سکردو میں نماز جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا پر چلنے والی خبریں جھوٹ پر مبنی ہیں، ابھی تک کوئی حتمی فیصلہ نہیں ہوا، جو شریعت محمدی میں حرام ہے وہ حرام ہی رہے گا اور جو شریعت محمدی میں حلال ہے وہ تا قیامت حلال رہے گا۔ اسلام ٹائمز۔ مرکزی نائب امام جمعہ سکردو و صدر انجمن امامیہ بلتستان سید باقر الحسینی نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر چلنے والی خبریں جھوٹ پر مبنی ہیں، ابھی تک کوئی حتمی فیصلہ نہیں ہوا، جو شریعت محمدی میں حرام ہے وہ حرام ہی رہے گا اور جو شریعت محمدی میں حلال ہے وہ تا قیامت حلال رہے گا۔ ہماری کیا اوقات کہ ہم کسی حرام کو حلال قرار دیں اور کسی حلال چیز کو حرام۔ سکردو میں خطبہ جمعہ کے دوران انہون نے کہا کہ مضاربہ کے حوالے سے شیخ اعجاز بہشتی خود آج تفصیلی بات کریں گئے تب کوئی حتمی نتیجہ نکلے گا۔ انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا میں علماء کو لڑانے کی بھرپور کوشش کی گئی، علماء کو دو گروپ میں تقسیمِ کرنے کی بھی پوری کوشش کی گئی، لیکن ہم نے ان کے عزائم کو کامیاب ہونے نہیں دیا، شیخ اعجاز  بہشتی کے اس کاروبار/ انویسٹمنٹ کا حلال یا حرام ہونا انکی آج کے جمعے میں دی جانے والی وضاحت پر منحصر ہو گا اگر وہ شریعت محمدی کے عین مطابق مضاربہ ثابت کر سکے تو ٹھیک نہیں تو عوام خود سمجھیں تاہم تاہم پیسے  ڈبل دینا حرام ہے۔

اختلافات پیدا کرنے والے ہر جگہ رسوا ہونگے لہذا ہمیں اختلافات پیدا کرنے سے اجتناب کیا جانا چاہیئے۔ ہم آنکھیں بند کر کے ایک دوسرے پر تہمتیں لگانے سے بھی گریز نہیں کرتے ہیں۔ علماء کو ڈکٹیٹ نہ کیا جائے کہ کونسی چیز حلال اور کونسی چیز حرام ہے، بہت افسوس ہوتا ہے کہ سوشل میڈیا پر منفی افواہیں پھیلائی جا رہی ہیں۔ ہمیں خطبہ دیتے ہوئے بھی ڈر لگتا ہے کہ کہیں کوئی الزام نہ لگے، ہم جو بھی بات کرتے ہیں تحقیق کر کے کرتے ہیں، بلا تحقیق کوئی بات نہیں کرتے۔ ہم عمومی بات کرتے ہیں اور فلاح انسانیت کی بات کرتے ہیں، ہماری باتوں اور خطبات کا سوشل میڈیا پر غلط مطلب نکالا جا رہا ہے اور علمائے کرام کو آپس میں لڑانے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ داعی امن علامہ شیخ محمد حسن جعفری سے ہمارے مسلسل رابطے ہیں، ان کی سرپرستی میں ہم آگے بڑھ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شیخ اعجاز بہشتی کے ساتھ ہماری باقاعدہ نشست ہوئی، اس نشست سے متعلق سوشل میڈیا پر منفی افواہیں پھیلانے والے بتائیں کہ کیا آپ لوگ اس نشست میں موجود تھے؟ جب نہیں تھے تو آپ لوگوں نے سوشل میڈیا پر افواہیں کیوں پھیلائیں؟

شیخ اعجاز بہشتی نے کہا کہ وہ جمعہ میں وضاحت کریں گے، ہم سب ایک ہیں، سب ملکر مسائل حل کر رہے ہیں، مقامی ہوٹل میں ہونے والی نشست میں کسی کی ہار کسی کی جیت نہیں ہوئی، ہم نے فروعی مسائل حل کرنے کی کوشش کی، ہم اپنی کوشش میں کامیاب ہو گئے۔ سید باقر نے مزید کہا کہ دانش سکول کو سکردو میں زمین دی گئی ہے اس کے باوجود سکردو سے مذکورہ سکول کہیں اور منتقل کرنا سازش ہے، سکردو بلتستان کا ہیڈ کوارٹر ہے۔ بجلی کی پیداوار بڑھانے کیلئے میگا پراجیکٹ رکھا جائے۔ انہوں نے کہا کہ مقامی چھٹیاں ختم کرنے کا حکومتی فیصلہ واپس لیا جائے، ورنہ حکومتی فیصلے پر کوئی عمل درآمد نہیں ہو گا مقامی چھٹیاں ختم کرنے کا فیصلہ درست نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ حضرت علی علیہ السلام کی سیرت و کردار پر عمل پیرا ہونے بغیر دنیا و آخرت میں سرخرو نہیں ہو سکتے، امام عالی مقام نے اسلام کی سربلندی کیلئے پیغمبر اکرم حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ہمراہ کئی جنگیں لڑیں۔ حضرت امام علی علیہ السلام کی شجاعت، سخاوت، بہادری اور ان کی حیات مبارکہ کے دیگر پہلوؤں پر عمل پیرا ہونا ہوگا۔ 

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا پر کرتے ہیں علماء کو حرام ہے کوشش کی نہیں ہو رہے گا

پڑھیں:

پی ٹی آئی کی سوشل میڈیا ایکٹوسٹ خولہ چوہدری جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل

راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی سوشل میڈیا ایکٹوسٹ خولہ چوہدری کو عدالت میں پیش کردیا گیا۔راولپنڈی ڈسٹرکٹ کورٹ نے خولہ چوہدری کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دے دیا۔ سائبرکرائم ایجنسی نے 2 اینٹی اسٹیٹ سوشل میڈیا پوسٹوں پرخولہ چوہدری کو گزشتہ شب گرفتار کیا تھا۔

مزید :

متعلقہ مضامین

  • ’اداکار کریں تو فن، ہم کریں تو جہنمی‘، زاہد احمد کے بیان پر کانٹینٹ کریئٹرز کا شدید ردِعمل
  • پی ٹی آئی کی سوشل میڈیا ایکٹوسٹ خولہ چوہدری جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل
  • پی ٹی آئی سوشل میڈیا ایکٹیوسٹ خولہ چوہدری جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل
  • علماء کرام کیلئے حکومت کا وظیفہ مسترد،اسلام آباد آنے میں 24 گھنٹے لگیں گے، مولانا فضل الرحمان کی دھمکی
  • اداکار زاہد احمد نے سوشل میڈیا کو شیطان کا کام قرار دے دیا
  • پی ٹی آئی کی سوشل میڈیا ٹیم کی رکن کو بیرون ملک جانے سے روک دیا گیا
  • زاہد احمد نے سوشل میڈیا کو شیطان کا کام قرار دے دیا
  • ہانیہ عامر کی عاصم اظہر کی سالگرہ میں شرکت
  • آئمہ کرام کی رجسٹریشن کیلئے کوئی قواعد و ضوابط جاری نہیں کیے، محکمہ داخلہ
  • سوشل میڈیا پر وائرل سعودی اسکائی اسٹیڈیم کا راز کھل گیا