انتظامیہ نے پشاور میں دفعہ 144 نافذ کردیا
اشاعت کی تاریخ: 21st, March 2025 GMT
پشاور:
ڈپٹی کمشنر پشاور نے صوبائی دارالحکومت میں ایک ماہ کے لیے دفعہ 144 نافذ کردیا۔
ڈپٹی کمشنر کے دفتر کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق ڈپٹی کمشنر نے شہر میں دفعہ 144 نافذ کردی ہے اور پشاور میں دفعہ 144 کے تحت کھلونا بندوقیں اور آتشیں پٹاخوں وغیرہ کی فروخت پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔
اعلامیے میں کہا گیا کہ خلاف ورزی پر دفعہ 188 تعزیرات پاکستان کے تحت کارروائی کی جائے گی۔
مزید کہا گیا کہ پشاور میں دفعہ 144کا نفاذ فوری طور پر ہوگا اور ایک ماہ کے لیے نافذ رہے گا۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
پشاور؛ نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پی ٹی آئی کارکن جاں بحق
پشاور:تھانہ جلوزئی کی حدود میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پی ٹی آئی کارکن جاں بحق ہوگیا۔
پولیس کے مطابق جاں بحق پی ٹی آئی کارکن کی شناخت اسرار کے نام سے ہوئی، نامعلوم افراد مقتول پر فائرنگ کرکے فرار ہوگئے۔
ایس ایچ او پولیس ٹیم کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے اور تفتیش کا آغاز کر دیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مختلف پہلوؤں سے تحقیقات جاری ہیں۔
جاں بحق ہونے والے پی ٹی آئی کارکن کی لاش اسپتال منتقل کر دی گئی ہے۔