میں جہاں سے آیا ہوں وہاں کوئی کرکٹر بننے کا خواب بھی نہیں دیکھتا، حسن نواز
اشاعت کی تاریخ: 21st, March 2025 GMT
آکلینڈ(نیوز ڈیسک)قومی ٹیم کے نوجوان اوپنر حسن نواز کا کہنا ہے کہ میں جہاں سے آیا ہوں وہاں کوئی کرکٹر بننے کا خواب بھی نہیں دیکھتا۔
تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان نے کیویز کو 9 وکٹوں سے شکست دی، 5 میچز کی سیریز میں دو میچز نیوزی لینڈ جب کہ ایک پاکستان کے نام رہا۔
22 سالہ حسن نواز نے آکلینڈ میں کھیلے گئے تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں 44 گیندوں پر سنچری بنائی، ان کی اننگز میں 10 چوکے اور 7 چھکے شامل تھے۔
حسن نواز نے 105 رنز کی ناقابلِ شکست اننگز کھیلی اور وہ شاندار بیٹنگ کارکردگی پر پلیئر آف دی میچ قرار پائے۔
اس سے قبل بابراعظم نے 2021 میں 49 گیندوں پر جنوبی افریقا کے خلاف سنچری اسکورکی تھی۔
میچ کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حسن نواز نے کہا کہ میرے گاؤں میں کوئی فرسٹ کلاس کرکٹر بھی نہیں تھا اور میں وہاں سے کھیل گیا، میرے پسندیدہ کرکٹر شعیب ملک ہیں۔
واضح رہے کہ حسن نواز نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے دو ٹی 20 میچز میں صفر پر آؤٹ ہوئے تھے لیکن پھر انہوں نے آکلینڈ میں شاندار سنچری اسکور کرکے اپنے انتخاب کو درست ثابت کردیا۔
حسن نواز نے پہلی گیند آرام سے کھیلی پہلا رن بنایا تو اطمینان کا سانس لیا پھر پانچویں گیند پر پہلا چوکا لگایا اس کے بعد وہ نہ رکے اور 7 چھکے اور 10 چوکے لگائے۔
لیہ میں سہولیات نہ تھیں، اسلام آباد آئے اور کشمیر پریمیئر لیگ میں رن بنائے تو وسیم اکرم نے تعریف کی تھی۔
چیمپئنز ٹی 20 کپ میں کارکردگی دکھانے پر نیوزی لینڈ جانے کا ٹکٹ ملا، آکلینڈ میں انہوں نے بتادیا کہ ہنر کو چانس ملے تو پنپتا ہے۔
مزیدپڑھیں:پاکستان ریلوے کا عید پر کرایوں میں کمی کا اعلان
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: حسن نواز نے
پڑھیں:
سہواگ کی اپنے ہی کرکٹر پر سرجیکل اسٹرائیک، متنازع آؤٹ پر بول اُٹھے
سابق بھارتی کرکٹر وریندر سہواگ نے سن رائزرز حیدرآباد کے ایشان کشن بھونڈے انداز آؤٹ ہونے پر انہیں آڑے ہاتھوں لے لیا۔
کرک بز پر میچ کے بعد تبصرہ کرتے ہوئے سابق کرکٹر و کمنٹیٹر ویندر سہواگ نے انڈین پریمئیر لیگ میں ممبئی انڈینز کیخلاف میچ میں سن رائزرز حیدرآباد کے پلئیر ایشان کشن کے متنازع آؤٹ پر انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔
میچ کے دوران دیپک چہار کی گیند پر امپائر ونود شیشان کی گیند کو وائیڈ قرار دینا چاہا لیکن ایشان کشن نے ڈریسنگ روم کی جانب واپسی شروع کردی۔
مزید پڑھیں: آئی پی ایل میں میچ فکسنگ کا نیا پنڈورا باکس کھل گیا، فرنچائز پر سنگین الزامات
اس کے بعد چند دلچسپ چیزیں دیکھنے کو ملیں، امپائر شیشان کے فیصلے کو دیکھ کر ایشان نے کریز میں واپسی کی کوشش کی لیکن جب امپائر نے انھیں آئوٹ قرار دیا تو ایشان نے بغیر ریویو لیے پویلین واپس جانا شروع کردیا۔
مزید پڑھیں: ٹاس کے دوران شادی کا سوال؛ شبمن گِل پریشان! ویڈیو وائرل
اس موقع پر انھوں نے نان اسٹرائیک اینڈ پر موجود ابھیشک شرما سے کوئی مشورہ بھی نہیں کیا جبکہ اسنیکومیٹر پر ری پلے میں ظاہر ہوا کہ گیند اور بیٹ کا ٹکراؤ نہیں ہوا تھا، ایسے میں امپائر کا ابتدائی وائیڈ بال کا فیصلہ درست تھا۔
مزید پڑھیں: آئی پی ایل؛ بنگال ایسوسی ایشن معروف کمنٹیٹرز کی تنقید پر پھٹ پڑی، بڑا مطالبہ کرڈالا
وریندر سہواگ نے کہا کہ ایشان کشن کی جلدی مجھے سمجھ نہیں آئی، امپائر بھی پیسے لے رہے ہیں، انہیں اپنا کام کرنے دیں۔