰ مریم پنجاب مریم نواز بھی شامل ہیں۔
دیگر افراد میں وزیرِ اعلیٰ مریم نواز کی بیٹی، وزیرِ اعظم کے صاحبزادے، سابق وزیرِ اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز شریف، سلمان شہباز شریف خواتین و بچے شامل ہیں۔
مریم نواز شریف نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام پر چند گھنٹے قبل ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں انہیں مسجدِ نبوی ﷺ میں اپنے خاندان کے بچوں کے ہمراہ بیٹھے دیکھا جا سکتا ہے۔
ویڈیو میں غالباً مریم نواز ننھے بچوں کی اصلاح کی غرض سے انہیں تعلیم دے رہی ہیں۔
مریم نواز شریف کی جانب سے شیئر کی جانے والی اس ویڈیو کو خوب پسند کیا جا رہا ہے۔
ملاقات میں دو طرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال اور پاک سعودی سرمایہ کاری اور تجارتی امور پر بھی بات چیت ہوئی۔
دوسری جانب وزیرِ اعظم شہباز شریف کے انسٹاگرام پیج پر بھی ان کی روضۂ رسول ﷺ پر حاضری دیتے ہوئے ویڈیو شیئر کی گئی ہے۔
ویڈیو میں بتایا گیا ہے کہ وزیرِ اعظم شہباز شریف نے دورۂ سعودی عرب کے دوران مسجدِ نبوی ﷺ میں حاضری دی، وفد کے ہمراہ روضۂ رسول ﷺ کی زیارت کی سعادت حاصل کی اور ریاض الجنۃ میں نوافل ادا کیے۔
اس موقع پر وزیرِ اعظم شہباز شریف نے امتِ مسلمہ میں اتحاد و یگانگت اور پاکستان کی ترقی و خوش حالی کے لیے دعا مانگی۔
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: اعظم شہباز شریف مریم نواز شریف کے ہمراہ شریف نے
پڑھیں:
وزیراعظم شہباز شریف سرکاری دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے
وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف سعودی عرب کے سرکاری دورے پر اسلام آباد سے ریاض پہنچ گئے ، وزیراعظم شہباز شریف ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی دعوت پر سعودی عرب کا دورہ کر رہے ہیں۔
کنگ خالد ایئر پورٹ ریاض پہنچنے پروزیراعظم کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔
کنگ خالد ایئرپورٹ پر ریاض کے نائب گورنر محمد عبدالرحمٰن بن عبدالعزیز نے وزیراعظم کا استقبال کیا، ریاض آمد پر وزیراعظم کو 21توپوں کی سلامی دی گئی۔
سعودی عرب کی مسلح افواج کے چاق و چوبند دستے نے وزیراعظم کو سلامی پیش کی۔
ایئر پورٹ پر سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید المالکی اور پاکستانی سفیر احمد فاروق اور اعلیٰ سفارتی حکام بھی موجود تھے۔
وزیراعظم آفس کے مطابق نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ محمد اسحٰق ڈار، وزیرِ دفاع خواجہ محمد آصف، وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب، وزیرِ اطلاعات و نشریات عطااللہ تارڑ، وفاقی وزیر ماحولیات مصدق ملک اور معاون خصوصی طارق فاطمی بھی وزیرِ اعظم کے ہمراہ ہیں۔
دورے کے دوران وزیراعظم سعودی ولی عہد سے ملاقات کریں گے۔ اس موقع پر پاکستان سعودی عرب تعلقات کے تمام پہلوؤں کا تفصیلی جائزہ لیا جائے گا، دونوں رہنما باہمی دلچسپی کی علاقائی اور عالمی پیش رفت پر بھی تبادلہ خیال کریں گے۔