امریکا نے ایران کیخلاف کوئی حماقت کی تو منہ توڑجواب دینگے، آیت اللہ خامنہ ای
اشاعت کی تاریخ: 22nd, March 2025 GMT
تہران(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مارچ2025ء) ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے کہا ہے کہ امریکا نے ایران کے خلاف کوئی حماقت کی تو انہیں منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔
(جاری ہے)
میڈیارپورٹس کے مطابق تہران میں اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے آیت اللہ خامنہ ای نے کہا کہ امریکیوں کو جان لینا چاہیے کہ ایران کو دھمکیاں دے کر وہ کچھ حاصل نہیں کرسکیں گے۔انہوں نے کہا کہ امریکی اور یورپی ممالک خطے میں استعماری طاقتوں کے خلاف مزاحمت کرنے والی تنظیموں کو ایران کی پراکسی کا نام دے کر توہین کرتے ہیں، ایران کو کسی پراکسی کی ضرورت نہیں۔ سپریم لیڈر نے مزید کہا کہ امریکا نے ایران کے خلاف کوئی حماقت کی تو انہیں منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔
.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے
پڑھیں:
برازیل نے اسرائیل کیخلاف پابندیاں عائد کر دیں
اپنے ایک بیان میں برازیل کے وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ ہم، غزہ میں نسل کشی پر بین الاقوامی عدالت انصاف میں اسرائیل کیخلاف جنوبی افریقہ کے مقدمے کی باضابطہ حمایت کرتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ برازیل کے وزیر خارجہ Mauro Luiz Leque Vieira نے کہا کہ ہم نے غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی کے رد عمل میں صیہونی رژیم کے خلاف پابندیوں کا اعلان کیا ہے۔ برازیل کے اقدامات میں اسرائیل کو فوجی ساز و سامان کی برآمدات کی معطلی شامل ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ برازیل، غزہ میں نسل کشی پر بین الاقوامی عدالت انصاف میں اسرائیل کے خلاف جنوبی افریقہ کے مقدمے کی باضابطہ حمایت کرتا ہے۔ برازیلی سفارت کار نے یہ بھی کہا کہ مغربی کنارے میں غیر قانونی اسرائیلی بستیوں سے درآمد کی جانے والی مصنوعات کی سخت نگرانی اور تفتیش کے طریقہ کار کا نفاذ ایجنڈے میں شامل ہے۔ قابل غور بات یہ ہے کہ آپریشن طوفان الاقصیٰ کے بعد یورپ اور دنیا بھر کے ممالک میں اسرائیل کے خلاف نفرت میں اضافہ ہوا۔ صیہونی رژیم کے جرائم کھل کر دنیا کے سامنے آئے ہیں۔ جس پر استعماری طاقتوں کے علاوہ زندہ انسانی ضمیر سیخ پا ہے۔