اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22 مارچ 2025)اقومی اسمبلی کی استحقاق کمیٹی نے پی ٹی آئی سینیٹر اعجاز چوہدری کے پروڈکشن آرڈر پر عملدرآمد نہ کرنے کے ذمہ داروں کیلئے سزاءکی سفارش کر دی،آئی جی جیل خانہ جات چیئرمین سینیٹ کے احکامات کی خلاف ورزی کے مرتکب ہوئے ہیں،قواعد و ضوابط پر عمل درآمد کیلئے استحقاق کمیٹی کا اجلاس چیئرمین سینیٹرتاج حیدر کی زیر صدارت ہوا،اجلاس میں فیصلہ کیاگیا کہ کمیٹی سینیٹر اعجاز چودھری کو خط لکھے گی اور ان سے رضامندی پوچھی جائے گی۔

استحقاق کمیٹی کو سپرنٹنڈنٹ کوٹ لکھپت جیل نے بتایا آئی جی جیل خانہ جات کا کہنا ہے کہ سینیٹر اعجاز چودھری کا جیل میں ٹرائل جاری ہے، انہیں راولپنڈی کے ہسپتال منتقل نہیں کرسکتے۔یاد رہے کہ چند روز قبل چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر اعجاز چوہدری کے پروڈکشن آرڈر پر عملدرآمد نہ ہونے پر رولنگ جاری کی تھی جس میں انہوں نے کہا کہ پروڈکشن آرڈر پر جزوی طور پر عمل کیا گیا جبکہ انہیں ایوان میں لانے کے احکامات کو نظر انداز کیا گیاتھا۔

(جاری ہے)

چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے اعجاز چوہدری کے پروڈکشن آرڈر پر عمل نہ ہونے پر معاملہ استحقاق کمیٹی کو بھیج دیا تھا۔چیئرمین سینیٹ کایہ بھی کہنا تھاکہ پروڈکشن آرڈر پر عمل درآمد نہ کرنے کا معاملہ استحقاق کمیٹی کے سپرد کرتا ہوں۔چیئرمین سینیٹ نے معاملہ استحقاق کمیٹی کو سپرد کرتے ہوئے واضح کیا تھاکہ اتھارٹی کو چیلنج نہیں کیا جا سکتا۔

یوسف رضا گیلانی نے کہا تھا کہ پروڈکشن آرڈر پر جزوی طور پر عمل درآمد کیا گیا، پروڈکشن آرڈر پر عمل درآمد نہ کر کے اتھارٹی کو چیلنج کیا گیاتھا۔اعجاز چوہدری کے پروڈکشن آرڈر پر عمل نہ ہونے پر رولنگ میں انہوں نے کہاتھا کہ سینیٹر اعجاز چوہدری کے پروڈکشن آرڈر جاری کیے گئے، عون عباس اور اعجاز چوہدری کی گرفتاری کے معاملے پر انہیں آگاہ نہیں کیا گیا تھا۔

قبل ازیں پاکستان تحریک انصاف کے گرفتار سینیٹر عون عباس بپی کوسینیٹ اجلاس میں پہنچایا گیا تھا۔عون عباس کاپروڈکشن آرڈر جاری کرنے پر چیئرمین سینیٹ کا شکریہ ادا کیاتھا۔پی ٹی آئی کے گرفتار سینیٹر عون عباس کوجب ایوان بالاپہنچے تو انہیں سینیٹ کے سارجنٹ ایٹ آرمز کے حوالے کیا گیاتھا۔عون عباس بپی نے چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی سے ان کے چیمبر میں ملاقات کی تھی اس دوران قائد حزب اختلاف سینیٹ سینیٹر شبلی فراز بھی موجود تھے۔ عون عباس بپی نے پروڈکشن آرڈر جاری کرنے پر چیئرمین سینیٹ کا شکریہ ادا کیا تھا۔
.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے اعجاز چوہدری کے پروڈکشن آرڈر پر عمل یوسف رضا گیلانی استحقاق کمیٹی چیئرمین سینیٹ سینیٹر اعجاز کیا گیا

پڑھیں:

