لاہور:

غزہ میں امریکی تعاون سے جاری اسرائیلی دہشت گردی اور فلسطینیوں کی نسل کشی کے خلاف ملک بھر میں یوم احتجاج منایا گیا۔

ملک کے مختلف شہروں میں نماز جمعہ کے بعد جماعت اسلامی کی جانب سے احتجاجی مظاہرے منعقد ہوئے جس میں شہریوں کی کثیر تعداد نے شریک ہوکر اپنا پر امن احتجاج ریکارڈ کرایا۔

لاہور میں جماعت اسلامی کے تحت مسجد شہدا سے امریکی سفارت خانے تک مارچ کیا گیا جس میں ہزاروں افراد نے شریک ہوکر امریکا اور اسرائیلی دہشت گردی کی پر زور مذمت کی۔ اس موقع پر سفارت خانے کے باہر کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کیلئے پولیس کی بھاری نفری بھی موجود تھی۔

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن نے لاہور میں امریکی سفارت خانہ کے باہر شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فلسطینیوں کی نسل کشی میں امریکا برابر کا شریک ہے، آرمی چیف کو فلسطینیوں کی حمایت میں بیان دینا چاہئے اور اسلام آباد میں دنیا کے فوجی سربراہوں کا اجلاس بلاکر پیغام دینا چاہئے اگر تم آگے بڑھے تو ہم بھی آگے بڑھیں گے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے کچھ صحافی پاکستانی پاسپورٹ پر اسرائیل گئے ہیں، حکومت آج ہی موقف قوم کے سامنے پیش کرے، اگر حکمرانوں نے اسرائیل کو تسلیم کرنے کا ایک قدم بھی بڑھایا تو انکے قدم توڑ دیں گے اور یہ عبرت کا نشان بن جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ مسلم حکمران خوابِ خرگوش کے مزے لے رہے ہیں، کیا مسلم دنیا کے پاس ٹینک یا میزائل ختم ہوگئے ہیں؟، اگر ہمارے بچے شہید ہورہے ہیں تواگر اس کی ذمہ داری اسرائیل یا امریکا پر ہے تو مسلم دنیا کی فوج اور سپہ سالاروں پر بھی ہے۔

حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ اگر حکمرانوں نے فلسطینیوں کےلیے کردار ادا نہ کیا تو پھر اگلا مارچ سفارت خانہ کے اندر ہوگا، وزیر اعظم سے پوچھتا ہوں اسرائیل دہشت گردی کی تازہ لہر میں بچوں کو شہید کررہا ہے تو شہبازشریف نے کیا کردار ادا کیا ہے؟۔

انہوں نے کہا کہ شہباز شریف سعودی عرب کے دورہ پر ہیں تو وہ اسرائیلی دہشت گردی پر مشترکہ اعلامیہ جاری کریں،  دنیا کو پتہ ہے کہ پاکستان کے پاس میزائل اور نیوکلئیر بم موجود ہے، جب ہم نے ایٹمی دھماکے کئے تو پورا عالم اسلام خوش ہوا تھا، ایٹم بم صرف پاکستان کا نہیں پوری امت کا ہے۔

حافظ نعیم نے اسٹیبلشمنٹ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ امریکی غلام ہیں اور اپنی مدت کےلئے امریکا کی طرف دیکھتے ہیں، امریکا ان کے سر پر ہاتھ رکھ لیں تو جمہوریت کو بھی الٹ دیتے ہیں۔

حافظ نعیم نے کہا کہ پاکستان کی اپوزیشن اور حکومت میں دوڑ لگی ہوئی ہے کہ کون پہلے امریکا کے پائوں چھوکر آشیر باد حاصل کرتا ہے، ن لیگ یا پیپلزپارٹی سب سے کہتا ہوں سامنے آکر امریکا و اسرائیلی دہشت گردی کی مذمت کرو۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: اسرائیلی دہشت گردی حافظ نعیم نے کہا کہ گردی کی

پڑھیں:

امریکا ہیلو وین پر دہشتگردی کے بڑے واقعے سے بال بال بچ گیا؛ داعش کے 4 افراد گرفتار

امریکی تحقیقاتی ادارے ایف بی آئی نے ریاست مشی گن میں ایک کارروائی میں ہیلووین کے موقع پر دہشت گرد حملے کے منصوبے کو ناکام بنا دیا۔

