پاکستان میں سیٹلائٹ انٹرنیٹ کے آغاز کیلئے ایلون مسک کی سٹارلنک کواین اوسی جاری
اشاعت کی تاریخ: 22nd, March 2025 GMT
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی +نوائے وقت رپورٹ) ایلون مسک کی کمپنی سٹار لنک کو این او سی جاری کیے جانے کے بعد پاکستان سیٹلائٹ انٹرنیٹ کی دنیا میں قدم رکھنے کو تیار ہے۔ پاکستان سپیس ایکٹیوٹیز ریگولیٹری بورڈ نے سٹار لنک کو این او سی جاری کردیا ہے۔ ذرائع کے مطابق سٹار لنک نے سپیس ریگولیٹری بورڈ کے تمام تقاضے پورے کرلیے ہیں جس کے بعد وزارت داخلہ کی کلیئرنس کے بعد سپیس ریگولیٹری بورڈ نے این او سی جاری کیا ہے اور اب پی ٹی اے آئندہ 2 ہفتوں میں سٹار لنک کو لائسنس جاری کردے گا۔ واضح رہے کہ سٹار لنک پہلے ہی پی ٹی اے میں ٹیکنیکل اور بزنس پلان جمع کروا چکا ہے۔ سٹار لنک نے پاکستان میں رجسٹریشن کے حوالے سے 3 مراحل مکمل کرلیے ہیں۔ کمپنی نے ایس ای سی پی پاکستان سافٹ وئیر ایکسپورٹ بورڈ اور پاکستان سپیس ایکٹیوٹیز ریگولیٹری بورڈ سے رجسٹریشن حاصل کرلی اور اب آخری مرحلہ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی سے رجسٹریشن حاصل کرنا ہے۔ پی ٹی اے کی جانب سے لائسنس کے اجراء کے بعد کمپنی اپنی سروسز کا آغاز کرسکے گی۔ پی ٹی اے سٹار لنک کی جمع کروائی گئی دستاویزات کا جائزہ لے رہا ہے۔ سٹار لنک کی سروسز موجودہ نیٹ ورک میں کسی قسم کا خلل پیدا نہیں کریں گی۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: ریگولیٹری بورڈ سٹار لنک پی ٹی اے لنک کو کے بعد
پڑھیں:
ملک میں شدید بارشوں کے پیشِ نظر عوام کیلئے الرٹ جاری
تصویر: لاہور میں بارش کے دوران کے مناظرملک کے مختلف مقامات میں جاری شدید بارشوں کے پیشِ نظر عوام کو غیر ضروری سفر سے گریز کا الرٹ جاری کردیا گیا، ساتھ ہی ملک بھر میں عوام کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے تمام ریسکیو اداروں کو ہائی الرٹ بھی کردیا گیا ہے۔
اس حوالے سے جاری کیے گئے الرٹ میں کہا گیا ہے کہ محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں مون سون کے دوران شدید بارشوں کی پیش گوئی کی ہے۔ ٹریفک حادثات، لینڈ سلائیڈنگ، درختوں کا گرنا اور ندی نالوں میں طغیانی کا خطرہ ہے۔
الرٹ میں کہا گیا ہے کہ سیاح بارشوں کے دوران غیر ضروری سفر اور سیاحتی مقامات پر جانے سے گریز کریں، بارشوں کے دوران دریاؤں اورندی نالوں کے قریب نہ جائیں۔
اس حوالے سے مزید کہا گیا ہے کہ سیاح ضروری احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور موسمی حالات سے باخبر رہیں۔