وزیر ریلوے حنیف عباسی کا عید الفطر 2025 کے موقع پر ٹرینوں کے کرایوں میں % 20 کمی کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 22nd, March 2025 GMT
اسلام آباد (نیوز ڈیسک)وزیر برائے ریلوے حنیف عباسی نے وزیر اعظم پاکستان میاں شہباز شریف کی ہدایات پر عید الفطر 2025 کے موقع پر ایک خصوصی اقدام کا اعلان کیا ہے۔ وزیر ریلوے کے مطابق، یکم، دوم اور سوم عید الفطر 2025 کو پاکستان کی تمام میل ایکسپریس، مسافر اور انٹر سٹی ٹرینوں میں تمام کلاسز کے کرایوں میں 20 فیصد کمی کی جائے گی۔
اس رعایت کا مقصد عید کے خوشیوں کے موقع پر عوام کو ریلیف فراہم کرنا ہے، تاکہ وہ اپنے عزیز و اقارب کے ساتھ عید کی خوشیوں میں بھرپور حصہ لے سکیں۔ وزیر حنیف عباسی نے اس بات پر زور دیا کہ یہ اقدام ملک بھر کے ریلوے مسافروں کے لیے خوشی کا باعث بنے گا اور انہیں عید کے دنوں میں سفر کے دوران سہولت فراہم کرے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ ریلوے حکام اس رعایت کو مؤثر طریقے سے عمل میں لانے کے لیے اقدامات کریں گے تاکہ مسافر آسانی سے اس کا فائدہ اٹھا سکیں۔ وزیر ریلوے نے اس بات کی بھی یقین دہانی کرائی کہ تمام حفاظتی انتظامات اور ٹرین سروسز کا معیار برقرار رکھا جائے گا۔
پاکستان ریلوے عوام کو بہترین سہولتیں دینے پر یقین رکھتا ہے اور ان کی آسائش کو یقینی بنانے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لاتا ہے۔ یہ خصوصی رعایت پاکستان ریلوے کی جانب سے عوام کی فلاح و بہبود کے لیے ایک اور قدم ہے، جس کا مقصد عید کے موسم میں مسافروں کے لیے بہترین سہولتیں فراہم کرنا ہے۔
Post Views: 1.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: کے لیے
پڑھیں:
برطانوی وزیر ریلوے کو دوران ڈرائیونگ موبائل سننے پر جرمانہ
لاہور:قانون کی بالادستی ہر مہذب معاشرے کی پہچان ۔ برطانیہ کے وزیر ریلوے، لارڈ پیٹر ہینڈی لندن میں ایک چیریٹی تقریب میں بس چلا رہے تھے کہ موبائل پر کسی سے باتیں کرنے لگے۔
یہ عمل دیکھنے والے ایک شہری نے معاملہ پولیس میں رپورٹ کر دیا۔پوچھ گچھ ہوئی تو لارڈ پیٹر نے آئیں بائیں شائیں کرنے اور اپنے عہدے کی دھونس ڈالے بغیر دوران ڈرائیونگ موبائل سننے کا اعتراف کیا جو قانون کی خلاف ورزی تھی۔
انھیں جرمانہ ہوا اور ڈرائیونگ لائسنس پر چھ پوائنٹ بھی لاگو ہو گئے۔