وفاقی حکومت نجکاری منصوبے کے تحت نقصان میں چلنے والے اداروں کو بند کرنے کے لیے پیشرفت کررہی ہے، اور اب 1700 یوٹیلیٹی اسٹورز کو بند کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے صنعت و پیداوار کا اجلاس سینیٹر عون عباس کی زیرصدارت منعقد ہوا، جس میں حکام نے یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کے مستقبل پر تفصیلی بریفنگ دی۔

یہ بھی پڑھیں یوٹیلیٹی اسٹورز میں بدترین کرپشن تھی، جدید نظام سے کرپشن کا خاتمہ ہوگیا، وزیراعظم شہباز شریف

حکام نے اجلاس کو بتایا کہ حکومت نے یوٹیلیٹی اسٹورز کی نجکاری کرنے کا حتمی فیصلہ کرلیا ہے، تاہم 2 سالہ آڈٹ نہ ہونے کے باعث یہ عمل رک گیا تھا، اب اگست 2025 تک آڈٹ مکمل کرنے کا ہدف رکھا گیا ہے۔

سینیٹ کمیٹی کو بتایا گیا کہ ملک بھر میں 3200 سے زیادہ یوٹیلیٹی اسٹورز موجود ہیں جن میں سے 1700 نقصان پر چل رہے ہیں، انہیں بند کردیا جائےگا۔

حکام کے مطابق نجکاری کے بعد صرف 1500 اسٹورز کے لیے عملے کی ضرورت ہوگی، جبکہ دیگر ملازمین کو سرپلس پول میں بھیج دیا جائےگا۔

حکام نے بریفنگ میں بتایا کہ یوٹیلیٹی اسٹورز کے 50 ہزار ملازمین ریگولر ہیں، جبکہ 6 ہزار کے قریب کنٹریکٹ اور ڈیلی ویجز پر خدمات انجام دے رہے ہیں۔

حکام کے مطابق جو ملازمین ریگولر ہیں انہیں سرپلس پول میں شامل کیا جائےگا، جبکہ کنٹریکٹ اور ڈیلی ویجز ملازمین بغیر کسی پیکج کے فارغ ہو جائیں گے۔

حکام نے بتایا کہ یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن پر ماہانہ ایک ارب 2 کروڑ روپے خرچ آرہا تھا، تاہم نقصان میں چلنے والے اسٹورز کی بندش سے یہ کم ہوکر 52 کروڑ پر آگیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں یوٹیلیٹی اسٹورز مائنس : حکومت نے رمضان پیکج کی ذمے داری فوڈ سیکیورٹی کو دے دی

حکام کے مطابق ایک ماہ کے دوران نقصان میں 22 کروڑ روپے کی کمی ہوئی، جبکہ مجموعی طور پر نقصان 17 کروڑ روپے کم ہوکر 50 کروڑ روپے تک پہنچ گیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

wenews اسٹور بند ملازمین فارغ نجکاری کمیشن وفاقی حکومت وی نیوز یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: اسٹور بند ملازمین فارغ نجکاری کمیشن وفاقی حکومت وی نیوز یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن یوٹیلیٹی اسٹورز کروڑ روپے کرنے کا حکام نے گیا ہے

پڑھیں:

سرکاری ملازمین کے لئے اہم خبرآ گئی

آئندہ مالی سال کے لئے بجٹ تیاری کے لئے ملازمین کی ڈیوٹی اوقات میں اضافہ کردیا گیا، ضرورت پر ہفتہ اور اتوار کو بھی کام کرنا پڑے گا۔

تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا حکومت کی جانب سے آئندہ مالی سال کے لئے بجٹ تیاری شروع کردی۔محکمہ خزانہ کے پی کے ملازمین کیلئے اضافی ڈیوٹی اوقات جاری کردیے گئے، ملازمین شام 5 سے 7 بجے تک آفس میں اضافی ڈیوٹی دیں گے۔ضرورت پر ہفتہ اور اتوار کو بھی ملازمین شام 7 سے رات 9 بجے تک ڈیوٹی دیں گے۔محکمہ خزانہ کے تمام افسران اورملازمین کوبائیو میٹرک حاضری لگانے کی بھی ہدایت دی گئی ہے۔

خیبر پختونخوا حکومت نے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں سالانہ ترقیاتی پروگرام کیلئے 249 ارب 20 کروڑ روپے کا تخمینہ لگایا ہے، جس میں صوبائی ترقیاتی پروگرام کیلئے 165 ارب 60 کروڑ روپے، ضم اضلاع کے ترقیاتی بجٹ کیلئے 39 ارب 60کروڑ اور اے آئی پی کیلئے سالانہ ترقیاتی پروگرام میں44ارب روپے مختص کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

صوبائی حکومت نے ترقیاتی بجٹ کیلئے اہم مشاورتی اجلاسوں کا شیڈول جاری کردیا ہے، دستاویز کے مطابق نئے مالی سال کے بجٹ میں صحت کے تمام شعبوں کیلئے مجموعی طور پر 179 ارب 76 کروڑ روپے، تعلیم کیلئے 92 ارب 31 کروڑ روپے مختص کرنے پرغور ہورہا ہے جس میں بنیادی تعلیم کیلئے53 ارب روپے اور اعلیٰ تعلیم کیلئے 39 ارب مختص کرنے کی تجویز ہے۔

متعلقہ مضامین

  • بڑی خبر! مزید یوٹیلیٹی اسٹورز بند کرنے کا فیصلہ ، کن ملازمین کو فارغ کیا جائے گا؟
  • 10سال میں 23 سرکاری اداروں سے قومی خزانے کو 55 کھرب کے نقصان کا انکشاف
  • 10سال میں 23 سرکاری اداروں سے قومی خزانے کو 55 کھرب روپے کے نقصان کا انکشاف
  • حکومت کا مزید ایک ہزار یوٹیلٹی اسٹورز بند کرنے کا فیصلہ
  • 5131 غلط افراد کو ای او بی آئی کی مد میں 2 ارب 79 کروڑ روپے دیے جانے کا انکشاف 
  • امریکی عدالت نے وائس آف امریکہ کی بندش رکوادی، ملازمین بحال
  • اسلحہ لائسنس کے حوالے سے حکومت کا بڑا فیصلہ
  • وفاقی حکومت کاکھربوں کے 168 نامکمل منصوبے بند کرنے کا فیصلہ
  • پاکستان ریلویز میں 30؍ارب کی سنگین بے ضابطگیوں کا انکشاف
  • سرکاری ملازمین کے لئے اہم خبرآ گئی