ریاست مخالف مہم اور حساس سرکاری ڈیٹا لیک کرنے کا الزام، ملزم کا 4 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور
اشاعت کی تاریخ: 21st, March 2025 GMT
اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے ریاست مخالف مہم اور حساس سرکاری ڈیٹا لیک کرنے کے الزام میں ملزم کا 4 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔
وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے ریاست مخالف مہم اور حساس سرکاری ڈیٹا سوشل میڈیا پر لیک کرنے والے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کیا تھا، جس کے بعد اسے جوڈیشل مجسٹریٹ کے سامنے پیش کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں سوشل میڈیا پر کالعدم تنظیم کی ویڈیو وائرل کرنے والا ملزم گرفتار
میڈیا رپورٹس کے مطابق اسد نواز نامی ملزم کو اسلام آباد کے نواحی علاقے بنی گالہ میں چھاپہ مار کر گرفتار کیا گیا۔ ایف آئی اے کے سائبر کرائم ونگ نے ان کے خلاف پریوینشن آف الیکٹرانک کرائمز ایکٹ (پیکا) ایکٹ 2016 کے تحت مقدمہ درج کرتے ہوئے ان پر پاسپورٹ اور امیگریشن ڈیٹا بیس تک غیر قانونی رسائی کا الزام لگایا۔
ایف آئی اے کے مطابق ملزم نے شہریوں کے ذاتی پاسپورٹ اور اعلیٰ سرکاری افسران کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کیں، اور ایکس اکاؤنٹ کے ذریعے حساس معلومات شیئر کرکے عوام میں خوف و ہراس پھیلانے کی کوشش کی۔
پراسیکیوٹر شیخ عامر اور سب انسپکٹر حیات میر خٹک نے ملزم کو آج اسلام آباد کی ضلعی عدالت میں پیش کیا، پراسیکیوٹر نے ملزم سے تفتیش کے لیے 5 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی، تاہم جوڈیشل مجسٹریٹ محمد عباس شاہ نے 4 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔
واضح رہے کہ رواں ہفتے کے شروع میں ایف آئی اے نے اسلام آباد میں ایک اور مشتبہ شخص کو بھی گرفتار کیا تھا جو جعفر ایکسپریس ٹرین حملے کے حوالے سے سوشل میڈیا پر مبینہ طور پر ریاست مخالف مہم میں ملوث تھا۔
یہ بھی پڑھیں سوشل میڈیا پر فیک نیوز پھیلانے کا الزام، مزید 13 ملزمان کیخلاف مقدمات درج
اس کے علاوہ گزشتہ روز صحافی فرحان ملک کو ان کے یوٹیوب پلیٹ فارم کی ویڈیوز کے مواد پر کراچی میں گرفتار کیا گیا۔
مخصوص الزامات کے بارے میں ایف آئی اے کے ایک اہلکار نے کہا کہ فرحان ملک نے سیکیورٹی اسٹیبلشمنٹ کے خلاف کئی پروگرام چلائے تھے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews اسلام آباد پیکا جسمانی ریمانڈ منظور ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ وی نیوز.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اسلام آباد پیکا ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ وی نیوز ریاست مخالف مہم سوشل میڈیا پر اسلام آباد ایف آئی اے
پڑھیں:
عمران خان کا جسمانی ریمانڈ ، پنجاب حکومت کی درخواستیں مسترد
عمران خان کی گرفتاری کو ڈیڑھ سال گزر چکا، جسمانی ریمانڈ کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا
عمران خان کے وکلا درخواست دائر ہونے پر مخالفت کرنے کا حق رکھتے ہیں، سپریم کورٹ
سپریم کورٹ نے بانی پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) عمران خان کے جسمانی ریمانڈ کیلئے دائر پنجاب حکومت کی اپیلیں نمٹادیں، عدالت نے ریمارکس دیے کہ ملزم کی گرفتاری کو ڈیڑھ سال گزر چکا اب تو جسمانی ریمانڈ کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، پنجاب حکومت چاہے تو ٹرائل کورٹ سے رجوع کر سکتی ہے ، عمران خان کے وکلا درخواست دائر ہونے پر مخالفت کرنے کا حق رکھتے ہیں۔تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کے جسمانی ریمانڈ کیلئے دائر پنجاب حکومت کی اپیلیں نمٹادیں۔سپریم کورٹ نے قرار دیا ہے کہ پنجاب حکومت چاہے تو ٹرائل کورٹ سے رجوع کر سکتی ہے ، عمران خان کے وکلا درخواست دائر ہونے پر مخالفت کا حق رکھتے ہیں۔جسٹس ہاشم کاکڑ نے ریمارکس دیے کہ ملزم کی گرفتاری کوڈیڑھ سال گزرچکا اب جسمانی ریمانڈکا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔پراسیکیوٹر نے موقف اپنایا کہ ملزم کے فوٹو گرامیٹک، پولی گرافک، وائس میچنگ ٹیسٹ کرانے ہیں، جسٹس ہاشم کاکڑ نے کہا کہ درخواست میں استدعا ٹیسٹ کرانے کی نہیں جسمانی ریمانڈ کی تھی۔جسٹس صلاح الدین پنہو نے کہا کہ کسی قتل اور زنا کے مقدمے میں تو ایسے ٹیسٹ کبھی نہیں کرائے گئے ، توقع ہے عام آدمی کے مقدمات میں بھی حکومت ایسے ہی ایفیشنسی دکھائے گی۔