پشاور ہائیکورٹ میں فوجی عدالتوں سے سزاؤں کے خلاف دائر 29 درخواستوں پر سماعت ہوئی۔ عدالت نے تمام رٹ پٹیشنز خارج کر دیں۔

اس موقع پر وکلاء، ایڈیشنل اٹارنی جنرل اور عدالتی معاون شمائل احمد بٹ عدالت میں پیش ہوئے۔

درخواست گزار کے وکیل کے مطابق گرفتار ملزمان کو ملٹری کورٹس نے مختلف نوعیت کی سزائیں سنائی ہیں، ملزمان اپنی سزائیں پوری کر چکے ہیں، اب انہیں رہا نہیں کیا جا رہا۔ 

درخواست گزار کے وکیل کے مطابق قانون کے تحت دوران حراست گزارا گیا عرصہ بھی قید میں شمار ہوتا ہے۔ 

ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہا گرفتار ملزمان دہشت گرد ہیں اور کسی رعایت کے مستحق نہیں۔ اسپیشل قوانین کے تحت سزاؤں میں ملزمان کو 382 بی کا فائدہ نہیں مل سکتا۔  

ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے مزید کہا کہ درخواست گزاروں کو سزاء آرمی ایکٹ کے تحت دی گئی ہے، سزائیں دستخط کے دن سے ہی شمار ہوں گی۔

بعدازاں عدالت عالیہ نے فریقین کے دلائل مکمل ہونے پر مختصر فیصلہ سنا دیا اور تمام رٹ پٹیشنز خارج کر دیں۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Jang News

پڑھیں:

ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل  کے پی انعام یوسف زئی مستعفی

پشاور (بیورو رپورٹ) خیبر پی کے کے ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل انعام یوسف زئی نے استعفیٰ دے دیا۔ ذرائع کے مطابق انعام یوسف زئی نے اپنا استعفیٰ وزیراعلی خیبر پی کے کو ارسال کردیا۔

متعلقہ مضامین

  • اسلام آباد ہائیکورٹ کا این سی سی آئی اے فیز 3 کے گریڈ 16 تا 18 کے افسران کو بڑا ریلیف
  • متنازع اے این ایف بھرتی اشتہار کی معطلی کی درخواست پر عدالت کا تحریری حکم نامہ جاری
  • ریاست مخالف ٹوئٹ کیس: پی ٹی آئی کارکن صنم جاوید اور فلک جاوید کے جیل ٹرائل کےلیے دائر درخواست خارج
  • قانون میں کم عمری کی شادی کیخلاف سزا کا ذکر ہے نکاح منسوخی کا نہیں، جج آئینی عدالت
  • سابق وفاقی وزیر سردار یار محمد رند کی سفری پابندی کیخلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ
  • اسلام آباد ہائیکورٹ نے اینٹی نارکوٹکس فورس کو نئی بھرتیوں سے روک دیا
  • ماریہ شہباز کیس: وفاقی آئینی عدالت نے نظرثانی درخواست پر اٹارنی جنرل اور ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کو نوٹس جاری کر دیے
  • سرداریار محمد رند کی سفری پابندی کیخلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ
  • اسلام آباد ہائیکورٹ: ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کی سزا معطلی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ
  • ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل  کے پی انعام یوسف زئی مستعفی