الیکشن کمیشن میں جمشید دستی کے خلاف اثاثہ جات کیس کی سماعت 25 مارچ کو مقرر
اشاعت کی تاریخ: 21st, March 2025 GMT
الیکشن کمیشن نے رکن قومی اسمبلی کے خلاف امیر اکبر کی درخواست قابل سماعت قرار دی تھی، رکن قومی اسمبلی کےخلاف اثاثے چھپانے کا کیس ہے جس کی سماعت 25 مارچ کو ہو گی۔ اسلام ٹائمز۔ الیکشن کمیشن میں رکن قومی اسمبلی جمشید دستی کے خلاف اثاثہ جات کیس کی سماعت ہوئی۔ جمشید دستی کے خلاف اثاثہ جات کیس کی سماعت 25 مارچ کو مقرر کی گئی، ممبر سندھ نثار درانی کی سربراہی میں 4 رکنی کمیشن کیس پر سماعت کرے گا۔ الیکشن کمیشن نے اگلے ہفتے کی کازلسٹ جاری کردی، ڈاکٹر امجد علی نااہلی کیس کی سماعت بھی 25 مارچ کو ہو گی۔ واضح رہے الیکشن کمیشن نے جمشید دستی کے خلاف امیر اکبر کی درخواست قابل سماعت قرار دی تھی، رکن قومی اسمبلی جمشید دستی کےخلاف اثاثے چھپانے کا کیس ہے۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: جمشید دستی کے خلاف رکن قومی اسمبلی الیکشن کمیشن کیس کی سماعت مارچ کو
پڑھیں:
پی ٹی آئی کا قومی اسمبلی کے بعد سینیٹ کمیٹیوں سے بھی مستعفیٰ ہونے کا فیصلہ
پاکستان تحریک انصاف نے قومی اسمبلی کے بعد پی ٹی آئی کا سینٹ کمیٹیوں سے بھی مستعفی ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق پارٹی قیادت کے فیصلے پر پی ٹی آئی کے سینیٹ میں پارلیمانی لیڈر علی ظفر سینیٹرز کے استعفے جمع کرانے پارلیمنٹ ہاؤس پہنچ گئے۔
بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ آج اپنے پارٹی سینیٹرز کے کمیٹیوں سے استعفے جمع کرانے آیا ہوں، ہم نے تمام کمیٹیوں سے مستعفی ہونے کا فیصلہ کر لیا۔
بیرسٹر علی ظفر کی قیادت میں سینیٹرز کے استعفے چیئرمین سینیٹ سیکرٹریٹ میں جمع کرادیے گئے۔ جس کے بعد پی ٹی آئی سینیٹرز کمیٹی اجلاسوں کا حصہ نہیں ہوں گے۔