محکمہ خزانہ خیبرپختونخوا کا افسران اور ملازمین کا تبادلہ روکنے کا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 22nd, March 2025 GMT
محکمہ خزانہ خیبرپختونخوا نے افسران اور ملازمین کا تبادلہ روکنے کا فیصلہ کرلیا۔ بجٹ کی تیاری کےباعث تبادلوں کا فیصلہ منسوخ کیا گیا۔
خیبر پختونخوا کے محکمہ خزانہ نے اپنے 30 افسران اور ملازمین کا تبادلہ روکتے ہوئے محکمہ انتظامی امور کو مراسلہ ارسال کر دیا ہے۔
محکمہ خزانہ خیبر پختونخوا کے مطابق صوبے کے آئندہ بجٹ کی تیاری کو مد نظر رکھتے ہوئے 30 افسران اور ملازمین کے تبادلوں کا فیصلہ منسوخ کیا گیا۔
Post Views: 1.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: افسران اور ملازمین کا فیصلہ
پڑھیں:
اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس طارق محمود کو کام سے روکنے کے حکم کے بعد ایک اور اہم پیش رفت
اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس طارق محمود جہانگیری کو کام سے روکنے کے حکم کے بعد ایک اور اہم پیش رفت سامنے آگئی جب کہ عدالت عالیہ کے جج نے اپنے خلاف ڈویژن بینچ کا فیصلہ چیلنج کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
ذرائع نے کہا کہ جسٹس طارق محمود جہانگیری سپریم کورٹ میں فیصلہ چیلنج کریں گے، تحریری حکمنامہ ملنے کے بعد اپیل تیار کی جائے گی۔
قبل ازیں مبینہ جعلی ڈگری کیس میں بڑی پیش رفت سامنے آئی تھی جب کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے جسٹس طارق محمود جہانگیری کو جوڈیشل ورک سے روک دیا تھا۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کے 2 رکنی بینچ نے سپریم جوڈیشل کونسل کے فیصلے تک کام سے روکنے کا حکم دیا تھا۔
https://www.youtube.com/watch?v=G3iGEhjwz4E