پشاور زلمی بمقابلہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز، نمائشی میچ 8 اپریل کو پشاور میں ہوگا
اشاعت کی تاریخ: 21st, March 2025 GMT
پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان نمائشی میچ 8 اپریل کو پشاور میں ہوگا۔
نمائشی میچ کی میزبانی کے لیے صوبائی حکومت نے عمران خان کرکٹ پشاور کی تزئین و آرائش کا کام جلد مکمل کرنے کی ہدایت کر دی۔
پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی نے کہا کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور زلمی فینز کو ارباب نیاز اسٹیڈیم میں پخیر راغلے۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
پشاور: پریزائیڈنگ افسران کو نوٹس کا اجرا، الیکشن کمیشن کا چیف سیکریٹری کے پی کو خط
اینٹی کرپشن خیبر پختونخوا کی جانب سے پشاور میں پریزائیڈنگ افسران کو نوٹس جاری ہونے کے معاملے پر الیکشن کمیشن آف پاکستان نے چیف سیکریٹری خیبر پختونخوا کو خط تحریر کیا ہے۔
خط کے مطابق تیمور سلیم جھگڑا کے حلقے میں مبینہ دھاندلی پر اینٹی کرپشن انکوائری غیر آئینی اور غیر قانونی ہے، اینٹی کرپشن کی انکوائری الیکشن کمیشن اور الیکشن ٹربیونل کے کام میں مداخلت ہے۔
الیکشن کمیشن کے خط کے مطابق پی کے 79 کے امیدوار تیمور سلیم جھگڑا کا کیس الیکشن ٹربیونل میں زیرسماعت ہے، الیکشن ٹربیونل بدعنوانی سمیت دیگر الزامات کو دیکھنے کا مجاز ہے۔
الیکشن کمیشن کے خط کے مطابق پریزائیڈنگ افسران الیکشن کمیشن کی زیر نگرانی کام کرتےہیں۔
الیکشن کمیشن کے خط کے مطابق پریزائیڈنگ افسران کے خلاف جاری نوٹس واپس لیےجائیں، نوٹس واپس نہ لیے گئے تو ڈائریکٹر اینٹی کرپشن اور دیگر افسران کوذاتی حثیت میں طلب کیا جائے گا۔