تعلیم کے معیار کو بہتر بنانے کیلئے لوکل چھٹیاں ختم کرنا مضحکہ خیز عمل ہے، کاظم میثم
اشاعت کی تاریخ: 21st, March 2025 GMT
ایک بیان میں اپوزیشن لیڈر جی بی اسمبلی کا کہنا تھا کہ جدید دنیا کی نسبت اب بھی پاکستان تعلیم کا تعلیمی دورانیہ زیادہ ہے لیکن بنیادی اصلاح کی طرف توجہ نہیں ہے، لوکل چھٹیوں کو ختم کرنے کے مضمرات کا دفاع یکطرفہ حکومت نہیں کرسکتی۔ اسلام ٹائمز۔ اپوزیشن لیڈر جی بی اسمبلی کاظم میثم نے کہا ہے کہ تعلیم کے معیار کو بہتر بنانے کیلئے لوکل چھٹیاں ختم کرنا مضحکہ خیز عمل ہے، تعلیمی معیار کو بہتر کرنا ہے تو ایچ آر اور اے وی ایڈز سمیت دیگر ریسورسز کو بڑھائیں، اہلیت کی بنیاد پر تقرری اور پرفارمنس کی بنیاد پر پرموشن کر کے مراعات دیں اور اساتذہ کو تکریم دیں تو معیار بہتر ہونا ہے۔ ایک بیان میں اپوزیشن لیڈر جی بی اسمبلی کا کہنا تھا کہ جدید دنیا کی نسبت اب بھی پاکستان تعلیم کا تعلیمی دورانیہ زیادہ ہے لیکن بنیادی اصلاح کی طرف توجہ نہیں ہے، لوکل چھٹیوں کو ختم کرنے کے مضمرات کا دفاع یکطرفہ حکومت نہیں کرسکتی، لہذا فوری بحال کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ کے سی بی ایل کے ملازمین کو نوکریوں سے برخاست کرنا زیادتی ہے، فوری بحال کیا جائے، جی بی اسمبلی کے اختیار کو چیلنج کرنا حکومت کی بدترین شکست ہے، اسمبلی سیکرٹریٹ کیا سیکرٹریٹ ہے یا نہیں اور کس سیکرٹریٹ کے الاونس کتنا کم زیادہ کرنا ہے وہ اسمبلی کا استحقاق ہے، گلگت بلتستان اسمبلی کی توقیر ختم کرنے کی کوشش کرنے والے عوامی غضب کے شکار ہوں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ جس دن سیاسی نمائندہ عوامی مینڈیٹ کو سمجھیں تو حکمران بن جائے گا، اسوقت سرکاری ملازمین حکمران بننے کی کوشش کر رہے ہیں، جن کو حکمرانی کا شوق ہے وہ الیکشن لڑکے اسمبلی میں آئیں پھر حکمران بنیں، گلگت بلتستان کا آوا کا آوا بگڑا ہوا ہے لیکن راوی چین کی بانسری بجانے میں مصروف ہے۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: جی بی اسمبلی اسمبلی کا
پڑھیں:
بلوچستان حکومت کا نو عمر قیدیوں کیلئے علیحدہ جیل بنانے کا فیصلہ
کوئٹہ جیل فائل فوٹوبلوچستان حکومت نے نو عمر قیدیوں کےلیے علیحدہ جیل بنانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
محکمہ جیل حکام کے مطابق صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں 75 کروڑ روپے کی لاگت سے جیل کی تعمیر کا کام جلد شروع ہوگا۔
محکمہ جیل حکام کے مطابق فی الحال سریاب روڑ پر نو عمر قیدیوں کےلیے عارضی جیل بنائی جائے گی۔
حکام کے مطابق نو عمر قیدیوں کی ماڈل جیل میں اسکول اور ہنر سکھانے کے لیے مرکز بنایا جائے گا۔