فلسطین میں اسرائیلی بربریت کیخلاف جماعت اسلامی کی ملک بھر میں احتجاجی ریلیاں WhatsAppFacebookTwitter 0 21 March, 2025 سب نیوز

لاہور /کراچی (آئی پی ایس )فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی اور اسرائیلی بربریت کے خلاف امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کی کال پر ملک بھر میں احتجاجی ریلیاں نکالی گئیں، مظاہرین نے ہاتھ میں بینرز اور پلے کارڈز اٹھا کر شدید نعرے بازی کی۔فلسطین میں امریکا اور اسرائیلی بربریت کے خلاف جماعت اسلامی کی جانب سے نماز جمعہ کے بعد ملک کے مختلف شہروں میں احتجاجی مظاہرے منعقد ہوئے جس میں شہریوں کی کثیر تعداد نے شریک ہوکر اپنا پر امن احتجاج ریکارڈ کرایا۔

لاہور میں جماعت اسلامی کے تحت مسجد شہدا سے امریکی سفارت خانے تک مارچ کیا گیا جس میں ہزاروں افراد نے شریک ہوکر امریکا اور اسرائیلی دہشت گردی کی پر زور مذمت کی۔اس موقع پر سفارت خانے کے باہر کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کیلئے پولیس کی بھاری نفری بھی موجود تھی۔اس کے علاوہ پنجاب کے شہر وہاڑی اور صادق آباد میں بھی فلسطینی سے یکجہتی کے لیے ریلی نکال کر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، مظاہرین نے حکومت سے اسرائیلی کے خلاف جہاد کا مطالبہ کیا۔ صادق آباد میں فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے لیے جماعت اسلامی نے پریس کلب کے سامنے احتجاج کیا، مظاہرین نے ہاتھوں میں بینر اٹھارکھے جن پر نعرے درج تھے، احتجاجی مظاہرین کی جانب سے فلسطین کے حق میں نعرے بازی کی گئی۔سندھ کے شہر میرپورخاص اور ٹھٹھہ میں فلسطینیوں کے حق میں ریلی نکال کر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، شرکا نے ہاتھوں میں بینرز اٹھا رکھے تھے، نماز جمعہ کے بعد مسجد کے باہر خصوصی دعائیں بھی کی گئیں جبکہ جماعت اسلامی لوئر دیر کی جانب سے بھی تیمرگرہ شہر میں ریلی نکالی گئی۔

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے لاہور میں امریکی سفارت خانہ کے باہر فلسطین مارچ کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی قوم اسرائیلی دہشت گردی کے خلاف سراپا احتجاج ہے، گزشتہ 2 دن سے جاری اسرائیلی دہشت گردی انسانیت کے لیے شرم کا مقام ہے۔حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ غزہ کے بہادر لوگ اپنے حقوق کے لیے ڈٹ کر کھڑے ہیں جبکہ فلسطینیوں کی نسل کشی میں امریکا براہ راست ملوث ہے۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے غزہ کو خالی کرانے کے لیے دہشت گردی کروائی۔امیر جماعت اسلامی نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اب تک 50 ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہو چکے ہیں اور 90 فیصد غزہ مکمل طور پر ملبے کا ڈھیر بن چکا ہے۔ انہوں نے عالمی برادری کو یاد دلایا کہ انسانی حقوق کی بات کرنے والی دنیا اسرائیلی بربریت پر خاموش کیوں ہے؟۔حافظ نعیم الرحمان نے مزید کہا کہ اس دنیا کے سب سے بڑے دہشت گرد اسرائیل اور امریکا ہیں، جو فلسطینیوں پر ظلم کے پہاڑ توڑ رہے ہیں، جنگ بندی معاہدے کے باوجود اشیائے خوردونوش اور پانی کی فراہمی کو روکا جا رہا ہے، جو انسانی حقوق کی بدترین خلاف ورزی ہے۔امیر جماعت اسلامی نے مسلم حکمرانوں پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ مسلم دنیا کے پاس 88 لاکھ فوج اور 70 فیصد معدنی وسائل موجود ہیں مگر وہ اسرائیل کو روکنے میں ناکام کیوں ہیں؟ کیا مسلم دنیا کے پاس ٹینک یا میزائل ختم ہو گئے ہیں؟۔

انہوں نے کہا کہ فلسطینی خواتین پوری امت سے فریاد کر رہی ہیں مگر حکمران خوابِ خرگوش کے مزے لے رہے ہیں، اگر حکمران فلسطینیوں کے حق میں کھڑے نہ ہوئے تو جماعت اسلامی اگلا احتجاج سفارت خانے کے اندر کرے گی۔حافظ نعیم الرحمان نے وزیراعظم شہباز شریف کے سعودی عرب کے دورے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی اور سعودی قیادت کو اسرائیلی دہشت گردی کے خلاف مشترکہ اعلامیہ جاری کرنا چاہیئے۔انہوں نے کہا کہ دنیا جانتی ہے کہ پاکستان ایک نیوکلئیر طاقت ہے مگر فلسطین کے حق میں واضح پیغام کیوں نہیں دیا جا رہا، جب پاکستان نے ایٹمی دھماکے کیے تھے تو پورے عالم اسلام میں خوشی کی لہر دوڑ گئی تھی مگر آج یہی مسلم نیوکلئیر طاقت فلسطین کے لیے خاموش کیوں ہے؟۔امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ پاکستانی حکمران اپنی مدت اقتدار کے لیے امریکہ کی طرف دیکھتے ہیں، اگر امریکہ انہیں اشارہ دے تو یہ جمہوریت بھی الٹ دیتے ہیں۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ امت مسلمہ پر زمین تنگ ہو چکی ہے، مگر نہ حکمران اور نہ ہی اپوزیشن اس ظلم کے خلاف کوئی اقدام اٹھا رہی ہے۔ حافظ نعیم الرحمان نے مزید کہا کہ اپوزیشن جماعتوں کو بھی اسرائیل اور امریکہ کی مذمت کرنی چاہیے، عوام بے وقوف نہیں ہیں اور ہر وہ شخص امریکہ سے نفرت کرتا ہے جو فلسطین پر حملہ آور ہے۔انہوں نے ن لیگ اور پیپلز پارٹی سے بھی مطالبہ کیا کہ وہ واضح طور پر فلسطینی عوام کے حق میں آواز بلند کریں۔

