ایلون مسک کا ججز کے خلاف پیٹیشن جمع کرنے والے شہریوں کے لیے 100 ڈالرز انعام کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 22nd, March 2025 GMT
امریکی سرمایہ دار اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مشیر ایلون مسک نے امریکا میں سپریم کورٹ کے ججز کی ووٹنگ سے قبل مخصوص ججز کے خلاف پیٹیشن جمع کرنے والے شہریوں کے لیے 100 ڈالرز انعام کا اعلان کردیا ہے۔
ایلون مسک کی طرف سے صدر ٹرمپ کی الیکشن مہم میں حمایت کے لیے بنائی گئی تںطیم ’پبلک ایکشن کمیٹی‘ (پی اے سی) نے اعلان کیا ہے کہ اگر شہری ان ججز کے خلاف آن لائن پیٹیشن دائر کریں جو ’اپنے خیالات وضع کرنا چاہتے ہیں‘ تو ان شہریوں کو 100 ڈالرز دیے جائیں گے۔
یہ بھی پڑھیے: امریکی وزیر خارجہ اور ایلون مسک کے درمیان شدید اختلافات، ایک دوسرے پر الزامات کی بوچھاڑ
یہ اعلان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب آئندہ چند دنوں میں امریکی سپریم کورٹ کے ججز کی تعیناتی ہونے جارہی ہے جس میں مختلف ریاستیں اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گی۔
ایلون مسک کا یہ اقدام بظاہر ان ججز کا راستہ روکنے کے لیے ہے جنہوں نے اپنے فیصلوں میں امریکی صدر ٹرمپ کے صدارتی احکامات پر حکم امتناع جاری کردیا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
.ذریعہ: WE News
پڑھیں:
ہارورڈ یونیورسٹی بھی ٹرمپ کے سامنے جھک گئی، 500 ملین ڈالر وقف کرنے کا اعلان
کولمبیا یونیورسٹی کے بعد اب ہارورڈ یونیورسٹی نے بھی ٹرمپ انتظامیہ سے جاری تنازع کو ختم کرنے کے لیے 500 ملین ڈالر وقف کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق، ہارورڈ نے حکومت سے مفاہمت کے لیے رضامندی ظاہر کی ہے، جبکہ رقم کی ادائیگی سے متعلق مکمل مالی شرائط پر تاحال بات چیت جاری ہے۔
واضح رہے کہ اپریل میں امریکی محکمہ تعلیم نے ہارورڈ پر سخت تنقید کرتے ہوئے اعلان کیا تھا کہ اگر اس نے اپنی پالیسیاں نہ بدلیں تو 2.2 ارب ڈالر کی وفاقی امداد روک دی جائے گی۔
یاد رہے کہ اس سے پہلے کولمبیا یونیورسٹی نے بھی حکومتی فنڈنگ کے تحفظ کی خاطر ٹرمپ انتظامیہ سے خفیہ ڈیل کر لی تھی۔