امریکی خبر رساں ادارے کے مطابق ایف بی آئی کے ڈائریکٹر کش پٹیل نے بتایا کہ ایک ممکنہ دہشت گرد حملے کو ناکام بناتے ہوئے متعدد افراد کو حراست میں لیا ہے۔

تاہم انھوں نے گرفتار افراد کی تعداد نہیں بتائی اور نہ ہی کسی کی شناخت ظاہر کی ہے البتہ مقامی میڈیا نے دعویٰ کیا کہ یہ تعداد 2 سے 4 ہوسکتی ہے۔

ایف بی آئی کے ڈائریکٹر نے مزید بتایا کہ داعش سے تعلق رکھنے والے یہ افراد ہیلووین کے موقع پر ایک پُرتشدد کارروائی کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔

سی این این کے مطابق گرفتار ہونے والوں کی عمریں 16 سے 20 سال کے درمیان ہیں اور داعش کے ایک آن لائن چیٹ گروپ میں دہشت گرد منصوبے پر عمل درآمد پر گفتگو کر رہے تھے۔

ایف بی آئی نے بتایا کہ ہم نے داعش سے منسلک اس چیٹ گروپ میں ایک خفیہ اہلکار کو ابتدائی مرحلے میں ہی شامل کر دیا گیا تھا تاکہ نظر رکھی جا سکے۔

ذرائع کے مطابق گروپ کے اراکین امریکی شہروں میں ممکنہ حملے کے منصوبوں پر تبادلہ خیال کر رہے تھے تاہم ہدف اور وقت کا حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا تھا۔

ان میں سے بعض افراد نے زیادہ تربیت کی ضرورت کا اظہار کیا جب کہ ایک کم عمر رکن نے فوری کارروائی پر زور دیا۔

تحقیقات کے دوران مشتبہ افراد کی شوٹنگ رینج پر مشق کی ویڈیوز بھی سامنے آئیں جہاں وہ AK-47 اور دیگر خودکار ہتھیاروں سے گولیاں چلانے اور ہائی اسپیڈ ری لوڈنگ کی تربیت حاصل کر رہے تھے۔

ان گفتگوؤں میں پمپکن ڈے (کدو کا دن) کا حوالہ بھی دیا گیا جو ممکنہ طور پر ہیلووین کی علامت سمجھا جا رہا ہے۔

ایف بی آئی کے ڈیٹرائٹ فیلڈ آفس کے ترجمان نے تصدیق کی کہ ادارے نے ڈیئربورن اور انکاسٹر شہروں میں کارروائیاں کیں، تاہم عوام کو یقین دلایا کہ اس وقت کسی قسم کا خطرہ موجود نہیں۔

تاحال گرفتار افراد کے خلاف باضابطہ الزامات عائد نہیں کیے گئے تاہم حکام کے مطابق تحقیقات جاری ہیں اور مزید گرفتاریوں کا امکان رد نہیں کیا جا سکتا۔

 

متعلقہ مضامین

  • سرحد پار دہشت گردی کیخلاف فیصلہ کن اقدامات جاری رہیں گے، وزیر دفاع
  • پاکستان سرحد پار دہشتگردی کیخلاف فیصلہ کن اقدامات جاری رکھے گا: وزیر دفاع خواجہ آصف
  •  بدقسمتی سے اسمبلی فورمز کو احتجاج کا گڑھ بنا دیا گیا : ملک محمد احمد خان 
  • امریکا : ہیلو وین پر دہشتگردی کا منصوبہ ناکام‘ 4داعشی گرفتار
  • فرانس ، دہشتگردی کے الزام میں افغانی گرفتار، داعش خراسان سےرابطہ
  • امریکا ہیلو وین پر دہشتگردی کے بڑے واقعے سے بال بال بچ گیا؛ داعش کے 4 افراد گرفتار
  • پنجاب بڑی تباہی سے بچ گیا، خطرناک دہشتگرد تنظیم کے اہم رکن سمیت 18دہشتگرد گرفتار
  • بھارتی آلودہ ہواؤں سے پنجاب میں فضائی آلودگی بڑھ گئی، شہریوں کو بلاضرورت گھر سے باہر نہ نکلنے کی ہدایت
  • امریکا: دہشت گردی کی کوشش ناکام، 5 افراد گرفتار
  • امریکا, دہشت گردی کی کوشش ناکام، 5 افراد گرفتار