.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: اسرائیلی بربریت جماعت اسلامی

پڑھیں:

جماعت اسلامی ویمن ونگ کراچی کا میڈیا اجلاس

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی (اسٹاف رپورٹر)جماعت اسلامی ویمن ونگ کراچی کی ناظمہ جاوداں فہیم کی زیر صدارت میڈیا ڈپارٹمنٹ کا ایک اہم اجلاس ادارہ نورِ حق میں منعقد ہوا، جس میں شہر بھر سے میڈیا کی ذمے دار خواتین و کارکنان نے شرکت کی۔ اجلاس میں اجتماعِ عام کے حوالے سے جاری میڈیا مہمات، حکمت عملی اور مختلف پلیٹ فارمز پر ہونے والی سرگرمیوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اور میڈیا ٹیموں کی رپورٹس پیش کی گئیں۔اجلاس میں اس بات پر زور دیا گیا کہ سوشل میڈیا اور دیگر ایپس پر کام کی رفتار مزید تیز کی جائے، ہر پلیٹ فارم پر مربوط انداز میں پیغام پہنچایا جائے اور میڈیا کے سامنے آنے والے چیلنجز کو سمجھ کر ان کے حل کے لیے منظم منصوبہ بندی اختیار کی جائے۔ میڈیا ورکرز کو اجتماعِ عام کی کامیابی میں بڑا کردار ادا کرنے پر زور دیا گیا اور کہا گیا کہ ہر میڈیا کارکن اپنی تمام صلاحیتوں کے ساتھ اس اہم مہم میں حصہ لے۔اس موقع پر جماعت اسلامی ویمن ونگ کراچی کی ناظمہ جاوداں فہیم نے کہا کہ یہ محض ایک اجتماع عام نہیں بلکہ فکری و عملی جہاد ہے جو اس دور کے چیلنجز اور کرپٹ نظام کے خلاف کیا جارہا ہے۔ اس وقت پاکستان میں ایک متبادل قیادت ناگزیر ہے۔ ایسی قیادت جو عوام کے مسائل کو سمجھے، ان کی ضروریات کا خیال رکھے اور عالمی سطح پر پاکستان کے وقار کو بحال کرتے ہوئے امت مسلمہ کے ساتھ مل کر آگے بڑھے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کو جس قیادت کی ضرورت ہے وہ جلد سامنے آئے گی۔عوام بھی اس ناکام نظام سے نجات چاہتے ہیں اور بدل دو نظام کا نعرہ اب ہر دل کی آواز بن چکا ہے۔ جب تک موجودہ نظام درست نہیں ہوگا، عوام کی فلاح و بہبود اور انسانیت کی ترقی ممکن نہیں۔ جماعت اسلامی اس کوشش میں مصروف ہے کہ عوامی طاقت کے ذریعے ایک منصفانہ اور منظم نظام قائم کیا جائے جو پاکستان کے وقار کو بلند اور تابندہ کرسکے۔ اجلاس میں نائب ناظمہ کراچی ندیمہ تسنیم، نگران میڈیا ڈپارٹمنٹ کراچی ثمرین احمد، ڈپٹی سیکرٹری میڈیا ڈپارٹمنٹ صائمہ عاصم، سمیہ عامر اور رضوانہ قطب سمیت دیگر ذمے داران بھی موجود تھیں۔

 

 

 

اسٹاف رپورٹر گلزار

متعلقہ مضامین

  • جماعت اسلامی کا احتجاجی مارچ ‘ ریڈ لائن منصوبہ فوری مکمل و حتمی تاریخ دینے کا مطالبہ
  • لاہور کو فتح کرلیا تو ملک میں جماعت اسلامی کا راج ہوگا، لیاقت بلوچ
  • بھارت مقبوضہ کشمیر میں اسرائیلی ساختہ پالیسیوں پر عمل پیرا ہے
  • جماعت اسلامی ویمن ونگ کراچی کا میڈیا اجلاس
  • پشاور، جماعت اسلامی کی جانب سے اجتماعی شادیوں کی تقریب
  • ریڈ لائن کی تعمیر میں تاخیر‘ جماعت اسلامی کا کل احتجاجی مارچ کا اعلان
  • سندھ اسمبلی:ای چالان کے نا م پر بھاری جرمانوں کیخلاف جماعت اسلامی کی قرار داد
  • سکھر: عوامی اتحاد وینگ لائرز فورم کے تحت اغواء کیخلاف احتجاجی مظاہرہ کیاجارہاہے
  • نااہلی کا اعتراف ناممکن
  • بدل دو نظام اجتماع عام