فضل الرحمن کے ایم ایم اے کو دوبارہ فعال کرنے کیلئے رابطے، ساجد نقوی کی ملاقات

اسلام آباد؍ لاہور (رانا فرحان اسلم+ خبر نگار+ خصوصی نامہ نگار) جمعیت علماء اسلام (ف) نے مذہبی سیاسی جماعتوں کے اتحاد کیلئے کوشیں تیز کر دی ہیں۔ جے یو آئی کے امیر مولانا فضل الرحمن نے مختلف رہنماؤں سے رابطے شروع کر دیئے ہیں۔ مولانا فضل نے سربراہ اسلامی تحریک علامہ ساجد نقوی، جمعیت اہلحدیث کے سربراہ حافظ عبد الکریم، مولانا اویس نورانی اور  دیگر سے ٹیلیفونک رابطے شروع کر دیئے ہیں۔ مولانا فضل الرحمان نے متحدہ مجلس عمل کے رہنماؤں کو اپنی رہائش گاہ پر مدعو کر لیا ہے۔ بعد ازاں ساجد نقوی نے وفد کے ہمراہ مولانا فضل الرحمن سے انکی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ غیر فعال متحدہ مجلس عمل کے رہنماؤں کیساتھ رابطوں میں ایم ایم اے بحالی سمیت دیگر امور زیر غور آئینگے۔ مولانا فضل الرحمان، علامہ ساجد نقوی، حافظ عبد الکریم اور مولانا اویس نورانی کے درمیان اہم ملاقات میں اہم فیصلہ سازی متوقع ہے لیکن تاحال جے یو آئی کی طرف سے جماعت اسلامی کو مدعو نہیں کیا گیا۔ جمعیت علمائے پاکستان کے دوسرے دھڑے ابوالخیر محمد زبیر بھی تاحال ملاقات میں مدعو نہیں، متحدہ مجلس عمل کی فعالیت، غیر فعالیت کے اسباب سمیت دیگر امور زیر غور آئیں گے۔ ابھی یہ ابتدائی مشاورت ہے، قبل از وقت کچھ نہیں کہہ سکتے، چار بڑی مذہبی سیاسی شخصیات کا اکٹھ غیر معمولی اہمیت کا حامل ہے۔ ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال کیساتھ غزہ اور خطے کی صورتحال پر بھی غور کیا جائیگا۔ علاوہ ازیں جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان سے گرینڈ قبائلی جرگے کے نمائندہ وفد نے ملاقات کی۔ وفد نے مولانا فضل الرحمان کو فاٹا کی تازہ ترین صورتحال سے آگاہ کیا۔ ملاقات میں فاٹا بارے حکومتی کمیٹی پر غور وخوض وفد نے حکومتی کمیٹی پر تحفظات کا اظہار کیا۔ وفد نے مولانا فضل الرحمان سے وزیر اعظم میاں شہباز شریف سے ملاقات کی اپیل کی ہے۔ وزیر اعظم سے ملاقات کے لئے کمیٹی کی تشکیل دی ہے، وزیر اعظم سے ملاقات کے لئے تشکیل کمیٹی کی سربراہی مولانا فضل الرحمان سے قبول کرنے کی درخواست کی۔ مولانا فضل الرحمان نے وفد کو ہر قسم کے تعاون کی یقین دہانی کرا دی۔ جلد وزیر اعظم سے ملاقات میں تحفظات پیش کریں گے۔ مولانا فضل الرحمن نے ٹانک گومل راغزائی میں گھر پر گولہ گرنے کے افسوسناک واقعے کی شدید مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ یہ واقعہ افسوسناک اور تشویشناک ہے۔ حالات یہاں تک پہنچ گئے نہ بچے محفوظ ہیں نہ خواتین اور بزرگ، جے یو آئی کارکنوں اور رہنمائوں کو منصوبہ بندی سے ٹارگٹ کیا جا رہا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • اسلام آباد ہائیکورٹ کے نوٹس پر سینیٹ میں شدید ہنگامہ، اٹارنی جنرل کو طلب کرنے کا مطالبہ
  • سینیٹ اجلاس: قائمہ کمیٹیوں کی کارروائی کیخلاف ہائیکورٹس کے حکم امتناع پر اظہار تشویش
  • چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی سے ایتھوپیا کے سفیر جمال بکر عبداللہ کی ملاقات
  • عدالتوں سے حکم امتناع ایوان بالا کی کارروائی میں مداخلت ہے، سینیٹ اجلاس میں بحث
  • ماہ صفر المظفر کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا
  • چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک لائیں گے، پی ٹی آئی سینیٹر مرزا آفریدی
  • چیئرمین و ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے خلاف تحریک عدم اعتماد لائیں گے، مرزا آفریدی
  • شک کی بنیاد پر کسی کو ٹیکس فراڈ کیس میں گرفتار نہ کرنے کی سفارش
  • پبلک اکاؤنٹس کمیٹی: چینی کی درآمد کیلئے ٹیکسز کو 18 فیصد سے کم کرکے 0.2 فیصد کرنے کا انکشاف
  • فضل الرحمن کے ایم ایم اے کو دوبارہ فعال کرنے کیلئے رابطے، ساجد نقوی کی ملاقات