عمران خان کیخلاف توہین عدالت کی درخواست پر سماعت ملتوی
اشاعت کی تاریخ: 21st, March 2025 GMT
اسلام آباد:بانی پی ٹی آئی عمران خان کیخلاف حکومت کی جانب سے دائر توہین عدالت کی درخواست پر سماعت جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 5 رکنی بینچ نے کی۔
عدالت نے ایڈیشنل اٹارنی جنرل عامر رحمان کے پیش ہونے پر سوال اٹھا دیا ،جسٹس جمال مندوخیل بولے؛ اگر توہین عدالت کی کارروائی شروع ہو تو اٹارنی جنرل آفس پروسیکیوٹر ہوتا ہے،
ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ اس مقدمہ میں سینیئر وکیل سلمان اسلم بٹ کی خدمات حاصل کی گئی ہیں لیکن وہ آج دستیاب نہیں ہیں۔
جس پر جسٹس جمال مندوخیل بولے؛ توہین عدالت کے کیس میں درخواست گزار کا کام صرف معلومات دینا ہوتا ہے، معلومات عدالت تک پہنچ گئی ہیں اب حکومت کا کام ختم ہوگیا۔
عدالت نے سلمان اسلم بٹ کی عدم پیشی پر سماعت غیرمعینہ مدت تک ملتوی کردی۔
واضح رہے کہ حکومت نے جون 2022 میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کیخلاف توہین عدالت کی درخواست لانگ مارچ کو مقررہ مقام سے 4 کلومیٹر آگے جناح ایونیو تک لانے پردائرکی گئی تھی۔
Post Views: 1.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: توہین عدالت کی خان کی
پڑھیں:
پی ٹی آئی رہنما جنید افضل ساہی کی سزا معطلی کی درخواست ، فریقین کو نوٹس
ملک اشرف : لاہور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی رہنما جنید افضل ساہی کی سزا معطلی کی درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت 3 دسمبر تک ملتوی کر دی۔
جسٹس سید شہباز علی رضوی اور جسٹس تنویر احمد شیخ پر مشتمل دو رکنی بینچ نے سماعت کی۔درخواست گزار کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا ہے کہ انسدادِ دہشت گردی کی عدالت فیصل آباد نے انہیں سانحہ 9 مئی کے مقدمے میں سزا سنائی تھی۔انہوں نے انسدادِ دہشت گردی کورٹ کی جانب سے سنائی گئی سزا کے خلاف اپیل دائر کر رکھی ہے۔ درخواست گزار کی جانب سے استدعا کی گئی کہ اپیل کے حتمی فیصلے تک سزا کو معطل کر کے انہیں رہا کرنے کا حکم دیا جائے۔
صوبہ بھر میں ڈرائیونگ لائسنس کے اجراء کا سلسلہ تیزی سے جاری
Ansa Awais Content Writer