اینٹی کرپشن ہاٹ لائن سے متعلق سپریم کورٹ کا وضاحتی اعلامیہ
اشاعت کی تاریخ: 21st, March 2025 GMT
سپریم کورٹ کی جانب سے جاری وضاحتی اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ اینٹی کرپشن ہاٹ لائن صرف سپریم کورٹ سے متعلق قائم کی گئی ہے، ہاٹ لائن صرف سپریم کورٹ میں مقدمات فکسنگ اور دیگر انتظامی امور سے متعلق ہے۔ اسلام ٹائمز۔ اینٹی کرپشن ہاٹ لائن سے متعلق سپریم کورٹ آف پاکستان نے وضاحتی اعلامیہ جاری کردیا۔ سپریم کورٹ کی جانب سے جاری وضاحتی اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ اینٹی کرپشن ہاٹ لائن صرف سپریم کورٹ سے متعلق قائم کی گئی ہے، ہاٹ لائن صرف سپریم کورٹ میں مقدمات فکسنگ اور دیگر انتظامی امور سے متعلق ہے۔ اعلامیہ میں مزید کہا گیا ہے کہ ہاٹ لائن پر سپریم کورٹ افسران سے متعلق شکایات درج کرائی جاسکتی ہیں، سپریم کورٹ سے باہر کی شکایات اس ہاٹ لائن پر قبول نہیں کی جائیں گی، دائرہ کار سے باہر کی شکایات پر کوئی ردعمل نہیں دیا جائے گا۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: ہاٹ لائن صرف سپریم کورٹ اینٹی کرپشن ہاٹ لائن وضاحتی اعلامیہ
پڑھیں:
پارا چنار حملہ کیس، راستہ دوسرے ملک سے آتا ہے، دشمن پہچانیں: سپریم کورٹ
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ ) سپریم کورٹ کی جسٹس مسرت ہلالی نے پارا چنار حملہ کیس میں ریمارکس دیئے ہیں کہ جہاں پارا چنار حملہ ہوا وہ راستہ دوسرے ملک سے آتا ہے، اپنا دشمن پہچانیں۔پارا چنار قافلے پر حملے کے دوران گرفتار ملزم کی درخواست ضمانت پر سماعت سپریم کورٹ میں جسٹس مسرت ہلالی اور جسٹس صلاح الدین پنہور پر مشتمل 2 رکنی بنچ نے سماعت کی۔دورانِ سماعت سی ٹی ڈی کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ واقعے میں 37 افراد جاں بحق ، 88 افراد زخمی ہوئے ہیں، جسٹس مسرت ہلالی نے استفسار کیا کہ اس واقعہ میں ایک ہی بندے کی شناخت ہوئی ہے کیا ؟ جو حملہ کرنے پہاڑوں سے آئے تھے، ان میں سے کوئی گرفتار نہیں ہوا؟وکیل نے جواب دیا کہ ان میں سے 9 لوگوں کی ضمانت سپریم کورٹ نے خارج کی ہے، جسٹس مسرت ہلالی نے پوچھا کہ اب کیا صورت حال ہے، راستے کھل گئے ہیں ؟ ، جس پر وکیل نے بتایا کہ صبح 9 بجے سے دن 2 بجے تک راستے کھلے رہتے ہیں۔جسٹس مسرت ہلالی نے سی ٹی ڈی کے وکیل سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ جہاں پارا چنار حملہ ہوا وہ راستہ دوسرے ملک سے آتا ہے، آپ اپنا دشمن پہچانیں، صورتحال کو ٹھنڈا کرنے کی کوشش کریں۔بعد ازاں عدالت نے ملزم کو وکیل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